انبیاء کا اسلوب دعوت : پہلے توحید یا پہلے اسلامی حکومت کا قیام ؟

طالب علم نے 'اسلامی کتب' میں ‏مئی 1, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    آج کا مسلم نوجوان جو مذہب سے لگاوء رکھتا ہے اکثر اس نکتے پر متفکر ہو ہی جاتا ہے کہ اسلام کیسے آئے گا؟ اسلامی حکومت قائم کیسے ہو گی، خلافت کب آئے گی، مسلمانوں کو عروج کیونکر حاصل ہو گا۔
    انہیں اور ان سے ملتے جلتے سوالوں کے جواب اپنی عقل اور فہم سے دینے کی کوشش میں اسلامی دنیا کی تجدیداور دنیا پر اسلام کے غلبے کی متمنی تحاریک نے ٹھوکریں کھائیں ہیں۔
    ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ شرک کا خاتمہ ہوئے بغیر اور “صرف ایک اکیلے اللہ کی عبادت پر لوگوں کو اکٹھا کئے بغیر “ اسلامی نظام کی رٹ لگانا محض ایک دیوانے کی بڑ ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہمارے دلوں سے توحید کی قدر و منزلت ختم ہو چکی ہے۔ معاف کیجئے گا اگر میں محتاط الفاظ استعمال کروں تو یوں کہہ لیجئے کہ ہم اکثر توحید کو مصلحتوں کا شکار کر دیتے ہیں۔
    سعودی عرب کے عالم شیخ ربیع بن ھادی المدخلی نے انبیاء کے دعوت کرنے کے طریقے پر ایک بہترین کتا ب(انبیاء کا اسلوب دعوت) تحریر کی ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو گا کہ جماعت اسلامی، اخوان المسلمون اور حزب التحریر کی اسلام کے لئے کی جانے والی کوششیں ناکام کیوں ہو رہی ہیں اور ہم نے واقعی میں توحید کو نظرانداز کیا ہوا ہے۔
    اس کتاب کا اردو ترجمہ محمد انورقاسم سلفی نے کیا ہے۔
    اس کتاب کے بارے میں مختصر معلومات درج ذیل ہیں۔


    کتاب کا عنوان:
    منھج الانبیاء فی الدعوت الی الا اللہ فیہ الحکمۃ والعقل

    مختصر فہرست:​


    • عقل وفطرت کی بخشش
    • انسان کی عزت افزائی پیغمبروں اور آسمانی کتابو ں سے
    • توحید الوہیت کی اہمیت
    • بعض پیغمبروں کی دعوت کے نمونے
    • فرعونی ظلم کے مقابلے میں حضرت موسی علیہ السلام کو موقف
    • خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم
    • عقیدہ توحید کی وجہ سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر مصائب
    • مدنی دور میں توحید کا اہتمام
    • زمین کی بتوں سے تطہیر اور قبروں کو برابر کرنے کا اہتمام
    • اصلاح عقیدہ اور مخالفت شرک ہی عقل وحکمت کا تقاضا
    • آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو حکومت کی پیشکش
    • انبیاء کے منہج سے ہٹنے کا عدم جواز اور اس کے اسباب
    • دعوت الی اللہ میں مولانا مودودی کا منہج
    • دین کامقصد عبادت ہے نہ کہ امامت
    • امامت علمائے اسلام کی نظر میں
    • کیا انبیاء کرام کا مقصد رسالت قیام حکومت تھا ؟
    • کیا انبیاء علیہ سلام اپنے مشن میں ناکام تھے؟
    • اصلاح پہلے حکام کی یا علماء سوء کی؟
    • خاتمۃ الکتاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں