بچوں کی دینی تربیت کے لیے چند نصابی کتب

اہل الحدیث نے 'مجلس اطفال' میں ‏مئی 10, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    موجودہ دور میں دنیا میں‌بڑی تیزی سے تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے سیلاب نے بچوں کو تعلیم اور کتابوں سے کافی حد تک دور کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سکولوں میں بچوں کو جو نصاب پڑھایا جاتا ہے، وہ انتہائی غیر معیاری اور غیر اسلامی ہوتا ہے۔ اس نصاب کو پڑھنے کے بعد بچے کی ذہن سازی جس انداز میں ہوتی ہے، اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بچہ دین سے دور، اسی ملک میں دہریوں جیسے خیالات کا مالک بن جاتا ہے۔
    اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، فیل نامی ایک ادارے نے تقویٰ سیریز کے نام سے ایک نصاب متعارف کروانے کی ضرورت محسوس کی اور سب سے پہلے اسلامیات کے نصاب کو ھدف بنایا۔ اس ادارے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ماہرین، دینی و سماجی امور کے ماہرین، ماہر اساتذہ اور شعبہ حدیث، تخریج و تحقیق کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں اس کے نتیجے میں خالصتاً اسلامی نقطہ نظر پر اسلامیات کی کتب لکھی گئیں جو فی الحال چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کے لیے میسر ہیں۔ ان کتابوں کی بنیادی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں

    1-کتاب میں مستند مواد سے ہی استفادہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
    2-کتاب میں‌قرآن مجید کا ترجمہ، حدیث بمعہ ترجمہ و تشریح، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، اخلاقیات، معاشرت و معاملات جیسے اہم موضوعات شامل ہیں
    3- کتاب بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے۔ جس میں‌کاغذ کی کوالٹی، اعلی معیار کی ڈیزائننگ کا خیال رکھا گیا ہے۔
    4- بچوں کو مناسب انداز میں سمجھانے کے لیے ہر صفحہ پر تصاویر و مثالیں دی گئی ہیں اور اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ جانداروں کی تصاویر میں بھی شرعی پہلو مدنظر رکھا جائے۔ گویا ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔
    5- نصاب ایسے مرتیب کیا گیا ہے کہ چھٹی جماعت میں‌کم تفصیل، ساتویں میں‌زیادہ اور آٹھویں میں اس سے زیادہ تفصیل مہیا کی گئی ہے۔ جس سے بچے کے ذہن میں‌ پرانی باتیں نقش اور سیرت کا خاکہ بختہ تر ہوتا چلا جاتا ہے۔
    6- میرے خیال کے مطابق یہ کتابیں آکسفورڈ یا اس جیسی دوسری کتابوں سے کئی درجے بہتر ہں۔
    7- کتابوں کی قیمت انتہائی مناسب ہے۔ کسی بھی حوالے سے مہنگے ہونے کا تاثر موجود نہیں۔

    مجلس پر موجود ان تمام احباب کو، جن کے بچے چھٹی، ساتویں یا آٹھویں جماعت میں ہیں، میرا برادرانہ مشورہ ہے کہ یہ کتابیں ضرور پڑھائیں خواہ اپنے گھر میں خود ہی پڑھا لیں کیونکہ تربیت کے لیے مناسب وقت یہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
    یہ کتابیں کہاں سے ملیں گی ؟
     
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    ظاہر ہے پاکستان سے ہی۔
    جلد ہی رابطہ کے لیے فون نمبر دیتا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    ان شاء اللہ
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    مجلس اطفال میں مارکِٹنگ ہو رہی ہے ۔
     
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    اسی ڈر سے میں نئی اور بہترین کتب کا تعارف نہیں کرواتا۔
    اور آئندہ کروانے بھی نہیں لگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    ان شاءاللہ ان شاءاللہ
     
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    اسی طرح تو کسی کتاب کے تعارف پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ اس کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے۔

    اور جن کتابوں کا تعارف پیش کیا گیا ہے اگر وہ یقینا بچوں کی دینی تربیت میں معاون ہو سکتی ہیں تو پھر اس کی مارکیٹنگ میں بھی کوئ مضائقہ نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کیا کوئی ایسا سکول ہے جس نے ان کتب کو اپنے نصاب میں شامل کیا ہو؟ اگر ہاں تو نام وغیرہ بتائیے گا۔
    یہ کتب کہاں دستیاب ہیں؟
     
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    جی کئی سکولوں تجربہ کیا ہے۔ ان کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے۔ ابھی کتب کی مزید بہتری پر کام ہو رہا ہے۔ امید ہے اگلا ایڈیشن بہترین ہو گا ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,398
    جزاک اللہ خیرا
     
  12. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    ابھی تک بتایا نہیں؟؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں