وینڈوز 8 میں ان ان پیج کا یونیکوڈ ورژن کیسے انسٹال کریں

اہل الحدیث نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏نومبر 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    وینڈوز 8 اور وینڈوز 8.1 میں ان پیج عموما انسٹال نہیں ہوتا۔ ان پیج کا یونیکوڈ ورژن یعنی ان پیج 3 یا اس سے اوپر بھی انسٹال نہیں ہوتا جس کی وجہ سے یونیکوڈ سے استفادہ کرنے والے حضرات کے لیے واقعی لمحہ فکریہ ہے۔

    اس کا حل کافی ڈھونڈا مگر مل نہ سکا۔
    کافی کوشش کرنے پر کوشش بارآور ثابت ہوئی۔ چند اہم نکات لکھ دیتا ہوں۔

    وینڈوز 8 میں ان پیج کا ورژن 3.5 انسٹال ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ورژن انسٹال نہیں ہو گا۔
    طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اس ورژن کی سیٹ اپ فائل پر رائیٹ کلک کر کے اس کی پراپرٹیز میں جائیں۔ اور Compatability کے Compatability Mode میں وینڈوز 8 کا آپشن منتخب کر کے اسے او کے کر دیں۔

    اس کے بعد سیٹ اپ پر رائیٹ کلک کر کے اسے Run as Administrator کریں
    ان پیج انسٹال ہو جائے گا اور آپ سے ری سٹارٹ کی درخواست کرے گا۔ آپ اپنا کمپیوٹر ری سٹارٹ کر لیں

    اس کے بعد ان پیج ابھی بھی چلنے کے قابل نہیں ہے کیونکہ آپ نے ڈونگل نہیں لگایا۔
    اس کا حل یہ ہے کہ آپ Patch کی فائل کو ان زپ کر کے کاپی کریں۔ اس کے بعد اپنی C ڈرائیو میں Program Files (x86) میں جا کر اس پیچ کی فائل کو پیسٹ کر دیں۔ پھر اس فائل کو دوبارہ Compatability کے Compatability Mode میں وینڈوز 8 کا آپشن منتخب کر کے اسے او کے کر دیں۔

    اس کے بعد اس پر رائیٹ کلک کر کے اسے Run as Administrator کریں۔

    اور پیچ کر دیں۔

    آپ کے پاس ان پیج چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا

    تنبیہ: ان پیج کی انسٹالیشن کے دوران اپنا اینٹی وائرس غیر فعال کر دیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں