اقبال مسلمانوں کی مالی پسماندگی کا جامع حل، اقبال کی نظر میں

اہل الحدیث نے 'مجلسِ اقبال' میں ‏نومبر 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    پروفیسر یوسف سلیم چشتی لکھتے ہیں:

    "
    ۱۷ ۔ ۶نومبر ۱۹۳۶ء جاوید منزل

    علامہ کی خدمت میں حاضری ہوئی۔ میں نے سوال کیا کہ آج کل ہندوستان میں بیکاری روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ آپ کی رائے میں اس کا حل کیا ہے؟ فرمایا:

    (ا)۔ جب تک ہم انگریزوں کی غلامی میں ہیں۔

    (ب)۔ سرمایہ داری ہم پر مسلط رہے گی۔

    (ج)۔ فوج پر ملکی محاصل کا کثیر حصہ خرچ ہوتا رہے گا۔

    (د)۔ خود مسلمان رسوم لا یعنی پر اسراف بیجا کرتے رہیں گے۔ اس وقت تک کوئی صحیح حل دستیاب نہیں ہو سکتا۔"

    مطالعۂ اقبال کے سو سال
    علامہ اقبال کی شخصیت اور فکر و فن پر منتخب مقالات
    (۱۹۰۱ء ۔ ۲۰۰۰ء)
    مرتبین :
    رفیع الدین ہاشمی محمد سہیل عمر وحید اختر عشرت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    یعنی دفاعی بجٹ کم ہونا چاہیے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اچھی بات کی علامہ نے.
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 14, 2014
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اکنامکس میں یہ تھیوری عام پڑھائی جاتی ہے کہ ڈنڈے اور مکھن میں توازن ہونا چاہیے کیونکہ دونوں میں سے کسی ایک جانب جھک جانا معاشرے میں تباہی ہی لاتا ہے.
    پھر فوج کا دفاعی بجٹ اس علاقے اور خطے پر بھی منحصر ہے. بالکل بھٹو کے اسی نعرے کی طرح کہ ہم گھاس کھا لیں گے مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے.
    میرے خیال کے مطابق فوج کا دفاعی بجٹ کچھ خاص نہیں. بلکہ اسے بڑھانا چاہیے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    متفق۔
    میں نے اعدادو شمار کا تو کبھی جائزہ لینے کی کوشش نہیں کی البتہ عام رائے یہ ہے کہ فوجی اداروں پر زیادہ خرچ کیا جاتا ہے بنسبت عوام کے۔ یعنی تعلیمی ادارے، رہائشی سہولیات ، سیکیورٹی وغیرہ۔
    غالبا یہ سب بھی دفاعی بجٹ ہی کا حصہ ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ پاکستان بننے سے پہلے کے حالات کے متعلق ہے!
    ویسے کیا ہم نے باقی دو پر عمل کر لیا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جی درست۔نہیں کیا۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں