آئیں [you] ایک حدیث کا اضافہ کریں

کارتوس خان نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اپریل 30, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، تم اپنے بھائی کی مدد کرو ، وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔ ایک شخص نے کہا ، یارسول اللہۖ جب وہ مظلوم ہو تو اس کی مدد کروں (یہ تو ٹھیک ہے ) لیکن اگر وہ ظالم ہو تو میں کیسے اس کی مدد کروں ؟ آپۖ نے فرمایا ، تم اس کو ظلم کرنے سے روک دو ، یہی اس کی مدد کرنا ہے ۔
    (بخاری)
     
  2. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    جزاک اللہ
     
  3. era meer

    era meer -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2008
    پیغامات:
    220
    حمدوشکر

    اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔
    حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالٰی اس بندے سے بڑا خوش ہوتا ہے جو کھانا کھائے تو اس اللہ کا شکر ادا کرے اور پانی پیئے تو اس پر اللہ کی حمد کرے”۔
    (مسلم)۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِىُّ - صلى الله عليه وسلم - « أُرِيتُ النَّارَ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِهَا النِّسَاءُ يَكْفُرْنَ » . قِيلَ أَيَكْفُرْنَ بِاللَّهِ قَالَ « يَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ ، وَيَكْفُرْنَ الإِحْسَانَ ، لَوْ أَحْسَنْتَ إِلَى إِحْدَاهُنَّ الدَّهْرَ ثُمَّ رَأَتْ مِنْكَ شَيْئًا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ »(رواه البخاري)
    ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''مجھے جہنم دکھایا گیا تو میں نے جہنم میں اکثر عورتوں کو ان کی ناشکری کی وجہ سے دیکھا،پوچھا گیا کہ اللہ کی ناشکری کرتی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''شوہر کی ناشکری کرتی ہیں اور احسان فراموشی کرتی ہیں،اگر تم ان میں سے کسی کے ساتھ ایک زمانے تک احسان کرواور پھر تم سے کبھی کوئی کمی ہوجائے تو کہے گی کہ کبھی تم نے میرے ساتھ بھلائی کیا ہی نہیں ہے ''(اس حدیث کو بخاری نے روایت کیا ہے )
    ارکا ن اردو مجلس والوں میں سے کسی کو اس کا تجربہ ہے کیا؟؟؟:00003:
     
  5. era meer

    era meer -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2008
    پیغامات:
    220
    دوستی کے آداب

    اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔

    حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے کچھ بندے ایسے ہوں گے جو انبیاء میں سے ہوں گے نہ شہدا میں سے لیکن ان کے مقام خداوندی کی وجہ سے انبیاء و شہدا ان پر رشک کریں گے”۔ لوگوں نے پوچھ اے اللہ کے رسول ہمیں بتایئے وہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ ہوں گے جنھوں نے اللہ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کی ہوگی حالانکہ ان کے درمیان کوئی رشتہ نہ ہوگانہ وہ ایک دوسرے کو مال دیں گے۔ بخدا ان کے چہروں سے روشنی پھوٹ رہی ہوگی اور وہ نور پر سوار ہوں گے۔ جس دل لوگ ڈر کے مارے کانپ رہے ہوں گے۔ انھیں کوئی ڈر نہ ہوگا اور جب لوگ غم زدہ ہوں اور پریشان ہوں گے انھیں کوئی غم نہ ہوگا”۔
    (ابوداؤد)
     
  6. Asif

    Asif -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 4, 2007
    پیغامات:
    161
    جزاک اللہ
     
  7. era meer

    era meer -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2008
    پیغامات:
    220
    رحمدلی

    اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔

    حضرت جریر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"وہ لوگ اللہ تعالی کی خاص نعمت سےمحروم رہیں گے جن کے دلوں میں دوسرے آدمیوں کیلئے رحم نہیں اور جو دوسروں پر ترس نہیں کھاتے "(بخاری و مسلم)
     
  8. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

    بہترین صدقہ یہ ہے کہ تو کسی بھوکے کو پیٹ بھر کر کھلائے (مشکوہ، عن انس رضی اللہ تعالی عنہ)
     
  9. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    حضرت ابو ہریرہ رضي اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے اسے چاہیے کہ وہ قبول کرے ۔اگر وہ روزہ دار ہو تو (دعوت کرنے والے کے حق میں) دعا کردے اور اگر روزے سے نہ ہو (یا نفلی روزء ہو اور اسے توڑلے) تو دعوت کھالے ۔

    صحیح مسلم ، کتاب النکاح ، باب الامر باجابۃ الداعی الی الدعوہ
     
  10. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے :
    اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھا لے گا کہ اس کو بندوں سے چھین لے ۔ بلکہ وہ علماء کو موت دے کر علم کو اٹھائے گا۔ حتیٰ کہ جب کوئی عالم باقی نہیں رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے ، ان سے سوالات کئے جائیں گے اور وہ بغیر علم کے ، جواب دیں گے۔ اس لیے خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے۔
    صحیح بخاری
    كتاب العلم
    باب : كيف يقبض العلم
    حدیث : 100
    عربی متن :
    http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=13&CID=6&SW=100#SR1

    اس حدیث کا انٹرنیٹ پر ذریعہ:http://www.baazauq.com/ahaadees/viewtopic.php?t=43

     
  11. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    یہ ایک بہت ہی زبردست سلسلہ میں مگر افسوس کے اس میں حصہ لینے سے میں اب تک معذور رہا۔۔۔۔
    مگر اب ایسا نہین ہوگا۔ ان شاءاللہ
    ویسے آپ سب بھائیوں اور بہنوں سے گذارش ہے کہ آپ میں سے کوئی بھی صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث کے علاوہ کسی بھی اور حدیث کی کتب سے حدیث ادھر پوسٹ کریں تو کوشش ہونی چاہیے کہ یہ لکھنا ضروری ہو کہ یہ اس حدیث کی سند کیا ہے؟
    صحیح، حسن، ضعیف، مرسل، مرفوع یا پھر موضوع؟
    اور اگر کن بھائیوں کے لیے بہ مشکل لگے تو کم از کم اس حدیث کا مکمل ریفرنس مھیا کریں، آگے ہم تلاش کر لیں گے۔ ان شاءاللہ
    تکلیف دینے کی معذرت
    والسلام علیکم
     
  12. پیاسا

    پیاسا -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2008
    پیغامات:
    324
    سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" سب لو گوں سے بہترین زندگی اس آدمی کی ہے جو جہاد میں اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کرلگا م تھامے ہوئے دوڑاتا پھرتا ہے. جب کسی جانب سے حملہ یا گھبراہٹ کی آواز سنتا ہےتو اس طرف دوڑ کے پہنچتا ہے موت کو موت کی جگہوں سے تلاش کرتا پھرتا ہے...یا ایسا بندہ بہترین ہے جو پہاڑ کی چوٹیوں میں سے کسی چوٹی پر ،یا پہاڑ کی وادیوں میں سے کسی واد ی میں رہتا ہے وہاں نماز قائم کرتا ہے زکوتہ ادا کرتا ہےاور موت تک اپنے رب کی عبادت کرتا ہے ،لوگوں میں سے یہ بندہ بھلائی پر ہے"

    مسلم :حدیث نمبر1889
     
  13. ابن عادل

    ابن عادل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 17, 2008
    پیغامات:
    79
    البِر حُسنُ الخُلق والاثم ماحاک فی نفسک وکرھت ان یطلع علیہ الناس
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]اچھا اخلاق نیکی ہے اور ہر وہ چیز گناہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے ۔اور تو ناپسند کرے کہ لوگ اس سے مطلع ہوں‌۔[/font]
     
  14. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    جس نے ہمارے اس دین میں ( اپنی طرف سے ) کوئی نئی بات ایجاد کی جو اس میں سے نہیں ، تو وہ مردود ہے ۔
    صحيح بخاري
     
  15. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]ایک روایت ہے کہ ( بغیر شرعی عذر کے ) صرف بائیں ہاتھ پر ٹیک لگا کر کھانا یا کوئی خطبہ وغیرہ سننا ، یہودیوں کا طریقہ ہے ،

    (یعنی اگر ضرورت ہو تو دائیں ہاتھ پر یا پھر دونوں ہاتھوں کو استعمال کریں ۔اکیلے بائیں ہاتھ پر ٹیک نہ لگائی جائے )

    اس روایت کی صحت کے متعلق اگر کسی کو کوئی تفصیل معلوم ہو تو ارسال کریں ۔ جزاک اللہ ۔

    [/font]
     
  16. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    سجدہ کرنے کی فضلیت۔۔۔۔۔

    [FONT="Alvi Nastaleeq v1.0.0"]معدان بن ابی طلحہ روایت کرتے ہیں کہ :
    انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد غلام حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے کہا :
    مجھے کوئی ایسا کام بتلائیں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ مجھ کو جنت میں لے جائیں ۔
    یا یوں کہا :
    مجھے وہ کام بتائیں جو سب کاموں سے زیادہ اللہ کو پسند ہے ۔
    یہ سن کر حضرت ثوبان (رض) چُپ ہو رہے ۔ میں نے ان سے دوبارہ پوچھا تو وہ چپ ہی رہے پھر تیسری بار پوچھا تو کہا :
    میں نے بھی یہی بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
    تو سجدہ بہت کیا کر ۔ اس واسطے کہ ہر ایک سجدہ سے اللہ تعالیٰ تیرا ایک درجہ بلند کرے گا اور تیرا ایک گناہ معاف کرے گا۔
    معدان (رض) کہتے ہیں کہ پھر میں ابوالدرداء (رضی اللہ عنہ) سے ملا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کہا جیسا ثوبان (رضی اللہ عنہ) نے کہا تھا ۔
    صحیح مسلم
    كتاب الصلاة
    باب : فضل السجود والحث عليه
    حدیث : 1122
    عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=1&CID=18&SW=1122#SR1[/FONT]
     
  17. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ھے کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :
    کیا تمھیں وہ عمل نی بتاؤں جس کو کرنے کے کرنے سے تمہارے درمیان محبت و یگانگت پیدا ہو جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ عمل یہ ھے کہ سلام کو آپس میں خوب پھیلاؤ (مسلم شریف)
     
  18. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔

    اس شخص کی مثال جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو اپنے رب کو یاد نہیں کرتا زندہ اور مردہ کی سی ہے۔(بخاری مع الفتح۔11/20

    اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
    -
    اللہ تعالی فرماتے ہیں، میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں جب وہ مجھے یاد کرے تو میں اسکے ساتھ ہوں،اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرے تو میں اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں،اور اگر وہ مجھے کسی جماعت میں یاد کرے تو میں اسے ایسی جماعت میں یاد کرتا ہوں جو اس سے بہتر ہے،اور اگر وہ ایک بالشت میرے قریب آئے تو میں ایک ہاتھ اسکے قریب آتا ہون،اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب آئے تو میں دونوں ہاتھ پھیلا نے کے برابر اسکے قریب آتا ہوںاور اگر وہ چل کر میرے قریب آئے تو میں دوڑ کر اسکے پاس آتا ہوں۔(بخاری۔171/8، مسلم 2061/4)


    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔

    جو شخص کسی ایسی جگہ بیٹھا جس میں اسنے اللہ کو یاد نہیں کیا تو وہ اللہ کی طرف سے اس پر نقصان کا باعث ہوگی اور جو شخص کسی جگی لیٹا اور اسنے اللہ کو یاد نہیں کیا تو وہ اس پر اللہ کی طرف سے نقصان کا باعث ہوگی۔(ابو داود 264/4۔ صحیح الجامع۔342/5)
     
  19. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، پانچوں نمازیں (پڑھ لینے ) کی مثال اس لباب جاری نہر کی طرح ہے جو تم میں سے کسی کے دروازے پر ہو ، اس سے روزانہ پانچ مرتبہ غسل کرے

    (مسلم)
     
  20. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    حضرت ابو ہریرہ رضي اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، اگر تم گناہ نہ کرو ، تو اللہ تعالیٰ تمہیں ختم کرکے ایسے لوگ پیدا فرمائے گا جو گناہ کریں گے ، پھر اللہ تعالی سے گناہوں کی معافی مانگیں گے اور وہ انہیں معاف فرما دے گا ۔

    (مسلم)
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں