6: بسم اللہ پڑھے بغیر وضو نہیں ہوتا

آزاد نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏جون 6, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    6. عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللہِ تَعَالَى عَلَيْهِ» (1)
    ترجمہ:
    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: کہ اس شخص کی نماز نہیں جس کا وضو نہیں اور اس شخص کا وضو نہیں جس نے اس کے شروع میں بسم اللہ نہ پڑھی ہو۔
    مشکل الفاظ کے معانی:
    وُضُوءٌ: واؤ پر پیش ہو تو مطلب ہوتا ہے: وضو اور اگر زبر ہو تو معنیٰ ہوتا ہے: وضو کا پانی۔
    تشر یح:
    ہر کام کو کرنے کے کچھ آداب ہوتے ہیں۔ اگر ان آداب کو ملحوظ خاطر نہ رکھا جائے تو وہ کام یا تو ہوتا ہی نہیں، اور اگر ہو بھی جائے تو انتہائی بھدا اور خراب ہوتا ہے۔ اسلام کا ایک اہم رکن نماز ہے۔ اگر اس کی ادائیگی اس طریقے کے مطابق نہ ہو جو اللہ اور اس کے رسولﷺ نے ہمیں سکھایا اور بتایا ہے، تو ایسی نماز کا کوئی فائدہ نہیں۔ مسیئ الصلاۃ والی حدیث مشہور ہے کہ ایک صحابی نے جب جلدی جلدی نماز پڑھی اور رکوع وسجود کو مکمل نہ کیا تو آپﷺ نے فرمایا:
    «ارْجِعْ فَصَلِّ، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ»​
    (صحیح البخاری: 757)
    جاؤ، جاکر نماز پڑھو، تم نے نماز پڑھی ہی نہیں۔ معلوم ہوا کہ جو نماز مسنون طریقے اور تمام آداب وشروط کو ملحوظ رکھ ادا نہ کی جائے، وہ کچھ اور تو ہوسکتا ہے، نماز نہیں ہوتی۔ زیر تشریح حدیث میں دو باتیں کی گئی ہیں کہ بغیر وضو کے نماز نہیں ہوتی۔ اگر کوئی شخص نہا دھو کر، اچھی طرح صفائی کرکے، نئے کپڑے پہن کر، خوشبو لگا کر نماز پڑھنے کےلیے آئے لیکن وضو نہ کرے تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔ چاہے جتنے مرضی نفل نوافل اور فرائض ادا کرلے۔ کیونکہ نماز کی چابی وضو ہے۔(سنن ابی داؤد: 61) جب تک وضو نہیں ہوگا، نماز کی ادائیگی سے بندہ عہدہ برآ نہیں ہوگا۔
    دوسری بات جو اس حدیث میں بیان کی گئی ہے، وہ یہ ہے کہ بندہ جب تک وضو کرنے سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتا، اللہ کا نام نہیں لیتا، اس کا وضو نہیں ہوتا۔ معلوم ہوا کہ وضو کے شرعی طور پر ثابت ہونے کےلیے آغاز میں اللہ کا نام لینا ضروری ہے۔ دوسری حدیث میں فرمایا: «تَوَضَّئُوا بِسْمِ اللَّهِ» (سنن النسائی: 78) اللہ کا نام لے کر وضو کرو۔
    راوی:
    نام:عبدالرحمن بن صخر ، والد:صخر، والدہ:امیمہ بنت صبیح، طبقہ:صحابی، کنیت:ابوہریرہ، لقب:۔۔۔، ولادت:۔۔۔، وفات:۵۷ ہجری
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    (1) سنن أبي داؤد، كتاب الطهارة، بَابٌ فِي التَّسْمِيَةِ عَلَى الْوُضُوءِ، رقم الحديث: 101 [FONT="Al_Mushaf"][صححه الألباني ووافقه عليزئي]

    [/FONT]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا وبارك اللہ فیک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    جزاکم اللہ خیرا ہمارے ہاں اس کی طرف چنداں توجہ نہیں‌دی جاتی۔ اکثرلوگ جلدی جلدی میں‌اس کو پڑھے بنا ہی وضو کرلیتے ہیں۔
    اللہ ہم سب کو سنت کے مطابق وضو کرنے اور نماز ادا کرنےکی توفیق دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,494
    قابل توجہ.جزاکم اللہ خیرا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں