میرا پاکستان، میرے کیمرے کی آنکھ سے۔۔ وادئ نڑ اور دریائے جہلم کا فضائی نظارہ

فرخ نے 'دیس پردیس' میں ‏نومبر 7, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    السلام و علیکم و رحمۃ اللہ۔۔
    کچھ مدت قبل مجھے ایک گروپ (Islamabad Hiking and Treking Club) کے ساتھ وادئ نڑ جانے کا اتفاق ہوا۔ میں نے اس کی خوبصورتی کی تعریف پہلے بھی سُن رکھی تھی۔۔ مگر جب اسے دیکھا تو یہ میری امیدوں سے زیادہ حسین اور خوبصورت نکلی۔۔۔۔
    دریائے جہلم کے فضائی نظاروں اور ایک بڑی اور خوبصورت آبشار کے ساتھ، ایک پرسکون، سرسبز اور چٹانوں کی فرشی ساختوں پر مشتمل زمین، اور بہت ہی ملنسار اور مہمان نواز لوگوں پر مشتمل وادئ نڑ، کہوٹہ سے منسلک، پیر پنجر یا پنج پیر کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ شائید اسے فارورڈ کہوٹہ کا علاقہ بھی کہا جاتا ہے۔۔۔ کہوٹہ سے منسلک ہونے کی وجہ سے یہاں سیکورٹی تھوڑی سے سخت ہے اور غیر ملکیوں کا داخلہ بھی ممنوع ہے، مگر پاکستانیوں کو آنے جانے میں کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا۔۔۔
    کہوٹہ کے گاؤں پنجاڑ سے ایک پتلی سی پہاڑی سڑک نڑ کی طرف مُڑتی ہے اور نڑ تک یہ سڑک پائن کے سرسبز لمبے لمبے درختوں سے لبریز ہے۔ راستے میں چھوٹے چھوٹے پہاڑی چشمے، خوبصورت پرندے اور ان کے نغمے اورآپ کو مسحور کر دیں گے۔۔۔ملاحظہ فرمائیے پنج پیر کے پہاڑی سلسلے اور وادئ نڑ کی کچھ تصاویر۔۔
    نوٹ: یہ تصاویر اچھی ترتیب میں نہیں ہیں۔۔۔۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    وادیء نڑ کے کی پرسکون سڑکیں۔۔

    [​IMG]
    نڑ کی مشہور اور بڑی آبشار۔۔

    [​IMG]
    نڑ کی آبشار کے ساتھ پائی جانے والی چٹانی چھپکلی یا گرگٹ۔ ۔ مگر اس نے مجھے اتنا قریب دیکھ کر بھی رنگ تبدیل نہیں کیا۔

    [​IMG]
    آبشار کے ساتھ ہی رہنے والا کیکڑا۔۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    آبشار کی پھوار سے بننے والی ایک دھنک جو چٹانوں میں پھنس گئی تھی۔۔۔

    [​IMG]

    [​IMG]
    [​IMG]

    [​IMG]
    یقین کریں، یہ ایک بکری نہیں ہے۔۔

    [​IMG]
    نڑ سے گزر کر پنج پیڑ کے کی ایک پہاڑی چراگاہ

    [​IMG]
    [​IMG]
    پنج پیر کے پہاڑوں کی خاص ساخت۔۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    پنج پیر کے پہاڑوں کے چٹانی فرش۔۔۔

    [​IMG]
    ایک مقامی بھائی کے گھر کے لان میں موجود پھول اور اس پر بیٹھی تتلی۔سبحان اللہ۔۔

    [​IMG]
    نڑ سے پنج پیر کی طرف جاتے ہوئے ایک خوبصورت پہاڑی کی تصویر۔
    ------------

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    [​IMG]

    [​IMG]
    دریائے جہلم کا فضائ نظارہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    سبحان اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سبحان الله وبحمده
    بہت خوبصورت نظارے اور سب ایسے لگ رها هے سامنے دیکه رهے هیں
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بہت ہی خوب صورت تصاویر ہیں ۔ شکریہ ۔ ویسے صحیح بات ہے وہ گرگٹ نہیں چھپکلی ہی تھی : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﺧﻮﺏ ﺻﻮﺭﺕ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ
    ﮨﯿﮟ ۔ ﺷﮑﺮﯾﮧ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاءاللہ ہمیں پتا ہی نہیں تھا کہ جہلم بھی اتنا حسین ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں