فرضى نماز كے بعد ماتھے پر ہاتھ ركھ كر كوئى دعا كرنى سنت نہيں

بابر تنویر نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مارچ 19, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سوال : فرضى نماز كے بعد ماتھے پر ہاتھ ركھ كر ايك دعا پڑھى جاتى ہے، ميں اس كے متعلق حديث معلوم كرنا چاہتا ہوں كہ يہ كونسى حديث ميں وارد ہے ؟

    الحمد للہ:

    اول:

    احاديث نبويہ سے ثابت ہے كہ جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم فرضى نماز سے فارغ ہوتے تو تين بار استغفر اللہ كہتے اور پھر اللھم انت السلام و منك السلام تبارك يا ذا الجلال و الاكرام پڑھتے.

    اور آيۃ الكرسى اور سورۃ الاخلاص اور سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ايك بار پڑھتے، آپ تفصيل ديكھنے كے ليے سوال نمبر ( 104163 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.

    دوم:

    تلاش كرنے كے باوجود تو ہميں كوئى ايسا دعا نہيں ملى جو سائل نے بيان كي ہے كہ فرضى نماز كے بعد ماتھے پر ہاتھ ركھ كر پڑھى جاتى ہے.

    شيخ ابن باز رحمہ اللہ سے درج ذيل سوال دريافت كيا گيا:

    كچھ لوگ نماز ختم ہونے كے بعد اپنے ماتھے پر ہاتھ ركھ كر كوئى دعا پڑھتے اور كہتے ہيں كہ يہ سنت ہے، كيا ان كى يہ بات صحيح ہے ؟

    شيخ رحمہ اللہ كا جواب تھا:

    " ہمارے علم كے مطابق تو اس بات كى كوئى اصل نہيں ہے كہ نماز ختم ہونے كے بعد ماتھے پر ہاتھ ركھ كر كوئى دعا پڑھنے كى كوئى اصل اور دليل نہيں ہے " انتہى

    ماخوذ از: فتاوى نور على الدرب.

    ديكھيں:

    " هل وضع اليد على الجبين بعد الصلاة من السنة؟ | "

    واللہ اعلم .

    لنک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جو بھی قرآن وسنت پر عمل اپنے لیے ضروری نہیں‌سمجھتا وہی ان بدعات میں مبتلا ہوتا ہے۔ ان اہل بدعت کو سنت سے ثابت شدہ اذکار پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے لیکن جو بھی عمل قرآن وسنت سے ثابت نہیں ان کو کرنے میں مزہ آتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا ۔
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    و ایاکم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں