ہر مہینے ایام بیض کے روزے رکھنے والے ذوالحج میں کب روزے رکھیں؟

عائشہ نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏اکتوبر، 11, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    بسم اللہ الرحمن الرحیم ​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جو لوگ ہر قمری مہینے میں ایام بیض ( چاند کی 13، 14، 15) کے روزے رکھتے ہیں وہ ذوالحج کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کے تین روزے کب رکھے جائیں کیوں کہ ذوالحج کی 13 تاریخ تو ایام تشریق (11، 12، 13) ہیں جن میں روزے رکھنا منع ہیں، اس کا حل یہ ہے کہ 14، 15 ذوالحج کا روزہ رکھا جائے اور اس کے ساتھ کوئی بھی تیسرے دن کا روزہ رکھ لیا جائے۔ جو لوگ یوم عرفہ کا روزہ رکھ چکے ہوں وہ پہلے ہی مہینے کے تین روزوں کی سنت پوری کر چکے ہوں گے تا ہم وہ چاہیں تو 15 کے بعد کسی بھی دن کا روزہ رکھ کر ہر قمری مہینے کے تین روزے مکمل کر سکتے ہیں۔
    شیخ ابن باز رحمہ اللہ سے یہ سوال پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا:
    " ذو الحجہ کی 13 تاریخ کو نفلی یا فرضی (قضا) کوئی بھی روزہ رکھنا جائز نہیں اس لیے کہ ایام تشریق کھانے پینے اور اللہ کے ذکر کے دن ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے روزے سے منع فرمایا ہے اور کسی کو اس ممانعت میں رخصت نہیں دی سوائے اس متمتع حاجی کے جو قربانی نہ کر سکا ہو اس کے لیے جائز ہے کہ یام تشریق کے تین دن قربانی کے بدلے روزہ رکھے اور باقی سات دن کے روزے اپنے گھر جا کر رکھے۔ جیسا کہ صحیح بخاری میں ام المومنین حضرت عائشہ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے کہا: ایام تشریق میں روزے رکھنے کی رخصت صرف اس کو حاصل ہے جو قربانی نہ کر سکا ہو۔ (صحیح بخاری: کتاب الصوم، باب صیام ایام التشریق ، حدیث نمبر 1998) رہے 14 اور 15 ذوالحج کو روزے رکھنا تو اس میں کوئی حرج نہیں کیوں کہ یہ یام تشریق میں سے نہیں ۔" حوالہ فتوی: http://www.binbaz.org.sa/mat/596
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا۔ واقعی ذہن میں یہ سوال آرہا تھا کئی دن سے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    وایاکم۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    یاددہانی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں