سرخ چاند گرہن

عائشہ نے 'موسم' میں ‏اپریل 13, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    Eclipse Prayer Hadith.jpg بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماہرین فلکیات کے مطابق ۱۵ اپریل کو سرخ چاند گرہن دیکھا جا سکے گا جو اپنی نوعیت کا بہت منفرد واقعہ ہے ۔ سرخ چاند گرہن جسے بعض توہم پرست خونی چاند گرہن کہتے ہیں ۔
    ہماری دنیا میں توہم پرستوں کی بہتات کے سبب افواہ سازوں کے لیے چاند گرہن ہی بہت ہوتا ہے ، کجا کہ سرخ چاند گرہن۔۔۔ مستزاد یہ کہ اس کے بعد کئی چاند گرہن متوقع ہیں ۔ عالمی نشریاتی ادارے خبر دینے کے ساتھ ساتھ نجومیوں ، جوتشیوں اور توہم پرست مذہبی افراد کی آراء بھی نشر کر رہے ہیں نتیجتا اچھی خاصی خوف ناک فضا پیدا ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں مذہب، سائنس ، فلکیات یا دوسرے متعلقہ علوم جاننے والوں کو فون ، میسیج اور میلز کر کر کے ان کی حقیقت معلوم کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے ۔
    اسلام چاند اور سورج گرہن کے متعلق بہت واضح احکامات رکھتا ہے ۔ نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ان کے بیٹے کی وفات کی بعد گہن لگا تو کچھ لوگوں نے چہ میگوئیاں کیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فرمان سے ہر توہم کی جڑ ہمیشہ کے لیے اکھاڑ کر رکھ دی:
    إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لاَ يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَافْزَعُوا لِلصَّلاَةِ ‏"‏وَقَالَ أَيْضًا ‏"‏ فَصَلُّوا حَتَّى يُفَرِّجَ اللَّهُ عَنْكُمْ ‏"۔

    ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، ان کو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گہن نہیں لگتا۔ جب تم ان کو گہن لگتا دیکھو تو نمازِ گہن (صلاۃ کسوف و خسوف) میں پناہ لو“۔ اور یہ بھی کہا کہ اس وقت تک گرہن کی نماز پڑھتے رہو جب تک کہ یہ ختم نہ ہو جائے ۔ حوالہ : متفق علیہ ۔بخاری و مسلم
    [​IMG]
    اپنے مرشد و ہادی ﷺ کی اتنی واضح تعلیمات کے بعد کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اوٹ پٹانگ ٹی وی شوز پر اپنا وقت ضائع کرے جہاں دنیا صرف اٹکل پچو میں وقت برباد کر رہی ہو۔ مسلمان کو اپنے وقت کی قدر کرنی چاہیے ، زندگی کا ہر لمحہ انمول ہے جو کبھی لوٹ کر نہ آئے گا۔

    الحمدللہ پاکستان اور سعودیہ جیسے کئی اسلامی ممالک میں صلاۃ کسوف یا گہن کی نماز کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے ۔ سعودی عرب میں سرکاری سطح پر اس کا اہتمام اور اعلان ہوتا ہے ، جب کہ پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک میں مذہبی علماء کرام اس سنت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان اداروں اور افراد کو تلاش کیا جائے جو اس سنت کا اہتمام کرتے ہوں اور اس میں شرکت کی جائے ۔
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 8, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اللہ تعالی ہمیں ان توہمات سے محفوظ رکھے۔ آمین!۔

    چاند کو گرھن لگنے کے اوقات کے بارے میں اگر کچھ معلوم ہو تو بتا دیجیے۔
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اس چاند گرہن کو لے کر ایسی ایسی واحیات باتیں‌من گھڑت کی ہوئی ہیں‌کہ بتاتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ کچھ باتیں‌تو نہ قابلِ بیان ہیں ۔
    کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے وقت کسی کو بیٹھنا نہیں‌چاہیتے بلکہ چلتے پھرتے رہنا چاہیے، اور چوٹ سے بھی بچنا چاہیے ، حاملہ عورتوں کو اس دوران ایک جگہ بیٹھے نہیں‌رہنا دینا چاہیے ورنہ اُولاد صحیح پیدا نہ ہو گی اور اُس میں کوئی نہ کوئی نُقص نکل آئے گا اور بہت کچھ ہے بتانے کو پر بتا نہیں سکتا، اللہ تعالی ہمیں ایسے جہالت سے بھرے لوگوں سے دور رکھے اور ایسے لوگوں‌کو ہدایت دے جو اپنے دین میں نئی باتیں گھڑ لاتے ہیں
     
  7. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    اس نماز سے متعلق میں‌ ایک سوال سن چکا ہوں ۔۔۔ کہ اگر یہ اتنا خطرناک نہیں‌اور اس کے کوئی اثرات نہیں‌تو پھر نماز کی پناہ کیوں لی جائے اور نارمل زندگی کے کام کیوں نہ سرانجام دی جائیں۔۔

    میں صرف اتنا ہی جواب دے سکا، "تاکہ ہم لوگ ایسے منفرد مواقع پر کسی بھی بدگمانی، شیطانی وسوسے وغیرہ سے گمراہ ہونے کی بجانے اللہ پر توکل کریں اور اگر کوئی الٹا سیدھا مشاہدہ دیکھ بھی لیں جس میں‌شیطان وسوسوں کے ذریعے مزید زہر گھولے، تو ہم اللہ کی پناہ کی طرف رہیں۔۔۔

    مگر سوال کرنے والے صاحب مضر تھے کہ بھائی کوئی نہ کوئی مسئلہ ہے ضرور جو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یوں نماز کی پناہ لینے کی ہدائیت کی ہے۔۔۔۔ مان لیں کہ اسکے کچھ برے اثرات ضرور ہونگے۔۔

    :00010:
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین ۔
    گرہن کی نماز صرف تب پڑھنا ہوتی ہے جب گرہن آپ کے علاقے نظر آئے ،اس کا وقت ناسا کی ویب سائٹ پر ایسٹرن ٹائم دو بجے صبح کا ذکر ہے ۔ اس لحاظ سے شاید پاکستان میں نظر نہ آئے ، لیکن ہمارے صحافیوں نے مغربی میڈیا کی دیکھا دیکھی آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے ۔ سعودیہ میں تو آسان ہے آپ اپنے علاقے کی مساجد وغیرہ سے رابطہ کر کے معلوم کر لیں ۔

    Ask NASA Experts About the Total Lunar Eclipse | NASA
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ لیجیے شیخ ابن باز رحمہ اللہ کا تفصیلی فتوی کہ گرہن اپنے علاقے میں دیکھنے پر نماز ہے نہ کہ دوسرے علاقوں میں گرہن کی خبر پر :
    چاند یا سورج گرہن کی نماز پڑھنے کا انحصار دیکھنے پر ہے نہ کہ ماہرفلکیات کی خبر پر - islamqa.info
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاکِ اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ یہ کوئی خطرناک چیز نہیں ، ظاہر ہے کہ یہ ایک غیر معمولی بات ہے، جس سےبے شک لوگ خوف زدہ ہوتے ہیں ، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ پیش گوئیوں ، مغربی فلسفوں اور اٹکل پچو میں وقت برباد نہ کریں وہ کام کریں جو خلیل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دوران کرنے کو کہا ہے ۔
    میری اس طرف کوئی توجہ نہیں تھی لیکن مجھے اتنے سوالات ملے کہ پتہ نہیں یہود ی کیا کرنے والے ہیں ، یہ بائبل کی ایپوکلیپس Apocalypse کے حوالے دئیے جا رہے ہیں ، کوئی یہودیوں کی ریڈ سٹرنگ یا کبالا کا رونا رو رہا ہے ہر طرح کی معلومات جمع کرلیں ، نہیں یاد تو سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں یاد۔
    بجھی عشق کی آگ اندھیر ہے
    مسلماں نہیں راکھ کا ڈھیر ہے
    کوئی تو ہو جو سوچے
    شرابِ کہن پھر پلا ساقیا
    وہی جام گردش میں لا ساقیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام
    اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا عطا فرمائے، کئی سنتوں کی یاد دہانی ہو جاتی ہے آپ کی بدولت۔ بارک اللہ فیک۔
    اللہ عمل کی توفیق دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484

    منسلک فائلیں:

  15. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    بہتر تھا کہ کوئی اس سرخ چاند گرہن کی وجہ بھی لکھ دیتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ۔
    اگر مجھے وقت ملا تو میں ضرور لکھوں گا ان شاء اللہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کوئی کے پاس بھی وقت کی کمی تھی اس لیے جلدی میں چند سطریں گھسیٹ دیں ۔ آپ ضرور لکھیے کیوں کہ ابھی مزید چاند گرہن اگلے ستمبر تک متوقع ہیں تو یہ شور چلتا رہے گا۔ بارک اللہ فیک ۔
     
  17. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    کل نیوز چینل پر اس کی ڈیٹیل دیکھ رہا کہ یہ کیوں ہوتا ہے اگر مجھے نیٹ سے ملتا ہے تو شیئر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    ویسے کہہ رہے کہ اب یہ 2033 یا 2034 میں آئے گا آج سے دس سال پہلے 2003 یا 2004 میں آیا تھا
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میں نے تو کل رات باہر نکل کر دیکھا، سعودیہ میں تو ذرہ ذات چاند سرخ نہیں تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک مرتبہ پھر سرخ چاند گرہن ہونے والا ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں