جی ہاں شرک ظلم عظیم ہے !

اعجاز علی شاہ نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏دسمبر 10, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    شرک ظلم عظیم ہے !
    اللہ وحدہ لاشریک لہ کا فرمان عالی شان ہے:
    (إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيم(لقمان31 :13))
    “بے شک شرک بہت بڑاظلم ہے”

    جی ہاں! ظلم کے تمام انواع میں شرک سب سے بڑا ظلم ہے !
    جو رب خالق کائنات ہو، جو مالک الملک ہو، جس کی بادشاہی زمین و آسمان میں ہو، جو رزاق بھی ہو، جو تمام کامل صفات کا مالک ہو، جو ہمیشہ کیلئے ہو، جس کو نیند تو کیا اونگھ بھی نہ آتی ہو، جو سب کی پکار کو سنتا ہو، جو دلوں کے وسوسوں سے باخبرہو، جو ہر قسم کے نقص اور کمزوری سے پاک ہو، جس کی تمام مخلوق تسبیح کرے، جو لوگوں کو غم اور خوشی دیتا ہو، جو زندگی اور موت دیتا ہو، جو بیماری و شفا دیتا ہو، جو امیر و غریب کرتا ہو، جو جنت و دوزخ کا فیصلہ کرنے والا ہو، جو قیامت والے دن کا مالک ہو۔ جو اولاد اور بیوی سے پاک ہو اور کوئی اس کی ربوبیت ، الوہیت اور اسماء و صفات میں شریک نہ ہو، جو کھانے والا نہیں بلکہ کھلانے والا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خلاصہ کلام ہر قسم کی تعریفات اور پاکیزگی اس کیلئے ہے۔
    اتنے عظیم رب کو چھوڑ کر غیر اللہ کو پکارنا، اس کیلئے سجدہ کرنا، اس کی بندگی چھوڑنا اور اس کی اولاد و بیوی ٹھہرانا ظلم عظیم نہیں تو اور کیا ہے؟
    کیا ہم اللہ کی زمین پر نہیں رہتے ؟
    کیا ہم اللہ کا رزق نہیں کھاتے ؟
    کیا ہم اللہ کی عبادت نہیں کرتے ؟
    کیا ہم اللہ کی طرف نہیں لوٹیں گے ؟
    لہذا اے غیر اللہ کو اپنا فریاد رس، مشکل کشا، حاجت روا، گنج بخش، داتا اور غوث اعظم ٹھہرانے والے ! تو ظلم عظیم کا مرتکب ہوا ! اگر توبہ نہیں کی تو ہمشیہ کیلئے جہنم ہے !!!
     
    Last edited: ‏دسمبر 10, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    اتنے عظیم رب کو چھوڑ کر غیر اللہ کو پکارنا، اس کیلئے سجدہ کرنا، اس کی بندگی چھوڑنا اور اس کی اولاد و بیوی ٹھہرانا ظلم عظیم نہیں تو اور کیا ہے؟
    کیا ہم اللہ کی زمین پر نہیں رہتے ؟
    کیا ہم اللہ کا رزق نہیں کھاتے ؟
    کیا ہم اللہ کی عبادت نہیں کرتے ؟
    کیا ہم اللہ کی طرف نہیں لوٹیں گے ؟
    سب باتیں اپنی جگہ پر درست ہیں لیکن انسان ان سب باتوں کو بھول کر پھر بھی خواہشات کا طابع ہو جاتا ہے۔ جب کہ اللہ کریم نے بڑے صاف لفظوں میں فرمایا ہے۔"کہ لیبلونکم ایکم احسن عمالا" الملک۔
    لیکن پھر بھی انسانیت عبدیت پر غالب آہی جاتی ہے۔
    اللہ ہم سب کو ہدایت دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    جزاک الله خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں