ہم آزاد ہیں

عائشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏مئی 16, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج کل کے حالات دیکھ کر ضمیر جعفری کی یہ نظم بار بار یاد آرہی تھی ۔ ضمیریات سے ملی تو اردو مجلس کے لیے لکھ ڈالی ۔ آخری شعر کیا صادق آتا ہے ہمارے تصور آزادی پر ۔ عجیب بات ہے کہ "ضمیریات" کے مطابق یہ ۱۹۵۸ن میں لکھی گئی ۔ کیا یہی ہے وہ ترقی جو ہم نے کی ہے ؟

    فرد ہو یا ملک تنہائی کا یارا بھی نہیں
    بھائی چارے کے بہ جز کچھ اور چارہ بھی نہیں

    ہم نے یہ مانا اکیلے میں گزارا بھی نہیں
    بات ہو جائے کسی سے یہ گوارا بھی نہیں

    ہم عجب آزاد ہیں ہم کس قدر آزاد ہیں
    ہم زمانے سے بہ انداز دگر آزاد ہیں

    آج کل دنیا سمٹ کر ایک کاخ و کو میں ہے
    ایک قدم لاہور میں ایک ٹمبکٹو میں ہے

    بم شکاگو میں دھمک سارے ہنو لولو میں ہے
    لالہ مصری خان لیکن اپنی ہاو ہو میں ہے

    وہ یہ کہتا ہے کہ ہم مردان نر آزاد ہیں
    ہم زمانے سے بہ انداز دگر آزاد ہیں

    آئیے اب گھر میں آزادی کا منظر دیکھیے
    جز بہ جز بکھرا ہوا دفتر کا دفتر دیکھیے

    اپنی صورت اپنے آئینے کے اندر دیکھیے
    شرم آئے گی مگر جانِ برادر دیکھیے

    ہم تو آزادی سے بھی کچھ بیش تر آزاد ہیں
    ہم زمانے سے بہ انداز دگر آزاد ہیں

    خواب آزادی کی یہ تعبیر سمجھے ہیں ضمیر
    یار ماری چور بازی سمگلنگ، دار و گیر

    گھات میں بیٹھا ہوا ہے کیا پیادہ کیا وزیر
    اپنا اپنا کوہکن ہے اپنی اپنی جوئے شیر

    بے نیاز امتیاز خیرو شر آزاد ہیں
    ہم زمانے سے بہ انداز دگر آزاد ہیں

    شاعر : ضمیر جعفری
    از ضمیریات
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ہم تو آزادی سے بھی کچھ بیش تر آزاد ہیں
    ہم زمانے سے بہ انداز دگر آزاد ہیں


    بالکل صحیح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج انور شعور صاحب نے اپنے قطعے میں کچھ ایسی ہی بات کہی۔

    ہم۔۔۔
    ہم نہیں خوگر کسی دستور کے
    ہم کسی اخلاق کے عادی نہیں
    بھائیو اس خطہء آزاد میں
    کون سا دن یوم آزادی نہیں!

    شاعر: انور شعور
    13 اگست 2017
    https://jang.com.pk/print/360460-hum
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں