لطیفے منجانب زید

خادم خلق نے 'لطائف' میں ‏اپریل 27, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    محترم دوستو ! میں اس تھریڈ میں اچھے اچھے لطیفے لکھوں گا ۔ لہٰذا اسے روز دیکھئے گا ۔

    بچہ روتا ھوا ماں کے پاس آتا ھے اور کہتا ھے کہ امی میری آنکھ میں مرچ چلی گئ ھے ۔
    ماں : اچھا آنکھ ادھر کرو چینی ڈال دیتی ھوں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ایک مسافر گجرات جاتے ھوئے راستے میں ایک شخص سے پوچھتا ھے:
    بھائ صاحب یہ راستہ گجرات جاتا ھے !

    شخص : اوئے آہو یار !

    پھر راستے میں ایک اور آدمی سے پوچھتا ھے :

    بھائ صاحب یہ راستہ گجرات جاتا ھے !

    آدمی : اوئے آہو یار !

    جاتے ہوئے ایک اور بندے سے پوچھتا ھے :

    بھائ صاحب یہ راستہ گجرات جاتا ھے !

    بندہ : جی ہاں۔
    مسافر: بھائ صاحب یہ آہو کیا ہوتا ہے ؟
    بندہ: جو پڑھے لکھے ہوتے ھیں وہ جی ہاں کہتے ہیں اور جو ان پڑھ ہوتے ہیں وہ آہو کہتے ہیں‌ ۔
    مسافر : اس کا مطلب ھے کہ آپ پڑھے لکھے ہیں !
    بندہ : اوئے آہو یار !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    رمضان شریف !

    ماہِ شعبان کی 30 تاریخ تھی اور سب لوگ کہہ رہے تھے کہ رمضان شریف آنے والا ہے ۔ ایک دیہاتی بھی یہ سن رھا تھا ۔ اس نے کسی سے پوچھا کہ رمضان شریف کس طرف سے آتا ہے ۔ جواب ملا کہ مغرب کی طرف سے آتا ھے ۔
    دیہاتی ڈنڈا ھاتھ میں لے کر مغرب کی طرف منہ کر کے بیٹھ گیا ۔ شام کے وقت ایک اونٹ اور اس کا بچہ آرہے تھے ۔ دیہاتی نے سمجھا کہ یہ رمضان اور شریف ہیں ۔ اس نے اونٹ کو مار دیا لیکن اس کا بچہ بھاگ گیا ۔

    صبح دیہاتی لوگوں میں آیا اور کہنے لگا کہ یار میں نے رمضان کو تو مار دیا ھے لیکن شریف بھاگ گیا ھے ۔
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ایک دفعہ ایک شہر میں دماغوں کی نمائش ہوئ ۔ ایک شخص بھی نمائش میں گیا ۔ اس نے ایک سٹال پر دیکھا تو وہاں تین دماغ تھے ۔ اس نے پہلے کی طرف اشارہ کیا اور مالک سے پوچھا کہ یہ دماغ کس کا ہے اور کتنے کا ہے ۔ جواب ملا کہ یہ امریکی بندے کا ہے اور 100 روپے کا ہے ۔ اسی طرح دوسرے کا پوچھا ۔ جواب آیا کہ یہ عربی بندے کا ہے اور 300 روپے کا ہے ۔ ایسے ہی تیسرے کا پوچھا ۔ بتایا گیا کہ پٹھان کا ہے اور 10000000 روپے کا ہے ۔ آدمی نے پوچھا کہ پٹھان کا دماغ اتنا مہنگا کیوں ہے ۔ دکاندار نے بتایا کہ یہ بہت نایاب ہے ۔

    محترمین میرا مقصد کسی کے جذبات کے ساتھ کھیلنا نہیں ہے ۔ اگر کسی کو برا لگے تو بندے کو معاف رکھے۔
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    واہ جی یار مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا زید بھائی۔
    گھر کے بغل میں رہتے ہو لیکن مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ آپ یونی کوڈ میں بہت ماہر ہوگئے ہو۔ ویل ڈن یار
     
  7. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    محترم اعجاز بھائ کو میں اچھی طرح جانتا وہ یوں ہی لوگوں کی حوصلہ افزائ کرتے ہیں ۔ لیکن اعجاز بھائ واقعی میرے بھائ کی طرح ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    استاد : اسلم! آپ کل چار مرکب(یعنی دو یا دو سے زیادہ لفظوں کے فقرے) یاد کر کے آئیے گا ۔
    اسلم : جی اچھا ۔

    اسلم گھر جاکر سب سے پہلے اپنے والد سے چار مرکب یاد کرانے کا کہتا ہے ۔
    والد : shut up.دیکھتے نہیں میں کام کر رھا ھوں ۔

    اسلم shut up یاد کر لیتا ھے ۔

    پھر چچا سے یہی مطالبہ کرتا ھے ۔

    چچا: میں قربانی کا بکرہ لینے جارھا ھوں ۔

    اسلم قربانی کا بکرہ یاد کر لیتا ھے ۔

    پھر بھائ سے مرکب یاد کرانے کا کہتا ھے ۔
    بھائ : get lost.
    اسلم get lost یاد کر لیتا ھے ۔

    پھر باجی سے بھی وہی سوال کرتا ھے ۔
    باجی : ابھی نہیں میں super man (فوق البشر) کی کہانی پڑھ رہی ھوں۔

    اسلم super man یاد کر لیتا ھے ۔

    (اگلے دن کلاس میں ) استاد : ہاں جی اسلم! چار مرکب بتائیں۔
    اسلم: shut up

    استاد: تم مجھے کیا سمجھتے ھو ۔
    اسلم: قربانی کا بکرہ ۔

    استاد : چلو ہیڈ ماسٹر کے پاس تم نے بدتمیزی کی ھے۔
    اسلم : get lost

    استاد: تم اپنے آپ کو کیا سمجھتے ھو ۔
    اسلم: super man
     
  9. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    زمرد بھائ شکریہ کی کوئ بات نہیں یہ تو میرے لئے باعثِ شرف ھے ۔
     
  10. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ایک شخص ھوٹل میں کھانا کھاتے ھوئے : ویٹر میرے کپ میں یہ مکھی کیا کر رہی ھے ؟
    ویٹر: سر back stroke .
     
  11. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ایک شخص ھوٹل میں کھانا کھاتے ھوئے :ویٹر پانی لانا ۔
    (ویٹر جگ میں انگلی ڈالے ھوئے پانی لاتا ھے ) یہ لیجئے ۔
    آدمی : یہ تم کیسے پانی لا رہے ھو ؟
    ویٹر : سر یہ تو کچھ بھی نہیں اوپر ٹینکی میں آدمی نہا رھا ھے ۔
     
  12. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    استاد : اکرم ! کوئ سے پانچ پھلوں کے نام بتاؤ ؟

    اکرم : دو سیب اور تین مالٹے ۔
     
  13. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    استاد : احمد! آپ کی جیب میں 50 روپے ہیں ۔
    احمد : سر میرے پاس صرف دس ہیں ۔

    استاد : فرض کرلیں ۔
    استاد : راشد آپ کی جیب میں 25 روپے ہیں ۔
    راشد : سر میرے پاس صرف 5 ہیں ۔

    استاد : فرض کر لیں ۔

    استاد : احسن اب آپ بتائیں کہ اکرم اور راشد کے پیسے ملا کر کتنے بنتے ہیں ۔
    احسن : جناب 100۔
    استاد : وہ کیسے ؟

    احسن : سر فرض کر لیں ۔
     
  14. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    استاد : وہ کونسی چیز ھے جسے کھانے سے نظر کمزور نہیں ھوتی ؟
    شاگرد : سر ! گھاس ۔

    استاد :وہ کیسے ؟
    شاگرد : سر آپ نے کبھی بکری کو چشمہ پہنے دیکھا ھے۔
     
  15. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ایک دفعہ حضرت ابو بکر ، حضرت عمر ،حضرت علی (رضی اللہ عنھما) کہیں جارہے تھے ۔ یوں کہ حضرت علی دونوں کے درمیان میں تھے ۔ غالباً حضرت عمر نے کہا کہ علی ھمارے درمیان ایسے ھے جیسے لنا میں نون(ن) (حضرت علی قد میں چھوٹے تھے دونوں کے مقابلے میں ) ۔

    تو جواب میں حضرت علی نے کہا کہ میرے بغیر آپ دونوں کچھ نہیں ۔(لنا میں سے نون حذف کریں تو لا (نہیں) رہ جاتا ھے)۔
     
  16. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    :00010:
     
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395

    ہا ہا ہا بہت خوب!
     
  18. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    رفی بھائی کو ہنسی آئی چلیے شکر ہے :00006:
     
  19. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    لطیفہ سمجھ آگیا، اس لیے! :00003:
     
  20. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    محترمین شکریہ جو آپ نے اتنی پذیرائ کی۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں