پانچ خطرناک کلیے

بنت امجد نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اکتوبر، 24, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    پانچ خطرناک کلیے

    پہلا کلیہ:: تنہائی + فراغت=شیطانی وسوسے،،،،

    لہذا اگر آپ تنہائی اور فراغت میں اپنے نفس کو اطاعت الہی میں مشغول نہیں کریں گےتو آپ کا نفس آپ کو اللہ کی نافرمانی میں مشغول کر کے رہے گا ۔

    دوسرا کلیہ::: غفلت + سوچ و فکر کو شیطانی وسوسوں کے ساتھ چھوڑ دینا= گناہ میں مبتلا ہونا،،،

    لہذا اگر آپ دل و دماغ کو اللہ کی یاد سے غافل رکھیں گےتو وہ شیطانی وسوسوں کی آماجگاہ بن جائے گا، اور پھر ذہنی سوچ و فکر بھی ان وساوس کے ساتھ ہو کر چلنے لگتے ہیں اورپھر آپ گناہوں میں ملوث ہوتے ہوئے گناہ گار بن جائیں گے ۔

    تیسرا کلیہ::: نظر کو کھلا چھوڑنا+ حرام اور باعث فتنہ چیزوں کے بارے میں سوچنا= دل ودماغ کا گندہ ہونا ،، اور پھر کسی مزید بڑے گناہ میں جا پھنسنا،،،،

    کہ نظر ابلیس کے زہریلے تیروں میں سے ایک تیر ہے ، ایسا تیر جو چلانے والے کو دوسرے کی نسبت کہیں زیادہ گھائل کرتا ہےاور ابلیس کے زہر کا شکار بنا ڈالتا ہے، لہذا اگر آپ اپنی نظر کی حفاظت نہیں کریں گے تو اپنے دل ودماغ کو بھی گناہ سے بچا نہیں پائیں گے ۔

    چوتھا کلیہ::: دین داروں اور نیکو کار لوگوں سے دوری + دنیاوی مشغولیت میں رہنا = دل و دماغ میں اللہ کے احکام کی اہمیت ختم ہونا،،،

    انسان اپنے نفس کے سامنے کمزور ہوتا ہےاور اللہ کی مشیئت سے اپنے ایمان اور تقوی والے بھائیوں کی صحبت اللہ کے احکام کی اہمیت جانتا ہےاور اپنے نفس کو قابو کرنے کے گر سیکھتا ہےاور قابو کرتا ہے ۔

    لہذا اگر آپ اپنے لیے صاحب ایمان لوگوں میں سے تقوی والے لوگوں کی صحبت حاصل نہیں کریں گے تو اپنے نفس ، ابلیس اور اس کے پیروکاروں کے وسوسوں میں بھٹک جائیں گے ۔

    پانچواں کلیہ ::: چھوٹے گناہوں کو معمولی سمجھنا + اپنی نیکیوں کا بہت جاننا = اللہ تعالی کی مزید نافرمانیوں میں پھنسنا اور نیکیوں سے دور ہونا،،،

    جو لوگ اپنے گناہوں کو گناہ نہیں سمجھتے، یا انہیں کچھ نقصان والا عمل نہیں سمجھتے ، یا صرف اللہ کی رحمت اور مغفرت کے مل ہی جانے کے زعم میں رہتے ہیں اور جو کوئی چھوٹی موٹی نیکی کرتے ہیں اسے بہت کچھ سمجھتے ہیں اور اس کے بدلے میں بہت اجر و ثواب ملنے کا خیال کیے رکھتے ہیں، تو نتیجۃ وہ اللہ سبحانہ و تعالی کی ناراضگی اور عذاب سے غفلت کا شکار ہوتے ہوتے ۔ مزید در مزید گناہوں میں دھنستا جاتا ہے ۔

    لہذا چھوٹے سے چھوٹے گناہ سے بچنے کی بھرپور کوشش کیا کیجیے ، اور اللہ تعالی کی رحمت اور مغفرت ، غصہ ، ناراضگی اور عذاب سب ہی صفات کو ہمیشہ یاد رکھا کیجیے، ان میں سے کچھ کو بھول جانا اور کچھ کو یاد رکھنا ، یا کچھ کے مل جانے اور کچھ سے محفوظ رہنے کے زعم میں مبتلا رہنے سے بچا کیجیے ، تا کہ اللہ کی محبت ، اللہ کی رحمت اور مغفرت کے حاصل ہونے کی امید بھی رہے۔ اور اس کی ناراضگی اور عذاب کا خوف بھی رہے ۔

    یاد رکھیے وہ شخص جاہل ہوتا ہے جہ اپنے نفس کے خیالات کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے بارے میں ایسی امید لگائے ہوتا ہے جن کی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کوئی خبرنہیں ہوتی۔

    اللہ تعالی ہم سب کو اور ہر ایک کلمہ گو کو درست عقائد اپنانے اور ان کے مطابق درست عمل کرنے کی ہمت دے۔ آمین


    مجلۃ الرسالۃ ،تصدرھا الشؤون الدینیۃ بمجموعۃ الجریسی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 10
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیر
    بہت مفید معلومات
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک۔ بہت مفید۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    1. جزاک اللہ خیرا
    2. بہت مفید معلومات
    3. اللہ آپ کے علم اور عمل میں برکت دے آمین هم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے.آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں