روٹی بنا لیتی ہوں اگر

عائشہ نے 'لطائف' میں ‏دسمبر 23, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    کچھ دن پہلے ہماری ایک کولیگ کے ہاتھ پر پٹی بندھی تھی سب نے پوچھا کیا ہوا۔
    کہنے لگیں :روٹی بناتے ہاتھ جل گیا۔
    چونکہ پڑھی لکھی لڑکیوں کے متعلق ایک عام تاثر یہ ہے کہ انہیں گھریلو کام نہیں آتے ایک معمر کولیگ تعجب سے کہنے لگیں : ماشاءاللہ یعنی آپ روٹی بنا لیتی ہیں؟
    بولیں : جی بالکل اگر ۔۔۔۔ ( ہم نے سوچا شاید کہیں اگر آٹا کوئی گوندھ دے ) لیکن انہوں نے کہا۔۔۔۔ اگر سوئی گیس ہو تو!
    اور سب ہنس پڑے۔
    آج کل معدنی گیس کی قلت کے سبب ہر گھر کا مسئلہ روٹی ہے حتی کہ ہوٹل پر جا کر بھی پہلا سوال یہی کیا جاتا ہے کہ گیس ہے نا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    ہوٹل والے تو ایل پی جی آج کل ایل پی جی استعمال کر رہے ہیں اور گھروں میں بھی وہی استعمال ہو رہی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    بہت خوب،

    ویسے گیس کی عدم موجودگی کی صورت میں ہوٹل سے روٹی لینے میں پولیس نے دھر لیا تو؟؟؟؟

    کیونکہ چوہدری نثار کا فرمان ہے کہ اگر کوئی شخص پچاس افراد کی روٹیاں کسی ہوٹل یا تندور سے لے کر جائے تو دہشت گردی کے خطرے سے بچنے کے لئے فورا پولیس کو اطلاع کی جائے ، ، ،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,316
    مطلب یہ کہ پچاس میں سے کوئ ایک تو دہشت گرد ہو ہی سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,470
    بات گیس سے دھشت گردی تک جا پہنچی.اب تیل سستا ہو رہا ہے گھروں میں مٹی کا تیل بھی ہونا چاہیے اور تیل والا چولہا بھی.
    لکڑی، گیس، بجلی سے بےنیاز ہو جاتا ہے
    اگر تیل کی دولت سے مالا مال ہو آدمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,121
    یہاں پر تو روٹی گهر میں پکانے کا رواج کم ہی ہے .
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,316
    ہمارے گھر میں آج کلاکثر پک جاتی ہے۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    شہری گھر اتنے بند ہوتے ہیں کہ تیل اور لکڑی والے چولہے کا دھواں مصیبت بن جائے۔ سرکاری گیس کے بل ہی اتنے زیادہ ہیں پھر بھی لوگ متبادل کے طور پر سلنڈر تک تو آ گئے ہیں۔ کچھ لوگ جو کوءلہ خرید رہے ہیں اس کے بھی مہنگا ہونے کی خبر ہے۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں