حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی ماں کے لیے دعا

بنت امجد نے 'سیرتُ النبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم' میں ‏جون 4, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    حضرت ابو ہرہرہ رضی اللہ عنہ کی ماں کے لیے دعا

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی مستجاب الدعوات تھے۔ضرورتیں پوری کرنے، مصیبتیں ٹالنے، بیماروں کو شفاء دینے، حقائق منکشف کرنے برکات کے نزول کے لیے اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کو شرف قبولیت سے نوازا تھا۔
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبول ہونے والی دعاؤں کی ایک کڑی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ماں کے لیے دعا تھی ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ماں اپنی قوم کے جاہلانہ مذہب ہی پر ڈٹی ہوئی تھیں۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ انھیں بت پرستی سے روکتے تھے اور اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتے تھےمگر وہ صاف انکار کر دیتی تھیں۔ایک دن حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اسلام قبول کرنے کی ترغیب دی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس کے منافی کلمات کہے۔یہ بات حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے لیے ناقابل برداشت تھی۔ وہ بہت روئے اور اشک بار حالت ہی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہیں اپنی والدہ کی نادانی اور جہالت کی روداد سنائی اور درخواست کی کہ آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ کرم فرمائے اور میری ماں کو ہدایت عطا فرمائے۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی:
    اللھم اھد ام ابی ھریرۃ))
    ‘‘ اے اللہ ! ابوہریرہ کی ماں کو ہدایت عطا فرما۔’’
    ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا سنی تو خوشی سے جھوم اٹھے۔ جلدی جلدی گھر آئے۔ دروازہ کھولنے کے لیے دستک دی ۔ ان کی ماں نے ان کے قدموں کی آہٹ سے انہیں پہچان لیا اور کہا:
    ابوہریرہ! ابھی اپنی جگہ ٹھہرو۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پانی گرنے کی آواز سنی ان کی ماں غسل کر رہی تھیں۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے انتظار کرتے رہے۔ان کی ماں غسل سے فارغ ہوئیں لباس بدل کر جلدی سے آئیں اور دروازہ کھولتے ہی کہنے لگیں: ابوہریرہ!

    ‘‘ میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔۔ اور میں گواہی دیتی ہوں کہ بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں’’
    ابوہرہرہ رضی اللہ عنہ خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ ان پر فرط مسرت کی ایسی حالت چھا گئی کہ پلکوں پر خوشی کے آنسو چمک اٹھے۔۔وہ گھر میں بھی داخل نہ ہوئے۔ وہی دروازے ہی سے الٹے پاؤں پلٹ گئے۔۔۔ خوشی کے آنسوؤں سے چھلکتی ہوئی آنکھیں لے کر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے اور عرض کیا:
    یا رسول اللہ ! خوش ہٍو جائیں ۔ اللہ نے آپ کی دعا قبول فرماکر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ماں کو ہدایت نصیب فرما دی ہے۔یہ خبر سن کر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی باغ باغ ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنابیان کی۔ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے لیےبرکت کی دعا فرمائی۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہر وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ سے زیادہ دعائیں سمیٹنے کے آرزومند رہتے تھے۔ عرض کیا : یا رسول اللہ ! دعا کریں کہ اللہ تعالی مجھے اور میری ماں کو تمام مسلمانوں کا محبوب بنادےاور تمام مسلمانوں کی محبت ہمارے دل میں سما جائے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی:
    ‘‘ اے اللہ ! اپنے تمام مومنوں بندوں کے دلوں میں اپنے اس چھوٹے سے بندے ابوہریرہ اور اس کی ماں کی محبت ڈال دے اور ان کے قلوب تمام مومنین کی محبت سے سرشار کر دے۔’’
    حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں :
    ‘‘ کوئی ایسا مومن پیدا نہیں ہوا جس نے مجھے دیکھا ہو یا میرا نام سنا ہو اور اس کا دل میری محبت سے سرشار نہ ہوا ہو۔’’صحیح مسلم


    پیام سیرت
    دکتور محمد بن عبدالرحمن العریفی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    جزاک اللہ خیرا بنت امجد، اللہ سبحانہ و تعالی ہمارے دلوں میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور تمام صحابہ کرام کی محبت ڈال دے ، اور ہم سے یہ محبت قبول فرما لے ۔ بہت ایمان افروز انتخاب ہے ۔
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاکِ اللہ خیرا سسٹر بنت امجد
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یارب العالمین
    جزاک اللہ خیرا وبارك اللہ فیک
     
  6. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    بہت ہی ایمان افروز واقعہ ہے
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    آمین
    وایاکم
     
  9. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک الله خیرا
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں