نئی دہلی: شیوسینا کے ارکان پارلیمنٹ نے مسلمان اہلکار کا روزہ زبردستی تڑوا دیا‘ لوک سبھا میں ہنگامہ

dani نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏جولائی 26, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی+ این این آئی) بھارت میں ہندو ارکانِ پارلیمان کی طرف سے ایک روزہ دار مسلمان کنٹین سپروائزر ارشد زبیر شیخ کو زبردستی کھانا کھلا کر روزہ تڑوانے کی خبروں پر پارلیمان میں زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔ انتہاپسند شیوسینا سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان پارلیمان ایک سرکاری کینٹین میں اپنی مرضی کا کھانا نہ ملنے پر برہم ہو گئے اور گالیاں دیں۔ لوک سبھا میں کانگریس کی سربراہی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مذہبی عقیدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے شیو سینا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ واقعہ رونما ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر کینٹین میں کھانے کی فراہمی بند کر دی گئی اور کینٹین کی انتظامیہ نے شکایت کی کہ اس اقدام سے ان کے مسلمان کارکن کو ’شدید صدمہ پہنچا ہے کیونکہ انکے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔‘ مقامی ٹی وی چینلوں پر ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی ہے جس میں شیو سینا کے ارکانِ پارلیمان کو ’روزہ دار مسلمان کو زبردستی کھانا کھلاتے ہوئے‘ دکھائے گئے ہیں۔
    شیوسینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ’مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ پارٹی کے رکنِ پارلیمان نے سنجے رایوٹ نے اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ اس پورے واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ارکانِ پارلیمان ’صرف سرکاری مہمان خانے کے خراب انتظامی امور کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔‘ وفاقی وزیر سمرتی ایرانی نے واقعہ کی شدید مذمت تو کی ہے تاہم ایک مسلمان کا روزہ تڑوانے والے کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا اعلان کرنے سے گریز کیا۔ مسلمان سپرائزر نے واقعہ پر کمشنر کو شکایت درج کروا دی ہے جبکہ انڈین ریلوے سے سبسڈری نے احتجاجاً اپنی سروس معطل کردی ہے۔ شیو سینا نے روزہ دار کو زبردستی کھانا کھلانے پر معافی مانگنے پر انکار کر دیا ہے۔ روزہ دار کے معاملے پر بی جے پی خاموش ہے۔ بھارتی میڈیا حکومت پر شدید تنقید کر رہا ہے۔ ملک بھر میں کڑی تنقید سے مجبور ہو کر شیوسینا کے ایم پی رجن وچار نے مسلم کیئرنگ ورکر کو زبردستی چپاتی کھلا کر اسکا روزہ تڑوانے کی حرکت پر محض ’’افسوس‘‘ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ لڑکا مسلمان ہے۔ ٹی وی فوٹیج دیکھ کر پتہ چلا میں تو حکام کی توجہ کنٹین کے خراب کھانوں کی طرف دلانا چاہ رہا تھا۔ شیو سینا کے رکن راجیہ سبھا کے ارشد کو زبردستی چپاتی کھلا کر روزہ تڑوانے کی حرکت کی کئی سرکردہ بھارتی سیاسی رہنمائوں نے مذمت کی ہے۔ سابق نائب بھارتی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی نے شیو سینا رکن پارلیمنٹ کے طرز عمل کو غلط اور نامناسب قرار دیا۔ بہار کے سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار نے شیو سینا ایم پی کے غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزے میں کسی کو روٹی کھلانا مذہبی اقدار پر حملہ کرنا ہے۔ کانفرنس کے رہنما سابق یونین منسٹر کپل سبل نے کہا کہ شیو سینا کے ایم پی کی حرکت سے اس پارٹی کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

    http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/24-Jul-2014/318050

    ہندوستان اب مودستان بن چکا ہے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ بزدل بت پرست کتنے بے بس ہیں ، زبردستی کسی کا روزہ نہیں توڑا جا سکتا اور نہ ہی کسی کا ایمان چھینا جا سکتا ہے۔ اپنے غصے کی آگ میں جل مریں یہ ہندو۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انہیں یہ بھی نظر نہیں آ رہا تھا کیا کہ وہ انسان ہے ؟انسانوں سے ایسا سلوک کرنے والے بد تہذیب پارلیمنٹ میں پہنچ جاتے ہیں ۔
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    مودستان سے ہر بات کی توقع ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں