فوٹو سکیپ

عفراء نے 'گرافک کی ضروریات' میں ‏اپریل 26, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    فوٹو سکیپ ایک مفت امیج ایڈیٹنگ سافٹوئیر ہے۔ اس کا یوزر انٹر فیس نہایت سہل اور عمدہ ہے۔ اس میں کئی ٹولز موجود ہیں جن کی بدولت آپ کسی تصویر میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ یہ ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے جبکہ لینکس کے لیے نہیں ہے۔
    کچھ فیچرز کا ذکر ہم یہاں پر کر رہے ہیں۔
    ویور (viewer) : فولڈر میں تصاویر دیکھیے اور سلائیڈ شو تیار کیجیے
    ایڈیٹر (editor): سائز تبدیل کریں ، فلٹرز لگائیں، ٹیکسٹ شامل کریں، اس کے علاوہ چند فوٹو شاپ والے ٹولز بھی یہاں موجود ہیں مثلا کلون سٹیمپ، بلر، پینٹ برش وغیرہ
    بیچ ایڈیٹر (batch editor) : اکھٹے کئی تصاویر کو ایڈٹ کریں
    پیج (page) : کئی تصاویر کو ایک ہی صفحے پر اکھٹا کر کے ایک تصویر بنائیں
    اینیمیٹڈ گف (animated gif) : کئی تصاویر کو ملا کر ایک متحرک تصویر بنائیں
    سپلٹر (splitter): ایک تصویر کو کئی حصوں میں تقسیم کریں
    سکرین کیپچر (screen capture) : سکرین شاٹ لیں

    [​IMG]
    یہ چند فیچرز ہیں ، اس کے علاوہ بھی کئی کام یہ ایڈیٹر کر سکتا ہے۔ مزید معلومات اور ڈاؤنلوڈ کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جائیے:
    Photoscape : Free Photo Editing Software (Photo Editor) Download


    تعارف برائے اردو مجلس : عفراء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت بہت شکریہ سسٹر
    نہایت ہی اچھا ٹول متعارف کرایا ہے۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واہ بہت خوب ، بہت ساری خوبیاں ایک اوپن سورس سافٹوئر میں ۔ جزاک اللہ خیرا ۔
     
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاک۔ مجھے بھی بہت پسند آیا ہے۔
    یہ مفت تو ہے مگر اوپن سورس نہیں۔ یعنی فری وئیر ہے۔ اوپن سورس کا مطلب ہوتا ہے کہ سافٹوئیر کا کوڈ بھی پبلک کو مہیا کیا جاتا ہے اور پھر کوئی بھی گروپ اپنی مرضی کی کسٹمائزیشن کر سکتا ہے جبکہ فری وئیر میں صرف سافٹوئیر مفت دے دیا جاتا ہے لیکن اس میں ردو بدل کی اجازت نہیں دی جاتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    جزاک اللہ خیرا
    ایک تقریر دو ڈی وی ڈیز میں پھیلی ہوئی ہے پہلی ڈی وی ڈی میں تھوڑی سی ہے جبکہ دوسری میں لمبی ہے اسے ایک ویڈیو کلپ بنانا ہے اس کے لیے ایسا سافٹ ویر درکار ہے جو کم گرافک استعمال کرتا ہو اور آسان انٹرفیس پر مبنی ہو کوئی مدد فرما کر دعا حاصل کریں
    فری ویر ہو تو اچھی بات ہے اس کا اوپن سورس رہنا ضروری نہیں : )
    غیر متعلقہ سوال پوچھنے کے لیے معذرت
     
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاکم
    آپ نے دو ویڈیوز کو محض ملانا ہے نا؟ اس کام کے لیے آپ کوئی ویڈیو مرج کرنے والا سافٹوئیر تلاش کر لیں آسانی سے مل جائے گا۔ ایک یہ دیکھ لیں اگر کام چل جائے تو۔ Free Video Joiner, AVI, WMV, MPEG Video Joiner Freeware
    میں نے ایسا تجربہ خود کبھی کیا نہیں اس لیے اس سے زیادہ مدد نہیں کر سکتی۔
     
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    ابن قاسم بھائی windows movie maker میں ٹرائی کریں -
     
  8. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    جی ہاں دو ویڈیوز میں موجود تقریر کو ملانا ہے اور اس سے پہلے اور بعد کے کلپ کٹ کرنا ہے ویڈیو فائل کا اکسٹنشن vob. ہے شاید اس میں سپورٹ نہیں کرے گا بہر حال اسے ٹرائی کر کے بتاتا ہوں۔ شکریہ
     
  9. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    السلام علیکم
    بھیا اس سے نہیں‌ ہو رہا اور کمپیوٹر پر بیٹھ کر کوئی سافٹ ویر ڈھونڈنے تک کا وقت نہیں مل رہا ہے فرصت سے اسے دوبارہ دیکھتا ہوں۔
     
  10. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    شاید windows movie maker وی او بی vob. کو سپورٹ نہیں کرتا - آپ اس کا فارمیٹ تبدیل کرکے ٹرائی کریں -
     
  11. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    برادر آپ یہ والا سوفٹ ویئر ٹرائی کریں ۔۔
    لائسنس فری ہے۔اور انٹرفیس نہایت آسان ہے۔۔

    Free Video Cutter Joiner
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں