دبئی میں کامیاب پیس کنونشن

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏اپریل 21, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے گزشتہ چند سالوں سے بھارت میں پیس کانفرنس کروانے کی روایت رہی تھی جو بدقسمتی سے ہندووں اور قبر پرست، صوفی مسلمانوں کی مشترکہ متعصبانہ کوششوں سے ختم ہو گئی ۔
    اس سال اسلامک ریسرچ فاونڈیشن نے دبئی میں پیس کنونش کروایا جو بہت کامیاب رہا، دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی خصوصی اجازت اور المنار قرآن سٹڈی سنٹر کے تعاون سے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ہونے والے اس کنونشن کے دوران دبئی میں کافی جوش و خروش پایا گیا، پیس مارچ کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے مشرق و مغرب سے جمع ہونے والے علماء کرام کی دعوتی تقریروں کو سنا ، اداروں کے تعارفی سٹال لگائے گئے ، اور دنیا بھر کی نمایا ں دعوتی مسلم شخصیات کو مل بیٹھنے کا موقع ملا۔ماشاءاللہ حسب معمول اس پیس کنونشن میں بھی کئی لوگوں نے اسلام قبول کیا ، کچھ خبروں کے مطابق شرکا کی تعداد پچاس ہزار ، جب کہ بعض اخبارات کے مطابق ستر ہزار سے زائد تھی ، دبئی اور متحدہ عرب امارات کے اخبارات نے کنونش کی خبروں کی بہت اچھی کوریج کی ،اس کے علاوہ مختلف ممالک سے کئی نمایاں علماء اور داعیوں نے اس میں شرکت کر کے جوش و خروش اور رونق کو دوبالا کر دیا جن میں شیخ مشاری راشد العفاسی ، ڈاکٹر ذاکر نائیک، شیخ یوسف ایسٹس ، مایان ماتھر،مفتی اسماعیل منک، شیخ یاسین یی ، شیخ محمد صلاح ، عبدالرحیم گرین، توفیق چوہدری اور دوسرے بہت سے لوگ شامل تھے ۔ اختتامی تقریب میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا ۔
    کنونش کے دوران اسلام قبول کرنے والے مرد و حضرات کی درست تعداد مجھے معلوم نہیں ہو سکی ، تاہم ایک عجیب واقعہ یہ تھا کہ پچھلے سال اسلام قبول کرنے والے ڈچ فلم ساز Arnaud Van Dorn ڈچ فلم ساز کے بیٹے نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے ۔


    Dubai International Peace Convention to end today - Khaleej Times
    Eminent clerics highlight Islamic tenet of peace at Dubai International Peace Convention 2014 - Emirates 24/7
    http://gulfnews.com/news/gulf/uae/general/huge-turnout-for-dubai-peace-convention-1.1321787
    More than 50,000 gather in Dubai for World Peace Convention | The National
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    جزاک اللہ خیرا
    نعمان علی خان بھی تھے جنہوں نے خطاب بھی کیا۔
    داعیان حق کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اس وقت بہت ہی ضروری ہے۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    وایاک ، جی بالکل، اگر کسی کو کنونشن کی آڈیوز یا وڈیوز ملیں تو یہاں ضرور شامل کریں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں