بہت اهم اور خطرناک بات

ام ثوبان نے 'اسلام ، سائنس اور جدید ٹیکنولوجی' میں ‏اکتوبر، 19, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    بہت اہم اور خطرناک بات

    امام الحرم المکی :شيخ سعود الشريم حفظه الله نے خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ جو آدمی یہ خیال نہیں رکھتا کہ اسکی زندگی میں واٹسپ، فیس بک ٹویٹر کے آنے کے بعد کیا منفی تبد یلی آئی ہے اسکو کیا کرنا چاہیے ملا حظہ کیجیے
    
    انہون نے کہا کے یہ سب کچھ انسانی عقل کے لئے ایک فکری یلغار ہے اور انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم ان چیزوں میں مگہن ہو کر دین اسلام اور ذکر الٰہی سے دور ہو گیے ہیں اور ایسے لگتا ہے کہ جیسے ہم اللہ کے نہیں بلکہ واٹسپ ،فیس بک ، ٹویٹر کے بند ے ہیں
    ✅ همارے دل پتھر کیوں ہو گئے ہیں ؟؟؟؟
    اسکی وجہ یہ ہے کہ واٹسپ اور دیگر چیزوں پہ مختلف قسم کے خوف ناک دل ہلا دینے واقعات اور مناظر دیکھ کر ہمارے دل ایسے حوادثات اور واقعات کو دیکھنے اور سننے کے عادی ہو چکے ہیں جنہوں ہمارے دلوں کو کر سخت کر دیا ہے کہ ہمیں کسی چیز کا ڈر نہیں رہا
    ✅ هم ایک دوسرے سے جدا اور رشتے داروں سے کیوں کٹ گئے ہیں
    کیوں کہ ہمارے رابطے اب واٹسپ اور دیگر چیزوں تک محدود ہو گئے ہیں اور ہم اس غلط فہمی میں مبتلا ہو کر اسی رابطے کو کافی سمجهتے ہیں لیکن دین اسلام نے ہمیں جو صلہ رحمی کا درس دیا ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے
    ✅ ہم ایک دوسرے کی غیبت اور بہتان بازی کیوں کر تے جبکہ ہم آپس میں بیٹھے نہ ایک دوسرے کو دیکھا ؟؟؟
    اسکی وجہ یہ ہے کے ہمیں جب بهی کبهی کوئی میسج ملے جس میں کسی کی شخصیت یا کسی جماعت یا گروہ پر تنقید کی گئی ہو هم بغیر کسی تحقیق کے اسے سینڈ کر کے غیبت اور بہتان بازی میں مبتلا هو جاتے اور اس وجہ سے ہم کتنے گنہگار ہوتے اس کا ہمیں اندازہ نہیں
    افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ چیزیں ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکی ہیں
    ہم دائیں ہاتھ سے کهاتے تو بائیں میں موبائل دوستوں کے مجلس ہے اور موبائل ہمارے ہاتھوں میں والدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے موبائل فون ہمارے ہاتھوں میں جبکہ ان کا احترام کرن ہم پر فرض ہے ڈرائیونگ کررہے ہیں تو موبائل ہمارے ہاتھوں میں حتي کہ ہماری اولاد ہماری شفقت اور محبت سے محروم ہو گئی ہے کیونکہ اس موبائل میں مصروف ہونے کی وجہ سے ہم ان سے بے پرواہ ہوگئے ہیں
    ان چیزوں سے سب کچھ اور اس سے بھی زیادہ نقصان ہوا ہے
    ✅ شيخ سعود الشريم نے فرمایا کہ جو اتنے نقصانات کے بعد بھی ان چیزوں کے دفاع میں بات کر تا میں اس کو فضول سمجهتا ہوں ان الیکٹرانک اشیاء میں ترقی سے پہلے موبائل کو اتنی اہمیت حاصل نہیں تهی اور اب ایک گھنٹہ ہم موبائل سے دور ہو جائے تو ہماری جان پے بن جاتی کاش کے ہمیں اتنی فکر نماز اور قرآن کی لگ جائے ؛
    کوئی ہے جو ان تمام باتوں کا انکار کرسکے
    کس کو نہیں پتا کے ان چیزوں کے آنے سے ہماری زندگی میں یہ منفی تبد یلی آئی ہے
    آپکو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہون کہ ذرا سوچیں قبر میں ہمارا ساتهی کون ہو گا
    کیا واٹسپ؟
    کیا ٹویٹر ؟
    ہمیں اپنے اللہ سے ملاقات کی تیاری کرنی چاہیئے اور کوشس کریں کہ کوئی چیز بھی ہمیں ہمارے دین سے غافل نہ کر سکے ہمیں نہیں پتا کہ ہماری عمر کا کتنا حصہ باقی رہ گیا ہے
    اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جس نے میری یاد غفلت کی میں دنیا میں اسکا جینا محال کر دوں گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 13
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    بارک اللہ فیک سسٹر۔ یہ یقینا سوچنے والی بات ہے۔ ہم دن کا ایک بہت بڑا حصہ ان فضول کاموں میں برباد کردیتے ہیں۔ کہین ایسا نہ ہو کہ وقت گذرنے کا بعد ہم پچھتائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,047
    اس خطبہ کا حوالہ نہیں مل سکا۔ اگر کسی کے علم میں ہو تو شئیر کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,474
    شکریہ.بہت اہم مسلہ ہے.واقعی ہم غفلت میں پڑے رہیں گے اور "حتی زرتم المقابر" کی عملی تفسیر بن جائیں گے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
    میرے پاس ساته ویڈیو بهی تهی جو میں نے ڈلیٹ کردی کہ تصویر والی کوئ چیز شیئر نہیں کرنا چاهتی تهی
    کوئ غلطی هوئ هو تو اللہ هم سب کو معاف فرمائے آمین یارب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,870
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    شیخ کا خطبہ پڑھ کر علامہ اقبال کا شعر یاد آ گیا

    ہے دل کے لئے موت مشینوں کی حکومت
    احساسِ مروت کو کچل دیتے ہیں آلات
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,881
    اس خطرناک بات کا حوالہ ضرور تلاش کیا جائے ۔اگر کسی کے علم میں ہو تو شیئر کردے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکم اللہ خیرا
    کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ اور منفی استعمال واقعی خطرناک ہے۔ آپس کی دوری کی بات کا تو یہ عالم ہے کہ ایک ہی گھر میں موجود افراد ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے لیکن سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو خوب جواب دے رہے ہوتے ہیں۔ آپس میں بیٹھے بھی ہوں تو ہر ایک کے ہاتھ میں موبائیل اور ایک ساتھ بیٹھے ہوئے بھی ایک دوسرے سے دور ہوتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  11. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    واقعی لمحہ فکریہ ہے

    میں ان تمام عوامل سے بہ خوبی آگاہ ہوں لیکن اللہ کا کرم ہے کہ ان لغوات پر نہ وقت صرف کرتا ہوں اور نہ ہی ایسی دلچسپیاں طبیعت کو مرغوب ہیں۔ الحمد اللہ و اللہ اکبر

    مفید مراسلت پر شکریہ قبول فرمائیں۔اللہ علیم و خبیر آپ کے علم کو وسعت عطا فرمائے۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
    آجکل جو ان سب لغویات سے بچا هوا هے اللہ کا احسان هے اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے اور جو اپنی زندگی کو ان سب چیزوں کے پیچھے برباد کر رهے هیں اللہ سے دعا کریں کہ هم سب کو اللہ کا دیا هوا ٹائم اس کو اس کی هی یاد میں صرف کریں جب کہ ایک ایک لمہے کا حساب هونا هے اللہ هم سب کو اس ٹائم کو صیح استعمال کرنے کی توفیق دے آمین یارب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. ابويحي٣٠٠

    ابويحي٣٠٠ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 20, 2014
    پیغامات:
    8
    Very good
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    اس کو کہتے ہہیں حاضر سے غائب اور غائب کے لہے حاضر
    بہت تکلیف دے صورت حال کہ آپ کسی کے سامنے بیٹهے ہیں اور وہ موبائیل پر مصروف.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
    وہ چهوٹے موبائل کتںے اچهے تهے کہ مطلب کی بات کی اور فون بند ۔۔۔ اب تو گهر میں گاڑی میں مارکیٹ میں حتی کہ هسپتال جہاں رب یاد آجاتاتها ۔ اب تو بیمار کےساته جانے والا بیمار تڑپ رها هے اور ساته جانے والا موبائل سے کهیل رها هے اتنے دل سخت هو گیئے هیں دل خون کے آنسو روتا هے ۔۔ کہ انسان جاے تو جاے کہاں ؟؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں