یوم عرفات، فضیلت اور فوائد

بنت امجد نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏ستمبر 4, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    یوم عرفات، فضیلت اور فوائد

    ان دس بلند رتبہ دنوں کا نواں دن وہ ہے جس دن حاجی میدان عرفات میں قیام کرتے ہیں ، یہی وہ قیام ہے جس کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((حج عرفات کا قیام ہے))۔ المتدرک الحاکم

    جس قیام پر اللہ تعالی اپنے فرشتوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتا ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر عطا فرمائی کہ [ اللہ عزوجل (یوم) عرفات کی شام میں اہل عرفات کے بارے میں اپنے فرشتوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ دیکھو میرے ان بندوں کوکہ میرے پاس گردوغبار سے اٹے ہوئے آئے ہیں]۔ مسند احمد

    یہی وہ دن ہے کہ جس دن میں اللہ تعالی دوسرے دنوں کی نسبت سب سے زیادہ اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے۔ [ یوم عرفات کے علاوہ کوئی اور ایسا دن نہیں جس میں اللہ دوسرے دنوں کی نسبت سب سے زیادہ اپنے بندوں کی بخشش کرتا ہے اور بے شک اللہ نیچے تشریف لاتا ہے اور اپنے ان بندوں کے بارے میں فرشتوں کے سامنے اظہار کرتا ہے اور کہتا ہے یہ بندےکیا چاہتے ہیں؟] ۔ صحیح مسلم

    جو مسلمان اس قیام میں شامل نہیں ہوتے لیکن اس دن اللہ کی رضا حاصل کرنے کی نیت سے روزہ رکھیں تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ خوشخبری سنائی گئی [ مجھے اللہ سے یقین ہے کہ (اللہ ) عرفات کے دن کے روزے کے ذریعے ایک پچھلے سال اور ایک اگلے سال کے گناہ معاف کر دے گا] اور دوسری روایت کے الفاظ ہیں [پچھلے ایک سال اور اگلے ایک سال کے گناہ معاف کرواتا ہے]۔ دونوں روایات صحیح مسلم سے ہیں۔

    ماہانہ الرسالہ ، ماہ ذوالحج​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا وبارک اللہ فیک
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں