آئیں [you] ایک حدیث کا اضافہ کریں

کارتوس خان نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اپریل 30, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    عزیز ددوستوں!۔
    صحیح مسلم میں ابو ھریرہ اور عائشہ کی روایات جمع کرنے سے کچھ یو ں مفہوم نکلتا ہے کہ۔

    ”جس صبح کا سورج بھی آدمی کو دیکھ لینا نصیب ہوجائے اس روز آدمی پر اپنے ایک ایک جوڑ کی صحت اور سلامتی کا صدقہ دینا ضروری ہوجاتا ہے وہ اﷲ کی تسبیح کرے۔ تکبیر کہے۔ اسکی حمد و تعریف کرے سب صدقہ ہے یہ صدقہ اﷲ کی توحید کے بار بار اقرار (تہلیل )سے ادا ہوسکتا ہے امر بالمعروف یعنی نیکی کا حکم دے کر ہوسکتا ہے نہی عن المنکر یعنی برائی سے روک کر کیا جاسکتا ہے مخلوق میں عد ل و انصاف کرادینا صدقہ ہے مشکل میں کسی کے کام آنا صدقہ ہے راستے سے رکاوٹ اور تکلیف کا سبب دور کردینا صدقہ ہے منہ سے اچھی بات کہہ دینا صدقہ ہے نما ز کی طرف اٹھایا جانے والا ایک ایک قدم صدقہ ہے انسان کے کل تین سوساٹھ جوڑ بنتے ہیں پس جو آدمی شام پڑنے تک صدقوں کی اتنی ہی تعداد پوری کرلے (اپنے ایک ایک جوڑ کی عافیت کا صدقہ نکال لے) تو وہ سمجھے بس اس نے کھینچ تان کر اپنا آپ جہنم کی آگ سے بچا ہی لیا“

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    ترمذی میں ہے ابوبرزہ ا سلمی سے روایت ہے کہ اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ!۔
    (اﷲ کے سامنے ) کسی بندے کے قدم ہلنے بھی نہ پائیں گے جب تک وہ ان چیزوں کا جواب نہ دے لے

    زندگی تھی وہ کس( مقصد ) میں گزاردی؟
    علم تھا تو اسکا کیا کیا ؟
    مال تھا تو وہ کہاں سے کمایا؟
    اور کہاں خرچ کرتا رہا ؟
    اور اپنے بدن کی (قوتوں اور صلاحیتوں ) کا کیا مصرف کیا ؟
    ایک اور حدیث میں یہ سوال بھی آتا ہے ۔
    جوانی تھی تو اس کا کیا بنایا ؟

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
  3. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    الحدیث الشریف : ما عال من اقتصد

    ترجمہ : وہ (شخص) محتاج نہیں‌ ہوگا جو میانہ روی اختیار کریگا۔
     
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    الحدیث الشریف : ایاکم والحسد فاِنّ الحسد تاکل الحسناتِ کما تاکل نار الحطب۔
    ترجمہ : حسد سے بچو کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طر‌ح کھا جاتا ھے جس طر‌ح آگ لکڑی کو ۔
     
  5. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں سواری پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ پیچھے بیٹھا ہوا تھا، میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان سوائے پالان کی پچھلی لکڑی کے کچھ نہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے معاذ بن جبل! میں نے عرض کیا کہ میں حاضر ہوں آپ کی خدمت میں اور آپ کا فرمانبردار ہوں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ]! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر چلے اس کے بعد فرمایا کہ اے معاذ بن جبل! میں نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمانبردار آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر چلے اس کے بعد فرمایا کہ اے معاذ بن جبل! میں نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمانبردار آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ۔۔۔۔

    تو جانتا ہے اللہ کا حق بندوں پر کیا ہے؟ میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ اسی کی عبادت کریں اور اس کیساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔ پھر آپ تھوڑی دیر چلے پھر فرمایا کہ اے معاذ بن جبل! میں نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور آپ کا فرمانبردار ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو جانتا ہے کہ جب بندے یہ کام کریں تو ان کا اللہ پر کیا حق ہے؟ جب بندے یہ کام کریں (یعنی اسی کی عبادت کریں، کسی کو اس کیساتھ شریک نہ کریں) میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ حق یہ ہے کہ اللہ ان کو عذاب نہ کرے۔ (رواہ مسلم)۔
     
  6. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    سیدنا ابو ہریرہ ص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ!۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے (میرے اس زمانہ سے قیامت تک )کوئی یہودی یا نصرانی (یا اور کوئی دین والا) میرا حال سنے پھر اس پر ایمان نہ لائے جو کہ میں دیکر بھیجا گیا ہوں (یعنی قرآن و سنت پر) تو وہ جہنم میں جائے گا۔

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ۔۔۔
     
  7. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    سیدنا عبداللہ بن عمرو ص سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تو (بھوکے شخص اور مہمان کو) کھانا کھلائے اور ہر شخص کو سلام کرے خواہ تو اس کو پہنچانتا ہو یا نہ پہچانتا ہو۔

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
  8. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    السلام علیکم!

    ًمعزز ممبران اور مہمان دوستو میں یہ بتانا مناسب سمجھتا ھوں کہ میں نے حدیث شریف کے راویوں کے نام یاد نہیں کئے ہیں ۔ لہٰزا کوئ ثبوت فراھم نہیں کرسکتا ۔ لیکن اتنا کہ سکتا ھوں بہت ساری احادیث یاد کی ھیں لیکن وہ بھی حفظ نہیں کیں جب موقع آتا ھے تو حدیث شریف یاد آجاتی ھے ۔ انشاء اللہ میری بیان کردہ احادیث صحیح اور موضوع ھونگی ۔ اگر کوئ جھوٹ ھوا تو وہ میری اور شیطان کی طرف سے ھوگا ۔ واللہ اعلم۔

    الحدیث الشریف : من غش فلیس منا

    ترجمہ : جس نے دھوکا دیا وہ ھم میں سے نہیں ۔
     
  9. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم :
    مَن صَلََّیٰ عَلیٰ مَرّۃً فَتَحَ اللہُ لَہ بَابً مِّنَ العَافِیَۃ


    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا ، اس کے لیے عافیت کا دروازہ کھول دیا گیا۔
     
  10. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    رسول صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے :
    مسلمان کےمسلمان پرپانچ حق ہیں سلام کاجواب دیناچھینک کہنےوالےکوجواب دینااوردعوت قبول کرنااورمریض کی تیمارداری کرنااورجنازےکےساتھ چلنا۔(صحیح مسلم حدیث)۔۔۔

    والسلام علیکم۔۔۔
     
  11. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے :
    اللہ تعالی کےہاں دوستوں میں سب سےبہتراوراچھاوہ ہے جو اپنےدوستوں کےلئے اچھاہواوراللہ تعالی کےہاں سب سےاچھاپڑوسی وہ ہےجو اپنے پڑوسیوں کے لئےاچھا ہو۔ امام بخاری نےاسےادب المفردمیں نقل کیاہے۔۔۔

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
  12. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    جس نے بھی ہمارے اس دین میں کوئ نیا کام نکالا جواس میں سے نہیں تووہ مردود ہے صحیح مسلم ۔
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
  13. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
    " تم اپنے گھروں كو قبريں مت بناؤ اور ميرى قبر كو ميلہ گاہ نہ بناؤ، اور مجھ پر درود بھيجا كرو كيونكہ تم جہاں بھى ہو تمہارا درود مجھ تك پہنچ جاتا ہے " سنن ابو داود، علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الجامع حديث ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
  14. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے جب وہ قبروں كى زيارت كريں تو یہ دُعا پڑھو
    " السلام عليكم اہل الديار من المؤمنين والمسلمين، و انا ان شاء اللہ للاحقون، اسئل اللہ لنا و لكم العافيۃ "
    اے مومن اور مسلمان قبروں والو تم پر سلامتى ہو، يقينا ان شاء اللہ ہم بھى تم سے ملنے والے ہيں، ميں اللہ تعالى سے تمہارے اور اپنے ليے عافيت كا طلبگار ہوں "
    صحيح مسلم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
  15. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    حضرت ابو بکرہ نفیع بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :
    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    ‏"‏ لا تطروني كما أطرت النصارى ابن مريم، فإنما أنا عبده، فقولوا عبد الله ورسوله ‏"‏‏.
    مجھے حد سے مت بڑھانا جیسے عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو حد سے بڑھا دیا ۔
    میں تو محض اس کا بندہ ہی ہوں ، تم مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہو ۔
    صحيح بخاري ، كتاب احاديث الانبياء ، باب : {‏واذكر في الكتاب مريم اذ انتبذت من اهلها‏} ، حدیث : 3484
     
  16. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    الحدیث الشریف: کلکم راعٍ وکلکم مسئول عن رعیتہ ( او کما قال علیہ الصلاۃ والسلام)

    مفھوم : تم میں سے ھر ایک( اپنی جگہ پر ) حاکم ھے اور تم سب سے اپنی رعایہ کے متعلق مسئول ھو ۔( یا جیسا نبی پاک(علیہ الصلاۃ والسلام) نے فرمایا )
     
  17. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    الحدیث الشریف:الراشی والمرتشی کلاھما فی النار ( او کما قال علیہ الصلاۃ والسلام)

    ترجمہ:رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں آگ میں ہیں ۔ ( یا جیسا نبی پاک(علیہ الصلاۃ والسلام) نے فرمایا )
     
  18. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا: انا و کافل الیتیم فی الجنۃ ھکذا (انگشتِ شہادت اور درمیانی انگلی کو ملاکر )

    ترجمہ :میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں‌ اسطرح ھونگے ۔
     
  19. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحٰمن الرحیم

    السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ ــ وبعد!ـ
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ!۔

    من وقر صاحب بدعہ فقد اعان علی ھدم الاسلام۔
    جس نے بدعتی کی عزت کی تو اُس نے اسلام کے گرانے میں مدد کی۔
    (کتاب الشریعہ للآخری صفحہ ٩٢٢ حوالہ ٢٠٤٠)۔۔۔

    اس روایت کی سند صحیح ہے امام ابوبکر محمد بن الحسین الآخری کے استاد العباس بن یوسف الشکلی کے بارے میں حافظ ذھبی اور حافظ صفدی نے کہا۔

    وھو مقبول الروایہ
    اور اس کی روایت مقبول ہے
    (تاریخ الاسلام للذھبی جلد ٢٣ صفحہ ٤٢٩ والوفی بالوفیات جلد ١٦ صفحہ ٣٧٣ ، توفی سنہ ٣١٤ھ)۔۔۔
     
  20. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    من أحب أن يبسط له في رزقه وينسأ له في أثره فليصل رحمه
    جس کو یہ پسند ہو کہ اس کی روزی اور عمر بڑھا دی جائے تو اس کو چاہئے کہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ حسن سلوک کرے ۔
    صحیح مسلم ، كتاب البر والصلة والآداب ، باب : صلة الرحم وتحريم قطيعتها ، حدیث : 6688
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں