لطائف علمیہ

ابو ابراهيم نے 'اسلامی کتب' میں ‏مارچ 24, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    لطائف علمیہ

    تفصیل کتاب

    مصنف
    امام ابن جوزی بغدادی
    ناشر
    مکتبۃ العلم،لاہور

    خوشی طبعی اور مزاح، زندگی اور زندہ دلی کی علامت ہے بشرطیکہ فحش ،عریانی اور عبث گوئی سے پاک ہو ۔واقعات ِمزاح نفسِ انسانی کے لیے باعث نشاط او رموجب ِحیات نو اور تازگی کاسبب بنتے ہے مزا ح اس خوش طبعی کو کہتے ہیں جو دوسروں کے ساتھ کی جاتی ہے او راس میں تنقیص یا تحقیر کا پہلو نہیں ہوتا ۔او ر اس طرح کامزاح یعنی خوش طبعی کرنا جائز ہے اور نبیﷺ نے بھی ایسے مزاح او ر خوش طبعی کو اختیار کیا جس کی مثالیں اور واقعات کتب ِاحادیث میں موجود ہیں او ر جس مزاح سے منع کیا گیا ہے وہ اس نوعیت کی خوش طبعی اور مذاق ہوتا ہے جس میں جھوٹ اور زیادتی کا عنصر پایا جاتاہے اس نوعیت کا مذاق زیادہ ہنسی اور دل کی سختی کا باعث بنتا ہے اس سے بغض پیدا ہوتا ہے اور انسان کارعب ودبدبہ اور وقار ختم ہو جاتاہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ لطائف علمیہ ‘‘ امام ابن الجوزی کی عربی کتاب ’’کتاب الاذکیاء‘‘ کا سلیس ترجمہ ہے اس کتاب کا اکثر حصہ تاریخی واقعات او ر احادیث سے ماخوذ ہے اس میں امام ابن جوزی  نے انبیاء﷩ ،نبی کریمﷺ ، خلفاء الراشدین وسلاطین اور اکابر سلف کی مجالس کے مزاح وخو ش طبعی کے واقعات ،سوالات او ربرجستہ جوابات کو دلنشیں انداز میں بیان کیا ہے ۔


    آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کریں :

    لطائف علمیہ - محدث لائبریری [Mohaddis Library]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں