حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کی شخصیت میری نظر میں

شاہد نذیر نے 'مسلم شخصیات' میں ‏دسمبر 28, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,867
    جن صحابی کا ذکر کیا جارہا ہے ۔ وہ صحابی نہیں ہیں ، اس لئے یزید بن معاویہؓ پر شرابی اور تارک نماز کا الزام ثابت نہیں ہوتا ـ مزید تفصیل ــ
    http://www.urdumajlis.net/index.php?threads/36404/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    776
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

    فی الحال تو یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی ہے مذکورہ شخص صحابی نہیں ہیں۔ کیونکہ دئیے گئے لنک پر موجود مضمون میں شیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ کی بنیادی دلیل ان کا عدم علم ہی ہے جس کا انہوں نے کئی جگہوں پر اظہار بھی کیا ہے۔ اور جہاں تک کفایت اللہ بھائی کا اس بات پر دلیل فراہم کرنا ہے کہ محض رویت پر کسی کو صحابی نہیں کہا جاسکتا تو اتنی معمولی بات تو خود حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کو بھی یقینا معلوم ہوگی۔ ایک بڑے اہل علم سے ہرگز ہمیں یہ توقع نہیں کہ انہوں نے اتنی کچی گولیاں کھیلی ہوں گی کہ کسی کی محض بچپن کی رویت یا ملاقات پر انہیں صحابی رسول قرار دے دیں۔ میرا ظن ہے کہ ضروری حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے پاس مذکورہ شخص کے صحابی ہونے کی دلیل ہوگی جو کفایت اللہ بھائی کے علم میں اس وقت نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔

    اگر حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ اگر وہ مذکورہ شخص کے صحابی ہونے پر کوئی دلیل دینے میں کامیاب ہوگئے تو درست ورنہ پھر کفایت اللہ بھائی کا موقف ہی صحیح و حق ہے۔ لیکن یکطرفہ مضمون پڑھ کر کوئی یقینی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا جیسا کہ عکاشہ بھائی آپ نے کیا ہے کہ حافظ رحمہ اللہ کے جملہ پر لائن لگا کر اسکے غلط ہونے کا یقینی فیصلہ سنا دیا ہے۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,867
    ابتسامہ ۔ شکریہ اس کرم فرمائی کے لئے ۔ مجھے سمیت بہت سے اہل علم کا موقف یہی ہے کہ شیخ کفایت اللہ سنابلی بھائی حفظ اللہ کی یزید کے حوالے سے تحقیق اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے ۔ یک طرفہ مضمون نہیں پڑھا بلکہ پچھلے تین سال سے اس سلسلے کے تمام مضامین زیر مطالعہ رہے ہیں الحمد للہ ۔ مزید آپ کو اختلاف کا حق حاصل ہے ۔
    یہ باتیں بہرحال علمی دلیل دینے والے نہیں کرتے ۔ اور نا ہی یہ علمی دلائل ہی ۔ رہی ہوگی ۔ معلوم ہو گی۔ وغیرہ ۔یہ باتیں اہل باطل کو اچھی لگتی ہیں ۔ بہتر ہے کہ اس کی دلیل تلاش کریں اور اس تھریڈ میں پوسٹ کردیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    776
  5. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    776
    السلام علیکم!

    محترم بھائی یہ میرے دائرہ اختیار سے باہر کا معاملہ ہے کیونکہ نہ مجھے وہ کتابیں دستیاب ہیں جن سے ان کے صحابی ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوسکے اور نہ ہی مجھ میں یہ اہلیت ہے کیونکہ مجھے عربی نہیں آتی اور نہ ہی مجھے اس کی ضرورت ہے کیونکہ موضوع سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے میں صرف یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ حافظ زبیر کے نزدیک صحابی کے مقابلے میں تابعی کی بات قابل قبول نہیں ہے اور یہ بات قطع نظر اس کے کہ عبداللہ بن مطیع صحابی تھے یا نہیں ثابت ہوچکی ہے۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں