عفراء کے دو ہزار مفید پیغامات مکمل

عائشہ نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏ستمبر 11, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاءاللہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اردو مجلس کی باصلاحیت اور متحرک ویب ماسٹر عفراء سسٹر کے دو ہزار پیغامات مکمل ہو چکے ہیں ۔ پہلے تو یقین نہیں آیا کیوں کہایک تو شروع میں عفراء کی رفتار بہت محتاط تھی، دوسرا وہ زیادہ تکنیکی چیزیں دیکھتی تھیں جو عموما پس پردہ کام ہوتا ہے ، دوبارہ سہ بارہ دیکھ کر یقین کرنا پڑا کہ میری چھوٹی سی سہیلی دو ہزاری ہو چکی ہیں ۔ ساتھ ہی یاد آیا کہ اردو مجلس کے اپ گریڈ اور تکنیکی مسائل سے ذہن آزمائی کے دوران منتظمین کی پوسٹنگ کی رفتار خاصی طوفانی ہو گئی تھی، یہ اسی کا نتیجہ ہے ورنہ عفراء فورم کی بجائے فورم سوفٹوئیرز کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں، : ) اور اس تکنیکی دھیان گیان میں ان کو پوسٹ کر نے کا خیال کم ہی آتا ہے۔ : )
    میری جانب سے عفراء کو یہ اہم سنگ میل عبور کرنے پر
    بہت بہت مبارک باد
    [​IMG]
    اللہ سبحانہ و تعالی آپ کے اخلاص میں اضافہ کرے اور آپ کو دنیا و آخرت کے ہر میدان میں کامیاب کرے۔
    ہماری یہ باصلاحیت منتظم ستمبر 2012 میں اردو مجلس پر رجسٹر ہوئی تھیں لیکن خاموش قاری قسم کی رکن تھیں، انتظامیہ میں شامل کرنے کے صائب فیصلے کےبعد سے ہم ان کی زبردست تکنیکی صلاحیتوں سے مسلسل فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ان کی نئی نئی خوبیوں کو دریافت کر رہے ہیں، اردو مجلس پر حال ہی میں جو مشکل وقت آیا تھا اس دوران جن ارکان مجلس نے مسلسل رابطہ رکھا اور اردو مجلس سے ہر ممکن تعاون کیا ان میں یہ بھی شامل تھیں اور اب بھی تعلیمی مصروفیت کے باوجود اردو مجلس ٹیم کے ساتھ مل کر انتظامی مسائل میں مدد کے لیے باقاعدہ وقت نکال رہی ہیں۔ کبھی میں ان کو یونیورسٹی میں بہت تھکا ہوا دیکھ کر آتی ہوں اور شام میں پھر مجلس پر آن لائن دیکھتی ہوں تو دل سے دعا نکلتی ہے کہ وہ انہیں اس محنت کا اجر دے۔حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں سے اردو مجلس پر اپنی رکنیت کے دوران میں نے ارکان مجلس میں اخلاص کا یہی عالم دیکھا ہے، گویا یہ ساری ٹیم ایک ہی مزاج کے لوگوں کی ہے، اللہ سبحانہ و تعالی نے عبدالرحمن بھیا رحمہ اللہ کو بہت اچھے ساتھی عطا کر دئیے جو آج تک ان کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    میری اور عفراء کی بہت عرصے سے دوستی ہے، ہماری پہلی تفصیلی ملاقات دعوت دین کے ایک نیک موقع پر ہوئی تھی،ہم نے مل کر کھانا بھی کھایا اور سیل نمبر ایکسچینج کیے، عمر، اور علمی میدانوں کے کافی فرق کے باوجود حب فی اللہ کی بنیاد پر رابطہ جاری رہا ، دوستی مضبوط ہوتی گئی ، لیکن یہ کہنا درست ہو گا کہ اردو مجلس پر مجھےان کی گہری شخصیت کی وہ خوبیاں پتا چلیں جو عام زندگی میں میرے مشاہدے میں نہیں آ سکیں۔ میں ان کو بہت سنجیدہ اور تکنیکی دنیا کی بندی سمجھتی تھی لیکن یہ تکنیکی دنیا میں بین الاقوامی معیار کی تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ بہت خوش مطالعہ، خوش ذوق اور خوش مزاج انسان ہیں، ان کے پاس صرف کمپیوٹر سائنس کا علم ہی نہیں، کپڑوں کی سلائی، کھانا پکانے اور بیکنگ کی بھی ماہر ہیں ماشاءاللہ ۔ اردو مجلس پر ان کی مفید تجاویز اور عملی صلاحیتوں کا اثر بھی نظر آ رہا ہے۔ الحمدللہ خوشی ہوتی ہے کہ اردو مجلس کی تکنیکی ٹیم ایسے مخلص افراد پر مشتمل ہے جو مجلس کو اتنے اچھے انداز میں چلا رہے ہیں کہ محسوس نہیں ہوتا کہ یہ صرف رضاکارانہ کام کرنے والے لوگ ہیں۔ بے شک کوئی کام اللہ کی خاطر کیا جاتا ہے تو اللہ سبحانہ و تعالی اس کے لیے افراد اور وسائل خود مہیا کر دیتے ہیں۔ اللہ کرےاردو زبان میں دعوت دین کا یہ پاکیزہ کارواں یونہی چلتا رہے، اور باصلاحیت لوگ اس میں شامل ہو کر اس کی رونق بڑھاتے رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اردو مجلس کی بندش کے بعد اس کو دوبارہ زین فورو پر منتقل کرنے کا سارا کام عفراء سسٹر نے کیا ہے اور اس کے علاوہ بھی انہوں نے مشکل تکنیکی امور سرانجام دیئے ہیں۔
    اللہ تعالی ان کی عمر اور علم میں برکت ڈالے۔
    اللہ تعالی ان کو اپنے دین کی نشر و اشاعت کا ذریعہ بنائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سسٹر عفراء آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ سسٹر ام نور العین نے جن الفاظ میں ان کی تعریف کی ہے یہ یقینا اس کی مستحق ہے۔ مجلس کو دوبارہ فعال کرنے میں سب سے زیادہ ان کی محنت شامل ہے۔ اللہ تعالی انہیں دین و دنیا میں بھلائ اور کامیابی عطا فرماۓ۔ آمین!

    سسٹر ام نور العین اطلاع دینے کا شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ہائیں عین باجی یہ کس چیز کا بدلہ لیا ہے آپ نے مجھ سے :(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بوتی بوتی مبارک ہوئے جی ساڈے ولوں وی ماشاءاللہ.. اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے مراسلات سے بہت فائدہ ہوتا ہے..
    اللہ آپ کو ہمیشہ ایسے ہی فعال رکھے تاکہ ہم بھی زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں.
    عین باجی مطلع کرنے پر شکریہ.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بهت بهت مبارک هو سسٹر، الله. آپ کی محنت کو قبول فرمائے. آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عفیرہ کا نام بھلانے کا : ) وہ کہہ رہی تھی اچھا تو یہ تھیں جن کی وجہ سے آپ میرا نام بھول جاتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    بہت بہت مبارک ہو عفراء سسٹر
    اللہ آپ کے نیک کام قبول کرے ، اور اسے آپ کے لئے صدقہ جاریہ بنائے - آمین
    عین سسٹر مطلع کرنے کا شکریہ


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    عفراء سس آپ کو بہت بہت مبارک ہو اللہ آپ کو دنیا و آخرت کی تمام خوشیاں عطاء فرمائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
    ماشاءاللہ
    عفراء بہت بہت مبارک ہو .اللہ تعالی آپکی محنت کو قبول فرمائے آپکے علم ، عمل ،رزق اورعمر میں برکت دے آمین یا رب العالمین.
    سسٹر عین اطلاع دینے کا شکریہ.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  11. محمد سجاد احمد

    محمد سجاد احمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2014
    پیغامات:
    24
    اللہ تعالی آ پکی کاوشوں کو قبول کرے اور آپکو عزت و برکت عطاء فرمائے(امین)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﻋﻔﺮﺍﺀ ﺳﺲ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮩﺖ
    ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﻭ ﺁﺧﺮﺕ
    ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﻋﻄﺎﺀ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ- آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا۔ آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور ہم سب سے دین کا کام لے اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔
    آئی سی۔ سزا کافی بڑی ہے اس کے مقابلے میں! ان کو کہیں بڑوں کا حق زیادہ ہوتا ہے میں ان سے پہلے دنیا میں آئی تھی ؛)
    اللہ تعالیٰ آپ کا مجھ گناہگار سےحسن ظن قائم رکھے۔ اور کیا کہہ سکتی ہوں شرمندہ تو آپ نے خاصہ زیادہ کر دیا ہے۔ پڑھنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ جو دوسروں کے بارے میں گمان اچھا رکھتے ہیں اصل میں وہ خود ہی اچھے ہوتے ہیں اگلے کا کمال نہیں ہوتا! :)
    جی آپ سے ابھی بہت پیچھے ہیں فکر نہ کریں ؛)
    پہلے تو ایسا نہیں تھا مگر اب ایسا ہی ہے۔ کچھ دن قبل اپنی دوست سے میں کہہ رہی تھی کہ لوگوں سے ڈیل کرنا مجھے نہیں آیا۔ اس لیے کیوں نہ بالواسطہ ہی خدمت کی جائے۔

    مزید تبصرہ نہیں کروں گی بس آپ سے دوستی کے حوالے سے اتنا کہنا چاہتی ہوں:
    یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
    دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں


    :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
    عفرا سسٹر آپ کو بہت بہت مبارک هو اللہ آپ کی محنت کو قبول فرمائے دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے عمل اور علم میں اضافہ فرماے آمین یارب العالمین
    عین بہنا اطلاع دینے کا شکریہ اللہ آپ کی پرخلوص محنت کو قبول فرماے اور دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    ماشاء اللہ
    بہت بہت مبارک ہو سسٹر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلا م ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    میری طرف سے بھی دو ہزار قیمتی مراسلات کی تکمیل پر مبارک باد ـ بارک اللہ فیک و نفع بک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    بہت بہت مبارک ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین ،
    اچھا شعرہے، لیکن ابھی تو بہت چلنے کا ارادہ ہے اللہ توفیق دے ۔
    ہمم پبلک فورمز پر ایسا ہوجاتا ہے ۔ لیکن بددل نہ ہوں، شیطان برے لوگوں کو اکساتا ہے کہ اچھے کام میں رکاوٹ ڈالے ۔ اللہ آپ کی مدد کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    نہیں میں نے فورمز کے حوالے سے یہ بات نہیں کہی عمومی بات کی تھی۔ فورم کا تجربہ الحمد للہ برا نہیں۔ اردو مجلس کی ٹیم تو بہت اچھی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں