جبل الطارق ، جبرالٹر

عائشہ نے 'دیس پردیس' میں ‏جون 2, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    فاتح ہسپانیہ طارق بن زیاد کے نام سے مشہور ہونے والا پہاڑ جبل الطارق

     

    منسلک فائلیں:

    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494

    منسلک فائلیں:

  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    بہترین شیئرنگ جزاک اللہ خیرا وبارك اللہ فیک
     
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    مساجد کی تعمیر میں سعودی حکومت کا جواب نہی
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    وایاک
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    جزاک اللہ خیرا
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    کوئی شک نہیں دنیا بھر میں ان اللہ کے بندوں نے حسین مساجد بنوا دی ہیں۔
     
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,332
    واہ
    يہ غازی ، يہ تيرے پر اسرار بندے
    جنھيں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی

    دو نيم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دريا
    سمٹ کر پہاڑ ان کی ہيبت سے رائی

    دو عالم سے کرتی ہے بيگانہ دل کو
    عجب چيز ہے لذت آشنائی

    شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
    نہ مال غنيمت نہ کشور کشائی

    خياباں ميں ہے منتظر لالہ کب سے
    قبا چاہيے اس کو خون عرب سے

    کيا تو نے صحرا نشينوں کو يکتا
    خبر ميں ، نظر ميں ، اذان سحر ميں

    طلب جس کی صديوں سے تھی زندگی کو
    وہ سوز اس نے پايا انھی کے جگر ميں

    کشاد در دل سمجھتے ہيں اس کو
    ہلاکت نہيں موت ان کی نظر ميں

    دل مرد مومن ميں پھر زندہ کر دے
    وہ بجلی کہ تھی نعرہ لاتذر ، ميں

    عزائم کو سينوں ميں بيدار کردے
    نگاہ مسلماں کو تلوار کردے

    اقبال کی نظم طارق کی دعا ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,332
    کس شان سے کھڑی ہے کنگ فہد بن عبدالعزیز آل سعود مسجد پہاڑوں میں ، اللہ قبول کرے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    ماشاءاللہ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    طارق چو بر کنارہ اندلس سفینہ سوخت
    گفتند کار تو بہ نگاہ خرد خطاست

    دور ایم از سدادِ وطن باز چوں رویم
    ترک سبب بہ روئے شریعت کجا رواست

    خندید و دست خویش بہ شمشیر بُرد و گُفت
    ہر ملک ملکِ ماست، کہ ملکِ خدائے ماست
    اقبالؔ
     
  16. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    توریالی بهائ فارسی کا ترجمه بھی کر ریجئے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    ماشاء اللہ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    فارسی الفاظ کے اردو معانی

    چُو ۔جب
    بر۔پر
    بر کنارہ۔کنارے پر یا ساحل پر
    سفینہ۔کشتی بحری جہاز وغیرہ
    سوخت۔جلایا سوختن یعنی جلانا کا صیغہ ماضی

    بیٹھ گھر سیر ملک کی کرنا
    یہ تماشا کتاب میں دیکھا
    آپ کو سوخت غیر کو لذت
    یہ تماشا کباب میں دیکھا

    گفتند۔انہوں نے کہا۔گفتن یعنی کہنا کا صیغہ ماضی

    پٔی مصلحت، مجلس آراستند
    نشستند و گفتند و برخاستند!

    کار۔یعنی کام یاعمل
    کارِ تُو۔تیرا عمل یا تیرا کام
    نگاہ۔نظر
    خرد۔عقل و فہم یا دانائی
    خطاست۔ خطا است سے ہے یعنی غلطی ہے یا تیری غلطی ہے
    دور ایم۔دور ہیں۔ جمع کے صیغہ میں ہے یعنی ہم دور ہیں
    از۔سے
    سداد۔ذرائع ،سہولیات
    وطن۔ملک
    باز۔واپس،دوبارہ
    چُون۔کیسے
    رویم۔رفتن(جانا) مصدر سے یہاں جمع کا صیغہ ہے معنی جائیں یا ہم جائیں
    ترک۔چھوڑ دینا
    سبب۔وجوہ لیکن یہاں پر ذرائع مراد ہے
    ز روئے۔ کی رُو سے
    کُجا۔ کہاں یا کب
    رواست۔روا است سے ۔روا کا معنی جائز اور است کا مطلب ہے ،یا ہونا
    خندید۔صیغہ ماضی ۔وہ ہنسا

    ہے طریقہ عقل کا علم و ادب
    خندۂ بے جا ،حماقت کا سبب

    دست۔ہاتھ
    خویش۔اپنا۔دستِ خویش معنی اپنا ہاتھ
    شمشیر۔تلوار

    تیر افگنی کے ساتھ بڑھ آئے ہیں نابکار
    کھینچی ہے اب جناب نے شمشیر آبدار

    بُرد۔ بُردن (لے جانا)مصدر سے صیغہ ماضی لے گیا لیکن یہاں پر رکھا مراد ہے ۔یعنی تلوار پر ہاتھ رکھا
    گُفت۔گفتن (کہنا) مصدر سے صیغہ ماضی یعنی کہا
    ماست۔ ما است کی روانی سے بمعنی ہمارا ہے
    خدائے ماست۔ ہمارا اللہ

    طارق چو بر کنارہ اندلس سفینہ سوخت
    گفتند کار تو بہ نگاہ خرد خطاست

    طارق نے جب اندلس کی سرزمین (اندلس کے ساحل) پر کشتیوں کے ذریعے پہنچنے کے بعد کشتیوں کو جلا ڈالا جس پر طارق کی فوج کے سپاہیوں نے کہا کہ عقل و فہم اور دانائی کی نگاہ سے کشتیوں کا جلایا جانا ایک بہت بڑی غلطی ہے۔

    دوریم از سداد وطن باز چوں رویم
    ترک سبب بہ روئے شریعت کجا رواست

    ہم اپنے وطن کی سہولیات سے دور ہیں اور واپس کیسے لوٹیں گے۔مال و اسباب کو ترک کر دینا بھلا شریعت میں کہاں روا ہے

    خندید و دست خویش بر شمشیر برد و گفت
    ہر ملک ملک ماست کہ ملک خدائے ماست

    طارق اپنی سپاہ کی فکر و پریشانی پر ہنستے ہوئے اپناہاتھ تلوار پر رکھ کر بولا!

    دنیا کا ہر ملک ہمارا ملک ہمارا وطن ہے اس لیے کہ دنیا کی ساری سر زمین ہمارے اللہ کی ملکیت ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں