پاکستان میں لڑائی اور سرخ رومال

عبدہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏دسمبر 20, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    سب کو پتہ ہے کہ ایک مسلمان ملک پر حملہ کرنے میں امریکہ کا ساتھ دینا غیر شرعی ہے ۔ لیکن مجبوری یا بزدلی کی وجہ سے کچھ کہ نہیں سکتے ۔ یا پھر توریہ سے کام لے رہے ہیں ۔
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بہرحال آپ مزید غلطیاں بھی کریں گے ۔ اگر بات یوں ہی بڑھتی رہی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جماعت دعوی اور ان کے قائدین کے منہج میں لغزشیں ہیں ۔اور یہی چیز ان کے مسئولین اور اس جماعت کے ہر نوجوان میں موجود ہے ۔ جو بات کرتے ہوئے توازن کھو دیتے ہیں ۔ سردست لفظ "چوکیدار" پر غور فرمالیں ۔ سمجھ نا آئے تو اپنے کسی تجربہ کار مسئول سے معلوم کریں ۔
    مصلحتیں ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کے مجموعی مسائل کو سامنے رکھا کراختیار کی جاتیں ہیں ۔ جماعت ، قبیلہ یا فرقہ نہیں ۔ میرے علم کے مطابق جماعت اہل حدیث کا کوئی بھی جید عالم جو یہ موقف نہیں رکھتا جو جماعت دعوی اور اسکے ہمنواؤں کا ہے ۔ اسلامی جماعت کا موقف تو ہمیشہ سے واضح رہا ہے ۔ ان کے نزدیک کتا مرجائے تو شہید اور "چوکیدار" ہلاک ہے ۔ اب اس نظریہ میں جماعت دعوتہ بھی شامل ہے ۔ اگرچہ مصلحت کے تحت بیان نہیں دیا جاتا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عبدہ

    عبدہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 1, 2013
    پیغامات:
    46
    محترم بھائی میری غلطی کو آپ سمجھنے نہیں میری غلطی صرف یہ تھی کہ مجھے آپ کے خیالات کا کچھ اندازہ نہیں تھا کہ آپ جماعۃ الدعوہ کے بارے کیا موقف رکھتے ہیں اور آپ کے سامنے ایک موقف رکھ دیا

    محترم بھائی اگر آپ ہماری جماعت کے منہج کو غلط ثابت کرنا چاہ رہے ہیں اور میری اصلاح کرنا چاہ رہے ہیں تو میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں گا اگر آپ دلائل سے اس سلسلے میں میری اصلاح کر سکیں کہ ان جماعت والوں میں فلاں چیز خراب ہے اور ساتھ ہی ساتھ مجھے جو مرکزی جمعیت کی باتیں درست معلوم نہیں ہوتیں اس پر بھی آپ کی راہ نمائی چاہوں گا
    اسکے لئے میں ایک علیحدہ موضؤع بنا لیتا ہوں کہ جماعۃ الدعوہ کے درست یا غلط ہونے پر تاکہ اللہ تعالی آپ کے ہاتھوں بہت سے ہمارے بھائیوں کی اصلاح کر دے امین یا رب العالمین

    محترم بھائی میں ایک سال سے زائد عرصہ سے محدث فورم پر ہوں وہاں آپ میری پوسٹیں دیکھ سکتے ہیں یہاں پر بھی کچھ بھائی محدث فورم والے موجود ہیں مثلا محترم بابر تنویر بھائی وغیرہ جو یہ بتا سکتے ہیں کہ کسی وقت میں نے توازن کھویا ہو آپ کے سامنے میری محدث فورم پر پوسٹیں بھری پڑی ہیں خود دیکھ کر نشاندہی کر دیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
    میرے خیال میں بغیر توازن والی بات تو یہ ہو سکتی ہے کہ کوئی انسان امریکہ کو مسلمانوں کا قاتل اور اسلام کا دشمن سمجھے مگر اسکے ساتھ مل کر یہی کام کرنے والے کو جائز سمجھے
    مھترم بھائی مجھ پر ابھی یہ واضح نہیں ہو رہا کہ آپ جماعۃ الدعوہ کے منہج کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں یا جماعت سے ہٹ کر عمومی طور پر یہ بات ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان نے امریکی جنگ میں امریکہ کا ساتھ دے کر اور اپنے مسلمان افغان بھائیوں کو مار کر شرعی کام کیا ہے
    میری آپ سے انتہائی مودبانہ گزارش ہے کہ اس سلسلے میں میری دلائل سے لازمی اصلاح کر دیں جزاک اللہ خیرا

    محترم بھائی مجھ کم عقل کو اسکی سمجھ نہیں آئی کہ چوکیدار لفظ میں کون سی خرابی ہے

    محترم بھائی یہی تو میں نے آپ کے سامنے رکھا تھا کہ ایک مسلمان کے لئے سب سے بڑی مصلح توحید ہے اس توحید کی دعوت کے لئے ہی تمام تکلیفیں صحابہ نے سہی ہیں اب جس پارلیمنٹ میں جا کر ہم توحید ہی بیان نہیں کر سکتے اور باہر وہ کام ہم آسانی سے کر رہے ہوتے ہیں تو پھر پارلیمنٹ میں جانے کا کیا فائدہ یہ تو پھر اپنی جماعت کو معاشرے میں ایک مقام دلانے کے لئے پارلیمنٹ میں جانا ہوا تو پھر یہ کہیں آپ کی بات کے مخآلف بات تو نہیں ہو جائے گی کہ اسلام کی سب سے بڑی مصلحت یعنی توحید کے لئے اپنی جماعت کی سیٹوں کی پروا نہ کریں اور توحید کو کھل کر پارلیمنٹ میں بیان کریں چاہے اگلی دفعہ سیٹیں ملیں یا نہ ملیں
    محترم بھائی واللہ کسی کو تکلیف دینا مقصود نہیں بلکہ ذہن میں جب والات آتے ہیں تو کیا کریں پس میںان سوالات پر بات تو کرتا ہوں اور اصلاح کرتا بھی ہوں اور کرواتا بھی ہوں مگر ان سوالات کی وجہ سے اپنے کسی اہل حدیث بھائی سے سوئے ظن نہیں رکھتا

    محترم بھائی میں نے اوپر پوسٹ میں کہا تھا کہ باقی باتوں میں ہمارا جمیعت اہل حدیث سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر افغانستان کے خلاف امریکہ کا ساتھ دینے کے حق میں میں نے اس جماعت کے کسی عالم کا بیان بھی نہیں سنا آپ کی نذر سے گزرا ہو تو مجھے بھی بتا دیں بلکہ کسی بھی موحدین کی جماعت کے لیڈر کا بیان کہ افغانستان کی اسلامی حکومت کو گرانا درست تھا وہ بتا دیں تاکہ میری معلومات بھی اپ ڈیٹ ہو سکیں

    محترم بھائی ہمارا جماعت اسلامی سے کیا لینا اسکے تو عقائد ہی خالص نہیں انکے ہاں تو عید میلاد النبی میں شرکیہ نعتیں بھی پڑھی جاتی ہیں ہمارا ایک ہی موقف ہے جیسا کہ عبدالرحمن مکی حفظہ اللہ درس میں کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابی سوال کرتے ہیں کہ کوئی مال کے لئے لڑتا ہے کوئی نام کے لئے اور کوئی عصبیت یا قوم یا علاقہ کے لئے لڑتا ہے تو جہاد کون سا ہو گا فرمایا کہ جو اس لئے لڑے کہ اللہ کا کلمہ یعنی دین اسلام یا شریعت اسلام غالب آ جائے تو وہ شہید ہے پس اسلام کا شہید وہی ہو گا جو اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے باقی کوئی جمہوریت کے لئے شہید ہو گا جیسے بے نظیر تو شہید جمہوریت کہلائے گی نہ کہ شہید اسلام- اسی طرح باقی شہیدوں کا معاملہ ہے ہمیں تو یہ دیکھنا ہے کہ اسلام کے غلبے کے لئے کون جان دے رہا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میرے خیال میں یہ بحث فضول ہے. نہ تو معترض حقیقت سے واقف ہیں اور نہ ہی وکیل صفائی. وکیل صفائی کے لیے تو ہم پہلے ہی کہہ چکے کہ ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    صرف جماعت دعوی ہی حقیقت سے واقف ہے : ) ، اس بحث سے پہلی بار مسلک اہل حدیث کی دعویدار جماعت دعوی کے ایک مسئول کی طرف سے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں ۔ اچھی بات یہ ہے کہ جو لوگ نہیں بھی جانتے انہیں بھی معلوم ہوا کہ جماعت دعوتہ کے قول و فعل میں کتنا تضاد ہے۔ یا پھرجان بوجھ کر حقائق سے باقی لوگوں کو بے خبر رکھا گیا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    : ) میں یہ بات واضح کردوں کہ میرا کسی بھی جماعت سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں !!!

    یہاں بات ایک عمومی مسئلے پر ہورہی ہے ، اس موضوع پر جمہور اہل سنت والجاعت علماء کرام کی رائے قابل قبول ہوگی کسی مسئول کی یا اس کی جماعت کی نہیں ۔ کسی کو غیر شرعی کہنا دراصل اس پر حکم لگانا ہے ۔ اور حکم لگانے کا اختیار صرف جیدعلماء کو حاصل ہیں ۔ میں نے آپ سے صرف اتنی درخواست کی تھی اگر فوج پر غیر شرعی ہے ۔ تو علماء نے یہ حکم کہاں لگایا ہےوہ نقل کردیں ؟؟۔ تاکہ عام لوگ سمجھ جائیں کہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچے غیرشرعی فوج کے جوانوں کے تھے، جب فوج ہی غیر شرعی ہے توپھرافسوس کیسا۔ جبکہ شریعت کے نام لیواؤں نے ان کی موت کا سرٹیفیکٹ خود ہی دے دیا ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    یہاں یہ بات یاد رکھی جائے کہ موصوف کا بیان کردہ موقف جماعتی موقف نہیں ہے. ورنہ وہ کسی تحریر یا تقریر سے جماعت کی ایسی پالیسی ثابت کر دیں. دوسرا میڈیا پر جماعتی موقف بالکل پالیسی کو واضح کر رہا ہے. ہر ایرے غیرے کی باتوں کو جماعتی موقف نہ سمجھا جائے. رہ گیا جماعت کا فوج کو غیر شرعی کہنا تو کسی بھی تحریر و تقریر سے ایسا جماعتی موقف بتایا جائے ورنہ بہتان بازی سے گریز کیا جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عبدہ

    عبدہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 1, 2013
    پیغامات:
    46
    محترم بھائی الحمد للہ میں آپکی ایرے غیرے والی بات کا بالکل برا نہیں مناؤں گا آپ میرے بھائی ہیں البتہ آپ سے دلائل لینا چاہوں گا کہ جو میں نے اوپر پوسٹ نمبر 13 میں اپنی جماعت کا موقف بتایا ہے وہ کیسے میری جماعت کا موقف نہیں ہے میرا موقف نیچے دوبارہ دیکھ لیا جائے تو بہتر رہے گا
    اب آپ بتائیں کہ اوپر کون سی بات جمعۃ الدعوہ اون نہیں کرتی
    میں نے کہا تھا کہ کوئی بھائی مجھے میری جماعت کےایک عالم کا بیان دکھا دے جس میں پاکستان کے امریکہ کا ساتھ دینے کو شرعی عمل کہا گیا ہو مگر مجھے ابھی تک جواب نہیں ملا
    میں تو جرار سے اور دوستی دشمنی کتاب سے اور دوسرے بیانات سے سیکڑوں باتیں ایسی بتا سکتا ہوں کہ جس میں کہا جاتا ہے کہ امریکہ کے خلاف جہاد کرنے والے مجاہدین ہیں اور انکو شہید کہا جاتا ہے اور افغانستان پر امریکی حملہ کے بعد ہمارے مجاہدین افغانستان میں لڑ رہے ہیں اور پاکستان کا امریکہ کا ساتھ دینا درست نہیں کیا آپ نے ہمارے امیر محترم کے وہ خطبات نہیں سنے جس میں انہوں نے حکمرانوں کو امریکہ کا ساتھ دینے سے روکا ہے اور نصیحت کی ہے کہ اس معاملے میں اللہ سے ڈرو
    اصل میں جو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہماری جماعت پاکستانی حکمرانوں کا امریکہ کا ساتھ دینے کو درست اور شرعی سمجھتی ہے وہ دراصل ہماری پالیسی کو لوگوں کے سامنے دوغلا بنا کر پیش کرنا چاہتی ہے کہ کبھی انکے بیانات حکمرانوں کو نصیحت کرنے اور امریکہ کا ساتھ دینے سے روکنے والے ہوتے ہیں اور کبھی امریکہ کا ساتھ دینے کو درست سمجھنے والے ہوتے ہیں پس ہمارا کونسا عالم ایسا کرے گا ہاں البتہ آج میڈیا پر سر عام شاید ایسا کہنا مشکل ہو کہ پاکستان کا امریکہ کا ساتھ دینا غلط ہے مگر پہلے کا بیانات اور کتابیں تو اس سے بھری پڑی ہیں آپ نے اگر دیکھنا ہے تو کچھ کتابیں آپ کو بتا دیتا ہوں شیخ عبدالرحمن مکی حفظہ اللہ کی تقریر جو منصوبہ بندی کے اوپر تھی اسکو کتابی صورت شیخ اعجاز احمد تنویر نے دی اس میں کہا گیا ہے کہ اتنا ظلم تو کشمیر کے حکمران بھی وہاں نہیں کر رہے جو یہاں ہمارے حکمران کر رہے ہیں اور بھی اسی طرح کی تقریریں اور بیانات موجود ہیں پس ہماری جماعت کا اصل موقف تو یہی ہے کہ جو میں نے اوپر 6 پوانٹس میں لکھا ہے
    میری آپ کو پھر یہ درخواست ہے کہ کم از کم ایک ہمارے عالم کا بیان ایسا دکھا دیں جس میں ہمارے حکمرانوں کا ڈالروں کے لالچ میں امریکہ کا ساتھ دینے کو درست کہا گیا ہو اللہ آپ کو جزائے خیر دے امین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عبدہ

    عبدہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 1, 2013
    پیغامات:
    46
    اسی لئے محترم بھائی میں نے کہا تھا کہ آپ مجھ سے یہ دلائل چاہتے ہیں کہ میری جماعت کا موقف کیا ہے یا یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ قرآن و سنت کا موقف اس سلسلے میں کیا ہے تو محترم بھائی اب میں اپنی جماعت کو پیچھے رکھ کر صرف قرآن و سنت کا موقف ہی اگلی پوسٹ میں ان شاءاللہ بتاؤں گا آپ تھوڑا سا انتظار کیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے امین
    البتہ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کا موقف بھی قرآن و سنت والا ہی ہے آپ کو اس سے اجتہادی اختلاف ہو سکتا ہے اور میں آپ کو اس وجہ سے گمراہ گبھی نہیں کہوں گا بلکہ اپنے علم کے مطابق زیادہ سے زیادہ آپ کو اجتہادی غلطی پر ہی سمجھوں گا

    جی محترم بھائی اوپر لکھا ہے کہ اگلی پوسٹ میں یہ نقل کر دوں گا

    محترم بھائی یہاں دو چیزوں کو آپ لاشعوری طور پر شاید اکٹھا کر گئے ہیں
    1-کسی کا غیر شرعی ہونا
    2-غیر شرعی ہونے کے ساتھ ہی انکا قتل اور انکے بچوں کا قتل جائز ہو جانا
    محترم بھائی اوپر والی دو چیزوں کو کوئی بھی ایک نہیں کہ سکتا کیونکہ اس طرح تو بریلویوں اور مرزائیوں اور شیعوں کے بچوں اور خود انکا قتل جائز ہو جائے گا مجھے یہی لگتا ہے کہ آپ نے یہ بات لاشعوری طور پر کسی اور معاملہ کو سامنے رکھتے ہوئے لکھ دی ہے اللہ تعالی آپ سے راضی ہو امین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    یہ اسلوب نامناسب ہے ـ عبدہ بھائی سے ہمارا اختلاف ہو سکتا ہے ـ لیکن بہرحال وہ اپنی جماعت کے ایک ذمہ دار ہیں ـ جیسا کہ انہوں نے ذکر کیا ہے ـ لیکن اگر آپ کے خیال میں جماعت کا یہ موقف نہیں تو پالیسی واضح یہاں لکھ دیں َـ اس طرح کسی کو اختلاف نہیں ہوگا ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    اچھاااا جی اگر آپ کہ بھی دیں تو فرق نہیں پڑنے والا ـ بہرحال میں کسی جماعتی لیبل سے محروم ہوں ـ اللہ اپنی حفاظت میں رکھے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    قابل غور باتیں ہیں ـ شکریہ ـیہاں پر جماعت اسلامی کے ساتھ ہمدردی ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    ایک مسلمان ملک کے خلاف حربی کافر امریکہ کا ساتھ دینا اور اس کے ساتھی کا ساتھ دینا اہک ہی بات ہے ۔
    میرا نہیں خیال کہ کوئی اس کو درست کہے ۔
     
  14. عبدہ

    عبدہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 1, 2013
    پیغامات:
    46
    محترم بھائی اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے میرے خیال میں میں نے کچھ اور بات لکھی تھی آپ نے کوئی اور بات لکھی ہے مختلف چیزوں کے حکم مختلف ہیں
    1-امریکہ جیسے حربی کافر کا اسلام کے خلاف صلیبی جنگ میں ساتھ دینے کو کوئی بھی درست نہیں کہے گا
    2-اسلام کی طرف سے لڑتے ہوئے مشترکہ اہداف کی صورت میں امریکہ جیسے حربی کافر کے ساتھ ملکر لڑائی کرنا بعض صورتوں میں درست ہو سکتا ہے جیسے روس کے خلاف لڑائی میں ہوا یا شام میں شاید ہوا ہو
    3-اسی طرح امریکہ حربی کافر کے اسلام کے خلاف لڑائی میں اسکا ساتھ دینا اور بات اور اسی جنگ میں اس کا ساتھ دینے والے ساتھی کا کسی اور جگہ مجبوری یا مشترکہ مقاصد کی وجہ سے ساتھ دینا دوسری بات ہے
    میرے خیال میں آپ تیسرے نمبر میں ہماری جماعت کی پالیسی کی وضاحت چاہتے ہوں گے کہ جب ہمارے نزدیک امریکہ کی افغانستان پر صلیبی جنگ کا ساتھ دینا غلط ہے تو اسی جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے والے مشرف جیسے حکمرانوں کا ساتھ دینا بھی غلط ہو گا تو محترم بھائی ہماری جماعت اس صلیبی لڑائی میں اس امریکہ کے کسی ساتھی کا بھی کبھی ساتھ نہیں دے گی چاہے وہ مشرف جیسے حکمران ہوں بلکہ اپنی استطاعت اور مصلحت کو سامنے رکھتے ہوئے اسکو سمجھائے گی مگر شرعی مصلحت کو سامنے رکھتے ہوئے کبھی اس سے قتال نہیں کرے گی البتہ اور معاملات میں اپنے اہداف کے حصول کے لئے کسی کا بھی شریعت کے اندر رہتے ہوئے اور مفسدہ اور مصلحت کا موازنہ کرتے ہوئے ساتھ دے سکتی ہے واللہ اعلم
    آپ کو اگر اشکال ہوں یا میرا موقف غلط لگے تو لازمی میری اصلاح کر دیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے امین
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    لفظ چوکیدار میں حقارت اور نفرت ہے ان مسکینوں کے لئے ، جنہیں آپ غیر شرعی کہ رہے ہیں ـ کیا آپ اپنے آپ کو یا کسی گھر کے سرپرست کو چوکیدار کہیں گے یا گھر کا محافظ ـــ؟
    جماعت کے موقف کا انتظار ہے ـــــــــــ اللہ کرے اجازت مل جائے ،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    کون سا؟افغانستان خود امریکیوں سے معاہدے کر کے بیٹھا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    جماعۃ الدعوۃ پر لگائے گئے تمام الزامات درست نہیں۔ جماعۃ الدعوۃ ، خوارج اور اخوانیوں کی سخت مخالف ہے۔ پاکستان میں علمی انداز سے خوارج کے خلاف کام انہی لوگوں نے کیا ہے۔فتنہ تکفیر پر ان کی تحریری اور تقریری کاوشوں پر نظر ڈالیں۔ ملک میں تعمیری سوچ کا حامل اس وقت صرف یہی ایک گروہ ہے۔

    یقین نہ آئے تو اجتماع 2014 کی سی ڈی میں عبدالسلام بھٹوی، عبدالرحمن مکی اور حافظ سعید حفظھم اللہ کی تقاریر سن لیں۔

    مزید بحث نہیں کیونکہ خاموشی ہی بھلی۔ اگر کسی کو بحث یا آفیشل جماعتی موقف کا شوق ہو تو سوشل میڈیا کے ذمہ دار عبدالرحمان سالار صاحب سے فیس بک پر رابطہ فرما لیں۔ جزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    افغانستان کے عوام نہیں بلکہ کٹھ پتلی انتظامیہ ۔
    جس طرح پاکستان میں عوام کی اکثریت حربی کافر امریکہ سے شدید نفرت کرتی ہے لیکن انتظامیہ ان کا چاٹتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    آپ کا یہ دعوی مردود ہے ۔ اس لئے کہ آپ جماعت دعوی کے کہیں مسئول نہیں ۔ جبکہ عبدہ نے اقرار کیا ہے کہ وہ ذمہ دارہیں اس لیئے ان کی بات قابل قبول ہے ۔
    یہ وہی غلو اور تعصب ہے جس کا ذکر شیخ زبیرزئی رحمہ اللہ نے کیا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    عبدہ صاحب اگر مسؤل ہیں تو اپنا تعارف کروائیں اور جو باتیں وہ کہہ رہے ہیں، جماعتی قائدین کی تحریر یا تقریر سے ثابت کریں۔ باقی باتیں بعد میں ان شاء اللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں