اصول فقہ پر بہترین کتاب : الرسالۃ (امام شافعی)

باذوق نے 'اسلامی کتب' میں ‏اپریل 15, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    نام کتاب : الرسالة
    موضوع کتاب : اصولِ فقہ
    مصنف : امام شافعی (رحمة اللہ علیہ)
    اردو ترجمہ و تلخیص : محمد مبشر نذیر


    اصل عربی کتاب ڈاؤن لوڈ لنک
    بشکریہ : مکتبہ الشاملہ
    (ایم۔ایس۔ورڈ فائل ، 210 صفحات ،
    فائل سائز: قریباً 1 ایم۔بی ، فائل نام:alresalah_sh.zip)

    اردو ترجمہ و تلخیص ڈاؤن لوڈ لنک
    بشکریہ : محمد مبشر نذیر
    (ایم۔ایس۔ورڈ فائل ، 310 صفحات ،
    فائل سائز: قریباً 2 ایم۔بی ، فائل نام:L0017-Risala-Download.doc)
    ​


    اردو مجلس پر کتاب "الرسالة" سے کچھ مفید اقتباسات : یہاں ، یہاں اور یہاں

    کتاب "الرسالة" امام شافعی علیہ الرحمۃ کی معرکة الآرا تصنیف ہے۔
    یہ "اصول فقہ" (Principles of Islamic Jursiprudence) کے فن میں پہلی تصنیف مانی جاتی ہے۔
    اس کتاب میں امام شافعی نے صرف اصول بیان نہیں کیے بلکہ ان اصولوں کی وضاحت کے لئے بہت سی مثالیں بھی بیان کی ہیں۔ کتاب کا اسلوب زیادہ تر مکالمے کی شکل میں ہے جس میں امام شافعی نے مختلف حضرات کے ساتھ اپنا مکالمہ نقل کیا ہے۔

    اس کتاب کے اردو ترجمہ و تلخیص کو جدید سانچے میں ڈھالنے کے لئے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

    • کتاب کے مندرجات کو قدیم علوم کی پیچیدہ زبان کی بجائے عام بول چال کی آسان اردو میں منتقل کیا گیا ہے۔
    • اصول حدیث، اصول فقہ اور فقہ کی پیچیدہ اصطلاحوں کی جگہ عام فہم زبان استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جہاں اصطلاحات کا استعمال ضروری تھا، وہاں ان کی وضاحت نوٹس کے ذریعے کی گئی ہے۔
    • بہت سے مقامات پر کتاب کے مندرجات کو سمجھنے کے لئے وضاحتی نوٹس کی ضرورت محسوس ہوئی جو فراہم کر دیے گئے ہیں۔
    • امام شافعی کے دور میں کتاب کے عنوانات اور ذیلی عنوانات کو مناسب فارمیٹنگ کے ذریعے علیحدہ کرنے کا رواج نہ تھا جس کی وجہ سے کتاب کے نظم (Organization) کو سمجھنے میں دقت پیش آتی تھی۔ اسی کتاب کے انگریزی ترجمے (مترجم: ماجد خدوری) میں کتاب کو منظم کرنے کی جو کوشش کی گئی تھی اسی کوشش کو اردو ترجمے میں بھی آگے بڑھاتے ہوئے چند مزید عنوانات قائم کیے گئے ہیں اور کتاب کے ابواب کی ترتیب کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
    • اصول فقہ کے فن کے تعارف، ارتقاء اور تاریخ سے متعلق ایک مقدمہ اس کتاب کے شروع میں شامل کر دیا گیا ہے۔
    • یہ کتاب بنیادی طور پر اصول فقہ کی ہے لیکن ان اصولوں کی مثالیں پیش کرنے کی وجہ سے کتاب خاصی طویل ہو گئی ہے۔ کتاب کے ہر حصے کے آغاز میں تفصیلی مثالوں سے اجتناب کرتے ہوئے صرف اور صرف اصولوں کا خلاصہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان اصولوں کا خلاصہ مقدمے میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔
    جدید تعلیم یافتہ طبقے کو اسلامی علوم سے روشناس کروانے کی خاطر اردو زبان کے دورِ حاضر کے لہجے اور اسلوب میں "الرسالة" کا اردو ترجمہ و تلخیص جناب محمد مبشر نذیر پیش کر رہے ہیں تاکہ جدید اور قدیم کے مابین خلیج کو پُر کرنے کی کوشش کی جا سکے۔
    فاضل مترجم نے کتاب کے مندرجات کے متعلق اپنے استاذ محمد عزیر شمس سے بھی کافی مدد لی ہے اور مشہور مصری عالم شیخ احمد محمد شاکر کے ترمیم شدہ نسخہ کی بنیاد پر اردو ترجمہ مہیا کیا ہے۔

    اردو مجلس کی جانب سے ہم مترجم کتاب جناب محمد مبشر نذیر کے شکرگزار ہیں کہ "اردو مجلس" پر اس کتاب کا ڈاؤن لوڈنگ ربط فراہم کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی ہے۔
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    فہرست

    فہرست​
    دیباچہ
    مقدمہ
    اصول فقہ کیا ہے؟
    اصول فقہ کا موضوع
    اصول فقہ کے فن کا تاریخی ارتقاء

    حصہ اول: تعارف
    باب 1: تعارف
    باب 2: البیان
    بیان 1: ایسےاحکام جنہیں قرآن ہی میں مزید واضح کر دیا گیا
    بیان 2: ایسے احکام جنہیں واضح کرنے کی ضرورت نہیں
    بیان 3: ایسے احکام جن کی وضاحت سنت کے ذریعے کی گئی
    بیان 4: سنت میں بیان کردہ احکام
    بیان 5: اجتہادی امور
    باب 3: اسلامی قانون کا علم

    حصہ دوم: کتاب اللہ
    باب 4: قرآن کی زبان
    باب 5: خاص اور عام
    کتاب اللہ کی بظاہر عام آیت جو عمومی نوعیت ہی کی ہے اور خاص اسی میں داخل ہے
    بظاہر عام آیت جس میں عام اور خاص دونوں شامل ہوتے ہیں
    بظاہر عام آیت جس سے مراد صرف اور صرف خاص ہی ہوتا ہے
    ایسے احکام جن کے خاص و عام کی وضاحت سیاق و سباق سے ہوتی ہے
    ایسے احکام جو بین السطور پوشیدہ (Implied) ہوتے ہیں اور انہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جاتا
    ایسے بظاہر عام احکام جن کی وضاحت سنت سے ہوتی ہے کہ وہ خاص ہیں
    باب 6: ناسخ و منسوخ احکامات
    ایسے ناسخ و منسوخ جن کے بارے میں کتاب اللہ سے بعض اور حدیث سے بعض احکام ملتے ہیں
    نسخ کی دیگر مثالیں
    ناسخ و منسوخ آیات جن کا علم سنت اور اجماع سے ہوتا ہے
    ایسے فرائض جن کے لئے قرآن میں نص موجود ہے کے ناسخ و منسوخ کی مثالیں
    ایسے قرآنی احکام جن کے ساتھ رسول اللہ کی سنت بھی موجود ہے
    ایسے قرآنی احکام جن کے بارے میں سنت میں وضاحت کی گئی کہ ان کا حکم خاص صورتحال کے لئے ہے

    حصہ سوم: سنت
    باب 7: رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے احکامات کی حجیت قبول کرنے کی ذمہ داری
    باب 8: اللہ اور اس کے رسول کی بیان کردہ ممانعتیں
    باب 9: روایات
    روایت میں موجود خامیاں
    ناسخ و منسوخ روایات کی دیگر مثالیں
    متضاد روایات
    باب 10: خبر واحد
    خبر واحد کے ثبوت کے حق میں دلائل

    حصہ چہارم: اجماع، قیاس، اجتہاد اور اختلاف رائے
    باب 11: اجماع (اتفاق رائے)
    باب 12: قیاس
    باب 13: اجتہاد
    استحسان
    اجتہاد و قیاس کا طریق کار
    باب 14: اختلاف رائے
    صحابہ کرام کے مختلف نقطہ ہائے نظر
    اجماع اور قیاس کا مقام
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں