اقبال کبھی اے حقیقتِ منتظر کا درست شعر کیا ہے؟

اہل الحدیث نے 'مجلسِ اقبال' میں ‏نومبر 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ہمارے ہاں عموما علامہ اقبال کے بہت سے اشعار غلط پڑھے جاتے ہیں۔ انہی میں سے ایک شعر یہ بھی ہے:

    کبھی اے حقیقتِ منتظر، نظر آ لباسِ مجاز میں

    دیکھئے مولانا غلام رسول مہر اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں:

    "دوسرے اجلاس میں پہلے تقریر فرمائی، پھر وہ نظم سُنائی جس کا مطلع ہے۔


    کبھی اے حقیقتِ منتظر، نظر آ لباسِ مجاز میں

    کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں

    مجھے اب تک یاد ہے کہ حضرت علامہ مرحُوم نے منتظر کے ظ کے مفتوح ہونے پر خاص زور دیا ہے اور فرمایا تھا اسے منتظِر نہیں منتظَر پڑھا جائے یعنی وہ حقیقت جس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔"


    مطالعۂ اقبال کے سو سال
    علامہ اقبال کی شخصیت اور فکر و فن پر منتخب مقالات
    (۱۹۰۱ء ۔ ۲۰۰۰ء)
    مرتبین :
    رفیع الدین ہاشمی محمد سہیل عمر وحید اختر عشرت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں