میری بہن حجاب نہ کر

عبدالرؤف نے 'شعری مجلس' میں ‏نومبر 15, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدالرؤف

    عبدالرؤف رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 4, 2014
    پیغامات:
    55
    چراغ دیکھ کے توہینِ آفتاب نہ کر
    تُو اپنی زیست کو محوِ فریبِ خواب نہ کر
    حیا کا یوں نہ جنازہ اٹھا سرِ بازار
    جبینِ غیرتِ آدم کو آب آب نہ کر
    کبھی یہ سوچ تجھے بھی حساب دینا ہے
    فقط تُو رات دن اوروں کا احتساب نہ کر
    خدا کے خوف کے دعوے میں ہے اگر صادق
    تُو میری مان معاصی کا ارتکاب نہ کر
    بنے نہ باعثِ رسوائی یہ سرِ محشر
    حجاب کرنے میں میری بہن حجاب نہ کر !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں