یارسول اللہ ہمارے زمانے میں آپ سا ایک بھی نہ تھا

عائشہ نے 'صحت و طب' میں ‏جولائی 24, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز بازار میں تھے انہوں نے ایک غلہ فروش کی گندم کے ڈھیر میں ہاتھ ڈالا، تو انہیں نمی محسوس ہوئی حالاں کہ اوپر کی گندم خشک تھی ۔ غلہ فروش نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے اس کی گندم بھیگ گئی تھی اس نے اوپر خشک گندم بکھیر دی تا کہ اس کی فروخت متاثر نہ ہو۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو ہمیں دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں ۔"
    دھوکے اور ملاوٹ کے متعلق یہ حدیث شریف ہم سب پڑھتے ہیں لیکن ہماری زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ۔ اس لیے کہ ہم میں سے بیشتر لوگ عمل کی غر ض سے دین کو نہیں پڑھتے ۔
    اس رمضان کے پہلے عشرے میں سحری کرنے کے فورا بعد مجھے معدے میں شدید درد شروع ہو گیا ، نماز فجر بھی اسی حال میں پڑھی ، اسی دورا ن متلی ہوئی اور بری طرح قے ہونے لگی ۔ 20 منٹ میں یہ حال تھا کہ میرے ہاتھ پاؤں یوں سن ہو چکے تھے جیسے پتھر سے بنے ہوں اور انگلی ہلانا دوبھر تھا۔ صبح ہونے اور کلینک کھلنے کا انتظار کرنے تک نیم غنودگی کے عالم میں مجھے کئی بار خیال آیا کہ آج آخری دن ہے۔ سحری کے وقت پانی کا جو گلاس میز پر رکھا تھا اس کو اپنے اوپر گرا کر بخار کی شدت سے لڑنے کی کوشش کی اور اس کے بعد مجھے کوئی خبر نہیں تھی کہ میں کہاں ہوں۔ آنکھ کھلی تو ابو جان جگا رہے تھے کہ ڈاکٹر کو دکھا لائیں۔ ڈاکٹر نے بخار کی شدت اور لو بی پی دیکھ کر روزہ کھولنے کا مشورہ دیا ، انجکشن دیا اور دوائیں دے کر کہا کہ مجھے کھانے میں کسی چیز سے الرجی ہے۔ یہ میرے ساتھ قریبا تیسری مرتبہ ہو چکا ہے اور تین مختلف ڈاکٹرز یہ بات کہہ چکے ہیں کہ آپ کو خود سوچنا ہے کون سی چیز کے بعد یہ حالت ہوتی ہے ۔ دو ماہ قبل یوں ہوا کہ پانچ روز تک بخارایک سو دو ، ایک سو تین سے کم نہیں ہو رہا تھا تو یہاں ایک ہسپتال کے دو ڈاکٹرز نے ڈھیروں ٹیسٹ کروانے کے بعد ، پون گھنٹہ مجھ سے سوالات کیے آپس میں مشورہ کیا آخر یہی بتایا ، اور ساتھ میں کہا کہ بہت احتیاط نہ کی تو ٹائیفائڈ ہو سکتا ہے ۔ اس تکلیف نے بھی پورےدس دن مجھے بسترسے اٹھنے کے قابل نہیں چھوڑا اور اب پھر رمضان میں میں ایک ماہ تک دواکھانے پر مجبور ہوں ، کھانے کا وقت آتے ہی مجھے خوف آنے لگتا ہے کہ اب پھر درد ہو گا، جی چاہتا ہے کہ کھانے کے بغیر ہی زندہ رہ سکوں ۔ میرے بارے میں سب جانتے ہیں کہ میں بچپن سے بازار کے کھانوں سے بچتی ہوں ، جب بھی تکلیف ہوئی میں نے گھر کی بنی چیزیں کھائی تھیں ، اب تک خوب سوچنے کے بعد مجھے یہی سمجھ آیا ہے کہ میری یہ کیفیت بازار کا دہی کھانے سے ہوتی ہے۔ دہی جو لوگوں کے لیے صحت اور تازگی کی علامت ہے اس کی صورت نظر آتے ہی مجھے خوف آنے لگتا ہے ۔ ایک زمانے میں مجھے رائتہ ، دہی نمکو وغیرہ بہت پسند تھے اور جب بھی گھر میں یہ بننا ہوتے ہمیشہ میں بناتی تھی ، کئی سال قبل رمضان ہی میں میرے معدے میں تکلیف ہوئی جب میں نے افطار میں صرف دہی نمکو کھایا تھا اور نماز پڑھنے اٹھ گئی تھی، تب بھائی نے بتایا کہ دہی والے کسی کیمیکل سے دہی جماتے ہیں ۔ سو میں نے گھر میں دہی بنانا شروع کر دیا ، لیکن گوالے اتنا پانی ملاتے ہیں کہ ایک کلو دودھ جمانے پر اوپر پانی ہی پانی ہوتا اور نیچے پاؤ بھر دہی کی باریک تہہ ہوتی ۔ اس کے بعد ڈبے والا دہی کھانا شروع کر دیا جو بہرحال قدرتی دہی نہیں ہوتا ۔ یوں ایک طویل عرصہ عافیت سے گزرا تھا کہ مجھے بھول گیا اور اس رمضان بازاری دہی کھا کر صحت سے محروم ہو چکی ہوں ۔ دوالیتے، پرہیز کرتے بیس دن ہو چکے ہیں لیکن مجھے یوں لگتاہے کہ میں کوئی زہر کھا چکی ہوں کہ معدے کی اینٹھن جان نہیں چھوڑ رہی، سوچتی ہوں خدایا اور بہت گناہ ہیں لیکن زمانہ طالب علمی سے لے کر تدریس تک کبھی نقل، رشوت ، سفارش، دھوکا دہی ،بے ایمانی نہیں کی، آخر مجھ پر یہ کیا افتاد آن پڑی ہے ۔ کبھی خیال آتا ہے اللہ کا شکر ہے کہ دوائیں ملاوٹی یا جعلی نہیں ورنہ میری ایک طالبہ مضر صحت جوس پی لینے کی وجہ سے گیسٹرو کا شکار ہوئی دوسری طرف جعلی دواؤں کے سبب کئی دن تک تڑپتی رہی ، اور اسی وجہ سے اس کے سمسٹر کے نتیجے پر برا اثر پڑا ۔ میں اسے دیکھتی تھی دو ماہ تک اس کی اصل رنگت اور صحت بحال نہیں ہو سکی ۔ میری والدہ ایک زمانے میں معدے کی شدید تکلیف میں مبتلا ہوئیں ، کچھ عرصے بعد سی ڈی اے کی طرف سے ہوشیار کیا گیا کہ اسلام آباد میں کچھ لوگ پرانے ادرک کی رنگت صاف کرنے کے لیے اسے تیزاب میں ڈال کر سفید کر کے بیچتے ہیں جس سے معدے کے شدید امراض پیدا ہو رہے ہیں اور ہم سب دل تھام کر رہ گئے کیوں کہ ہم بہنیں امی جان کو ادرک کا قہوہ بنا کر دیتی تھیں ۔ وہ نقصان آج تک بھر نہیں پایا، آج بھی ان کا معدہ حساس ہے وہ بہت محدود چیزیں کھا سکتی ہیں ۔ یہ ان لوگوں کا احوال ہے جو ملاوٹ کرنے والوں کے ستم سہہ کر زندہ بچ رہے ، جو اس ملاوٹ، اس دھوکا دہی ، اس درندگی کے ہاتھوں جان گنوا چکے ان کا حساب کون کرے گا؟
    ہم سوشل میڈیا پر دن رات حکمرانوں، سیاست دانوں ، مذہبی رہنماؤں ، کھلاڑیوں ، کو جائز و ناجائز کوستے ہیں ، نہیں جھانکتے تو اپنے گریبان میں ، ہم اپنی ہی قوم کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ انسانی غذا کو زہر بنانے والا کوئی دشمن نہیں ، ہمارے درمیان موجود انسان نما درندے ہیں، جو پوری ڈھٹائی سے مہنگائی کو جواز بنا کر گند مند بیچ رہے ہیں ، جی چاہتا ہے ان کو ایسی بددعا دی جائے کہ وہ بھی ہر لمحہ تڑپیں اور ان کو علاج میں بھی ملاوٹی دوا ملے وہ زندہ رہیں اور تڑپتے رہیں ، پھر سوچتی ہوں سب اللہ پر چھوڑا وہ ان سے ویسا سلوک کرے جس کے وہ لائق ہیں ۔ کاش ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی سچا پیروکار ہم میں زندہ ہوتا جو ہمیں اسلام کا اصل مطلب بتاتا اور ایسے خبیثوں کو قابو کرتا ۔جب بھی ظلم ، درندگی ، اور وحشت دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں روز قیامت اگر مجھ گنہگار کو حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جھلک بھی نصیب ہوئی تو میں شکایت کروں گی یارسول اللہ ہمارے زمانے میں آپ سا ایک بھی نہ تھا، اسلام کا نام تو بہت لیتے تھے لیکن ایک بھی آپ سا نہ تھا !
     
    Last edited: ‏ستمبر 10, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    :cry: :cry: :cry:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    آپ نے دہی کی بات کی، میں اگر ذکر کرنا شروع کروں تو شاید آپ بہت کم اشیاء کھانے کے قابل ہوں۔ بہر حال دہی کا متبادل موجود ہے۔ بازار کی دہی کسی صورت نہیں کھانی چاہیے کیونکہ دہی پر آنے والی ملائی ہی اس چیز کی شہادت دے رہی ہوتی ہے کہ دہی میں جمانے کے لیے کوئی خصوصی پاؤڈر ڈالا جاتا ہے۔ویسے تو علم ہے کہ وہ کیا ہوتاہے لیکن یہاں لکھنے کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔
    متباد ل یہ ہے کہ نیسلے کا روائتی مزہ دہی خرید لیں۔ اس کے بعد جو بھی دودھ ہو، اسے 90 ڈگری سے زیادہ 5 منٹ کے لیے ابالیں اور چل سو چل جاگ لگاتے جائیں۔ ورنہ اس کا دوسرا حل یہ ہے کہ نیڈو کو جاگ لگا لیں۔ بہترین میٹھا دہی ملے گا۔ ملاوٹ سے پاک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    السلام علیکم!
    میں ذاتی تجربہ سے ایک رائے دے رہا ہوں۔ میری والدہ مرحومہ کو جوڑوں کے امراض (آرتھرائٹس) کی وجہ سے سٹیرائڈز اور پین کلرز پر بہت انحصار کرنا پڑتا تھا۔ کارمینیٹو مکسچر دوائی کھانے سے پہلے اور اومیپرازول کے قبیل کی معدہ کی حفاظت کی دوائی کھانے کے باوجود اول الذکر ادویات کے مسلسل استعمال نے ان کامعدہ تباہ کر کے رکھ دیا حتیٰ کہ ان کو بعض دفعہ معدے کی وجہ سے ہاسپٹل کی ایمرجنسی میں چند گھنٹے گذارنا پڑتے تھے کہ معدے کی وجہ سے سانس لینا بھی دشوار ہوتا تھا۔ ہاں البتہ ان کو اگر حالت بہت بگڑنے سے پیشتر ہم روزانہ ایک-دو بار پپیتا کی چند قاشیں کالی مرچ ڈال کردیتے تو ان کو خاطر خواہ افاقہ ہوتا تھا اور معدے کی حالت سدھرنے لگتی۔
    پپیتا کے موسم میں پپیتا کھایا جا سکتا ہے، معدے کے لیے بہت بہتر چیز ہے۔ میری دادی اماں مرحومہ کو بھی ایک حکیم نے کچھ ماہ کھلوایا تھا جب ان کو نظام انہضام کا مسئلہ تھا۔
    ہاں البتہ ہر کنڈیشن میں اس کا استعمال موزوں نہیں بہتر ہے کسی طب کے جاننے والے سے مشورہ کر کے اس کا چند دن یا ہفتے استعمال کیا جائے، ان شاء اللہ بہتری ہو گی معدے میں۔

    جہاں تک دہی کا مسئلہ ہے۔ کوشش کرنے پر کوئی گوالا مل جاتا ہے جو خالص دودھ فراہم کرے مثلا 20-30 روپے کلو زیادہ۔ رمضان کے مہینے میں سحری میں دہی بہت بہتر رہتا ہے۔ باہر کے دہی میں تو یقینا ملاوٹ ہوتی ہے اس کاذائقہ بھی قدرے ترش ہوتا ہے جب کہ گھر کا دہی اگر صیح طور جمایا گیا ہو تو اس میں مٹھاس ہوتی ہے اور طبیعت پر گراں بھی نہیں گذرتا۔

    آج کل جامن کا موسم ہے، جامن بھی معدے کے لیے اچھی چیز ہیں لیکن خالی معدہ نہیں۔ آم کے ساتھ ان کا صیح کمبی نیشن بنتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    نیسلے کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے بھلے غزہ میں جنگ بندی ہو چکی ہے۔ نیڈو بھی انہی کا ہے۔
    پاکستانی ڈیری پراڈکٹس میں نور پوراور گڈ ملک کے استعمال سے مسئلہ حل ہوا ہے ۔
     
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    نیسلے کا بہترین متبادل اولپرز ہے
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    http://www.dawn.com/news/1311792/only-six-milk-brands-fit-for-consumption-in-pakistan
    یہ حال ہے ہماری قوم کا۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں