پھر غزہ کے خال و خد پر خون کا غازہ لگا

dani نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جولائی 27, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    غزہ

    شاعر:انجینئر انور حسین مجاہد(جنگ)

    پھر غزہ کے خال و خد پر خون کا غازہ لگا!
    اور میں چپ ہوں، مری غیرت کا انداز لگا

    اب صلاح الدین ایوبی تو آنے کا نہیں!
    زندہ رہنا ہے تو اپنے دل کو آوازہ لگا

    وہ گل نوخیز جو مرجھا رہا تھا دھوپ میں
    اپنے خوں میں ڈوب کر کیسا تروتازہ لگا

    تیرے گھر تک آہی پہنچے گا فلسطینی لہو
    قوم اسرائیل! اب تو لاکھ دروازہ لگا!

    جو بکھرتا جارہا ہے ظلم کے طوفان میں
    چشم نم کو نسل انسانی کا شیرازہ لگا

    شاید ایسے تیرے دست و پا کا فالج ختم ہو
    اپنے پیکر پر شہیدوں کے کٹے ا عضا لگا!

    غور سے دیکھا تو قتل امت معصوم بھی
    مجھ کو فارسؔ اپنی خاموشی کا خمیازہ لگا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک الله خیرا،
    الله اهل غزه کی مدد فرمائے، آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    آمین
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت خوب۔ اچھی شئرنگ ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    شکریہ جاسم بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں