ونڈوز 8 کےئے سی پلس پلس درکار ہے

نصر اللہ نے 'پروگرامنگ' میں ‏فروری 26, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ونڈوز 8 کےلئے سی پلس پلس درکار ہے۔جو ایکس پی پر چلتا ہے وہ نہیں‌چل رہا برائے مہربانی مدد کریں۔
    مجھے یہ ایرر موصول ہوتاہے۔this app can,t run on your p.c۔
    اسلئے کوئی لنک مل جائے تو بڑا اچھا ہوگا۔
    [​IMG][/IMG]
    یہ سکرین شاٹ بھی دیکھ لیں۔
     
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    کونسا کمپائلر چلارہے ہیں؟ ٹربو سی ونڈوز 8 کے لیے؟
    یہ والا چلا کر دیکھیے: Turbo C++ - Free C++ compiler from Borland - Windows 8 Downloads
    اسی ویب سائٹ پر انسٹال کرنے کا طریقہ موجود ہے۔
     
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    پتہ نہیں کیا ہے آج دوسرا دن تھا کلاس کا مجھے تو ابھی اس کی الف ب ہی نہیں آتی۔البتہ کالج کی لیب میں ایکس پی ہے وہاں سب چل رہا تھا آج تو کمپائلر کا ہی پڑھا ہے۔ اور یہ فائل میں‌نے ایکسٹریکٹ کر لی ہےفولڈر بھی بنا لیا ہے طریقہ کے مطابق لیکن وہاں پر جو Dosbox کا کہا گیا تھا وہ شو ہی نہیں‌فائلز میں نہ ہی اس کی ایگزی فائل وغیرہ آئی ہے۔۔۔
     
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جی یہ بھی ایک مسئلہ ہے۔ یہ کمپائلر بہت پرانا ہے جو کہ آؤٹ ڈیٹد ہو چکا ہے۔ ایکس پی تک کے آپریٹنگ سسٹم اس کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن وسٹا، 7 اور اس کے بعد کے نہیں کرتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ 16 بٹ کمپائلر ہے جبکہ اب سسٹمز 64 بٹ کے آرہے ہیں!!
    اس کے باوجود ہمارے تعلیمی اداروں میں یہی پڑھایا جاتا ہے اور سی کی بیس اسی سے بنتی ہے۔
    میرے پاس ونڈوز 8 ہے نہیں کہ ٹرائی کر کے دیکھوں ڈوس بوکس میں۔ لیکن میرے خیال میں یہ چل جائے گا کوشش کیجیے۔ اگر کامیابی نہیں ہوتی تو کمپائلر بدل کر اپنا کام چلا لیجیے۔ visual studio انسٹال کر کے اس میں سی پلس پلس چلا لیں، وہ ڈوس بیسڈ نہیں۔ یا پھر dev کا سی پلس پلس کے کمپائلر کا کوئی نیا ورژن ہو تو وہ بھی غالبا چل جائے گا۔ اتنا فرق نہیں ہو گا۔ بس کچھ فنکشنز مختلف ہوں گے۔
     
  5. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    نصرا للہ بھائ ڈاز باکس ایک اچھا سیمولیٹر ہے، آپ اسی کو استعمال کریں، میں بھی اپنے سٹوڈنٹس کو یہی سی مو لیٹر یوز کروا رہا ہوں، سی مو لیٹر کے بغیر 64 بٹ آپریٹنگ سسٹمز میں ڈاز بیس پروگرامز کو چلانا ممکن نہیں۔
    یا پھر آپ الگ سے ایک ڈاز بوٹ ایبل ڈرائیو بنا لیں اور فل ڈاز موڈ میں کام کریں۔
    ویسے تو ڈیو سی پلس پلس کا نیا ورژن بھی 64 بٹ پہ چل جاتا ہے، اگر تو آپ کو چھوٹی موٹی پروگرامنگ کرنی ہے تو پھر ڈیو سی پلس پلس بھی کافی ہے، اگر انٹرپٹس وغیرہ کو کال کرنی ہے تو پھر ڈاز سی مو لیٹر کی ضرورت پڑے گی۔ اگر آپ اپنا ای میل دے دیں تو میں آپکو ڈاز باکس اور چلانے کا طریقہ ای بھیج دیتا ہوں
     
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ہاہاہا ماشاء اللہ بہت اچھی باتیں کی ہیں آپ نے جن میں سے صرف ایک دو ہی مجھے سمجھ میں آئی ہیں باقی آپ مجھے میل کر دیں۔جزاکم اللہ
    چلیں ہیں‌تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ۔۔ابتسامہ
     
  7. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    اگر آپ کو دو باتیں سمجھ آئ ہیں تو بہت اچھے۔۔ میں نے باتیں بھی دو ہی کی ہیں۔۔
    آپ اپنا ای میل پی ایم کر دیں یا مجھ سے سکائ پی پر لے لیں۔ مزید اگر اس کورس سے فائیدہ اٹھا نا چاہیں تو ضرور اٹھائیں۔
     
  8. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    لوسرکار اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد چل گیا ہے آسانی کے ساتھ اور دیکھنے میں بھی بالکل ایکس پی والا ہی لگ رہاہے۔۔
    یہ سائٹ سافٹ وئیرز کے لئے کافی مفید ہے۔
    Turbo C++ for Windows 8 and Windows 7 Free Download | Muhammad Niaz
     
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اچھا آپ پروگرامنگ کے استاد ہیں ماشاء اللہ۔ تو پھر مجھے آپ سے بھی یہ سوال کر لینا چاہیے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اسی گھسے پٹے کمپائلر کو اتنی صعوبتوں سے چلایا جائے؟! اگر بیس بنانا ہی مقصود ہے تو لینکس کو کیوں نہیں استعمال کروایا جاتا؟ مسئلہ صرف نظام تعلیم کا ہے یا واقعی کوئی قابل قبول لاجک ہے اس کی؟
    انٹرپٹس وغیرہ تو اسیمبلی لینگوئج اور سسٹم پروگرامنگ میں بھی سیکھ لیے جاتے ہیں۔
    ایک اور بات یہ کہ میں نے آج ہی کسی سے سنا کہ کچھ ممالک میں پائیتھون کو بطور پروگرامنگ کی شروعات پڑھایا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ یوزر فرینڈلی ہے (اور واقعی ہے اس میں کوئی شک نہیں)۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
     
  10. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    میرے خیال سے ان کمپائلرز کا مقصد صرف پرگرامنگ کی بیس بنانا ہی نہیں بلکہ کمپیوٹر کی بیس کے ساتھ فری ہونا بھی ہے۔ اسمبلی لیگوئج کی الگ اہمیت ہے اور سی کی الگ۔ ونڈو 8 اور 8۔1 کا بہترین لش پش ماحول ہونے کے باوجود بھی ڈاس ابھی مستعمل ہے آخر کیوں؟ ظاہر ہے سافٹ وئیر کا ارتقاء یوزرز کو سیکیور بھی کرتا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹی ہمیں ایک اپر لئیر تک محدود کر دیتی ہے۔ اور کمپائیلر کا استعمال جاب کے ساتھ بھی منسلک ہو تا ہے۔ کچھ جابز ایسی ہوتی ہیں جہاں ہمیں ان پرانے کمپائیلرز کا ساتھ بہترین ہوتا ہے جیسا کہ سسٹم پراگرامنگ کے کیس میں۔ اور بعض جابز ایسی ہوتی ہیں جہاں ہمیں نئے کمپائیلرز پہ رشک آتا ہے جیسا کہ گرافکس پروگرامنگ۔

    پائیتھون کا تجربہ نہیں اور لینکس کا واقعی جواب نہیں لیکن لینکس اتنی یوزر فرینڈلی نہیں جتنی ونڈو ہے اس لیے ہم لوگ لینکس کو ہضم نہیں کر پا رہے ۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں