مجھے خاص دُعائوں میں‌یاد رکھیں

ساجد تاج نے 'مجلسِ دعا' میں ‏اپریل 4, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


    اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظوامان میں رکھے اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ سب کی زندگی میں آنے والے ہر دُکھ و پریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین۔

    ایک عرصے سے کچھ ٹینشن میں مُبتلا چلا آرہا ہوں ، کچھ سمجھ نہیں آتی کہ کیا فیصلہ کروں کوئی فیصلہ کرتا ہوں تو نا سمجھ ٹھہرایا جاتا ہوں اور بہت کچھ سننے کو مل جاتا ہے، پھر ایک بھائی کی طرف رہنمائی حاصل ہوئی ، کمال کی شخصیت رکھتے ہیں وہ ، میری باتوں سے اندازہ لگا لیتے ہیں کہ کچھ ٹینشن ہے مجھے اور فون کی گھنٹی اُسی دن بج جاتی ہے اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں ۔ بات کرنے پر بھائی نے بہت حوصلہ اور مشورہ بھی دیا ، پریشانی میں انسان خود کو بھول بیٹھتا ہے تو باقی چیزیں کیا یا کیسے یاد رکھے گا، میری ٹینشن ایک ٹینشن کوئی کاروبار کرنے کی ہے ، بھائی جان نے کہا کہ استخارہ کریں اور جب بھی مسئلہ ہواور فیصلہ نہ کر پارہے ہو تو استخارہ کی طرف ہی رجوع کر کے اپنے اللہ سے مدد لیں یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ استخارہ کے بارے میں معلوم تو تھا لیکن اُن دنوں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا ۔ پھر استخارہ کیا تو کوئی رستہ ملا ۔

    ایک چھوٹا سا کام شروع کیا ہے اللہ تعالی کا نام لے کر ، تمام بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ پلیز میرے لیئے دُعا ضرور کریں کہ میں اس کام کو پوری ایمانداری کے ساتھ کروں اور اس میں اللہ تعالی مجھے حلال رزق کے ساتھ ترقی دے آمین۔ اللہ تعالی ہر آزمائش اور ٹیشن سے نکال دے آمین۔


    اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ اردو مجلس کے میرے تمام بہن بھائیوں کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹیشن کو خوشی میں بدل دے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے آمین اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین اور آپ کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے آمین۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ماشااللہ۔
    اللہ آپ کی ھر جائز و نیک خواہش کو پورا کرے ۔ آمین
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ ساجد تاج ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کو اپنے نیک مقصد میں کامیابی و کامرانی عطا فرماۓ۔ اور آپ کے کاروبار میں ترقی عطاۓ۔ آمین!

    سورہ آل عمران میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے۔

    فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ ﴿١٥٩﴾ جب آپ کا ارادہ ہوجاۓ تو اللہ پر توکل کیجیے۔ بے شک اللہ تعالی توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

    اس ذات باری تعالی پر توکل رکھیں۔ وہ ضرور آپ کے لیے بہتری کے ذرائع پیدا فرما دے گا۔
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائی ساجد اللہ تعالی آپ پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔
    پریشان مت ہو یہ وقت گزر جائے گا اور یہ میں اپنے تجربہ کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔
    ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب آپ میری یہ پوسٹ پڑھیں گے تو یقین آجائے گا۔
    آپ نے اگر استخارہ کرلیا تو مطمئن رہیں کیوں کہ ایک طرف آپ نے سنت پر عمل کیا ہے تو دوسری طرف اللہ تعالی سے خیر طلب کرنے اور شر سے دوری کی دعا کی ہے۔ ان شاء اللہ کام ہونے یا نہ ہونے دونوں صورت حال میں آپ مطمئن رہیں۔
    اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ ہر سختی کے بعد آسانی ہوتی ہے اور یہ قرآن کا بیان ہے۔
     
  5. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    اللہ مالک الملک آپ کے لیے آسانیاں فرمائے
    اور آپ کی مشکلات آسان فرمائے آمین
    ایک بات ذہن میں رہے کہ یہ دنیا بہت مختصر ہے اور بہت جلد گزر جانے والی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللہ آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطاء فرمائے اور ہر قسم کے دکھ پریشانی سے ہمیشہ دور رکھے۔
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آمین

    اللہ تعالی مجھے اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ یقینا میرا اللہ بہت مہربان اور محبت کرنے والا ہے

    بھائی میں‌ آپ کی باتوں سے متفق ہوں‌۔ استخارہ کرنے سے پہلے میں پوری طرح ٹوٹا ہی ہوا تھا ، دل جیسے مُردہ بن گیا تھا میرا ، نہ اُمید ، نہ کسی کا ساتھ ، نہ حوصلہ وغیرہ لیکن پھر جب استخارہ کیا تو یقین کریں‌جہاں میں کام کرنے میں‌راضی تھا میرے اللہ نے میرا دل وہیں‌پر مطمئن کر دیا اور اب دل بہت خوش اور مطمئن ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اگر میں اپنے پروردگار کو کبھی بھی مدد کے لیے پُکاروں گا وہ مجھے ضرور کامیابی دے گا کیونکہ اُس کے اختیار میں کچھ ہے ، سب ساتھ چھوڑ سکتے ہیں لیکن اُس کی پاک ذات نہیں۔ اللہ تعالی مجھے ہر امتحان میں پورا اُترنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

    بے شک یہ سب عارضی ہے اور اللہ تعالی دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا کرے آمین اور اُس کی بنائی ہوئی حدود میں رہ کر سب کچھ کروں آمین

    آمین

    سب بھائیوں کا بہت بہت شکریہ ، اللہ تعالی آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے یہ دل سے دُعا ہے میری :00009:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    السلام علیکم!

    ساجد تاج بھائی اللہ رب العزت، رحیم و کریم آپ کو اپنے جائز مقاصد میں برکت و کامیابی عطا فرمائے، پریشانی اور تکلیفات سے مامون و محفوظ فرمائے اور رب واحد پر کامل توکل کی توفیق، اس میں اضافہ اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
     
  9. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    وعلیکم السلام ورحمته اللہ وبرکاته
    اللہ تعالیٰ آپکے کاروبار میں برکت عطا فرمائے رزق حلال عطا فرمائے اور ہر آزمائش سے محفوظ رکھے آمین
     
  10. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یارب العالمین
    اللہ آپ کو دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے هر مشکل کو آسان کردے اور بہت خوشیاں دے رزق حلال اور وسیع رزق دےآمین
     
  11. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ساجد تاج بھائ..اللہ رب العزت آپ کی تمام پریشا نیاں دور فرمائے.
    فکرمند نہ ہوں،استخارہ آپ نے کیا،دعائیں آپ نے لیں..اللہ ضرور بہتری فرمائے گا.
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    بہت بہت شکریہ بھائی ۔

    اللہ تعالی میری بہنوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ، جو اپنے بھائی کے لیے اتنی دُعائیں کرتیں ، اللہ تعالی آپ بہنوں کی ہرٹینشن کو دور کرے آمین ، ہمیشہ خوش رہیں :00009:

    دُعائیں ہی تو بٹورنا آتا ہے مجھے ، کل آپ سے بھی بات ہوگئی ورنہ شاید آپ ہم سے ناراض نہ ہو جاتے ، آج صبح اردو مجلس کے کافی بھائیوں سے بات چیت ہوئی جو کہ کافی عرصہ سے نہ ہو رہی تھی۔
     
  13. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اللہ آپ کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے - آمین
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
  15. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اللہ تعالی آپ کی دنیا اور آخرت اچھی کرے۔
     
  16. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
  17. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
    اللہ تعلی آُ کو ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ‌رکھے
    آپ کے لیے آسانیاں‌پیدا فرمائے آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 6, 2014
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آمین

    اتوار کو اوپننگ رکھی ہے
     
  19. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    اللہ تعالی آپکے رزق میں برکت ڈالے اور آپکے لیئے ہر قسم کی آسانی پیدا کرئے.اور آپکو یہی دعا دیتے ہیں کہ سدا آپکا کاروبار اوپن ہی رہے.
    آمین یا رب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جب اتنی پیارے بہن بھائیوں کی دُعائیں ساتھ ہیں اور سب سے بڑھ کر میرا اللہ جو ہر لمحہ اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ ان شاءاللہ اللہ تعالی ہمیشہ میرا ہاتھ پکڑ کر رکھے گا۔

    سب بہن بھائیوں کا بہت بہت شکریہ ، خوش رہیں‌اور ہمیشہ مسکراتے رہیں آمین:00009:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں