روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،پر چند حقائق

نصر اللہ نے 'سیرتُ النبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم' میں ‏جنوری 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    روضہ رسول پر کچھ حقائق:

    روضہ رسول میں جالیوں کے پیچھے کیا ہے کیسے ہے شائد ہی چند لوگ پاکستان وغیرہ میں جانتے ہوں،لیکن اللہ نے احسان فرمایا اور وہاں جانے کا موقع ملا تو پتہ چلا ہے وہاں کیا ہے اور کیا نہیں ہے۔

    فیس بک اور دیگر سوشل میڈیاز پر آئے روز روضہ رسول اور اس کے اندر موجود مقابر کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر چھوڑ دی جاتی ہے جس کی اصل کوئی نہیں ہوتی،اسی طرح بعض دفعہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بھی عجیب و غریب انسان کو بٹھا کر یہ خبر اڑائی جاتی ہے کہ موصوف قبر رسول ﷺ کی صفائی پر مامور ہیں، ایسی تمام تر اخبار جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں جن کی کوئی اصل نہیں،تاہم اسی سلسلہ میں یہ چند حقائق آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔

    سب پہلے تو یہ کہ روضہ رسول ﷺ میں جالیوں کے پیچھے دو بڑی بڑی دیواریں بنا دروازوں کے ہیں جن میں سے پہلی دیوار کی لمبائی 5 سے 6 میٹر ہے اور یہ دیوار پانچ کونوں پر مشتمل ہے یہ دیوار عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے دور میں بنائی گئی تھی،اب یہاں سوچنے کا مقام یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی قبر کے نام سے جو قبور سوشل میڈیا پر آتی ہیں یہ کس دور کے کیمرے کی ایجاد ہیں۔۔۔؟

    جبکہ اس کے بعد دوسری دیوارکی لمبائی 3 میٹر ہے۔ ان دونوں دیواروں کے بعد رسول اللہ ﷺ کی قبر مبارک ہے اور پھر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور پھر عمر رضی اللہ عنہ کی ہے۔

    دوسری بات رسول اللہ ﷺ کی قبر پاک کی صفائی کے متعلق ہے،جو ایک سو دس فیصد جھوٹ پرمبنی ہے کیوںکہ ان دونوں دیواروں میں ایک بھی دروازہ نہیں ہے کہ جس راستے سے رسول اللہ ﷺ کی قبر پر جایا جا سکے۔البتہ یہ بات ضرور ہے کہ ان دیواروں کے ساتھ اور جالیوں کے پیچھے کی صفائی کی جاتی ہے لیکن اس کے لئے کوئی وقت متعین نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی شخص مقرر ہوتا ہے بلکہ ایک جماعت کی صورت میں کچھ لوگ آتے ہیں اور کسی بھی کام کرنے والے کو پکڑکر ان جالیوں کے متصل پیچھے اور دیوار کے ساتھ صفائی کروائی جاتی ہے جتنی تھوڑی یا زیادہ مٹی وغیرہ ہو اس کو ایک لفافے میں ڈال کے وہ ساتھ لے جاتے ہیں،تاکہ لوگ اس کو حاصل کرنے کے فتنے میں مبتلا نہ ہوں۔

    ان ساری باتوں پر ایک عربی شیخ نے مسجد نبوی کی بیسمنٹ میں پورا لیکچر دیا جس کی ویڈیو تاحال نہیں مل سکی البتہ ان کے ہاتھ میں موجود نقشہ سب قصوں کو فاش کرنے کےلئے کافی ہے۔اسی طرح ذیل میں جالی میں موجود سوراخ سے تصویر بھی بنائی گئی جس میں سامنے ہی دیوار واضح نظر آرہی ہے۔
    [​IMG]
    یہ وہ نقشہ ہے جو لیکچر دینے والے شیخ نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا،اور وہ بتا رہے تھے کہ یہ پہلی دیوار 1300 سال پہلے یعنی عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے دور میں بنائی گئی۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    ایک یہ تصویر ہے جو نیٹ سے لی گئی تھی،یہ بھی اندر کی ہے اور مصدقہ ہے ان شاء اللہ۔
    [​IMG]
    ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب۔

    http://www.urdumajlis.net/threads/ر...انتظامیہ-کی-جانب-سے-پہلی-بارمنظرعام-پر.37093/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 10
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ماشاء اللہ نصر اللہ بھائی بہت ہی بہترین ثبوت پیش کیے ہیں۔
    سبحان اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو اللہ رب العزت نے کس طرح قبول فرمایا : ہم لوگ دیکھ رہے ہیں کہ اتنی لمبی دیواریں اور پھر جالیاں لگ کر اللہ تعالی نے خاتم الانبیاء علیہ افضل الصلاۃ والسلام کی قبر مبارک کو معبد بنانے سے محفوظ کیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    جزاکم اللہ خیرا، بہت عمدہ تحقیق ہے ، نقشہ تو ٹھیک ہے البتہ تصاویر کے حوالے سے مجھے کچھ شک ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ، کیونکہ تاریخ مسجد نبوی اور روضہ رسول ﷺ کے حوالے سے کسی پرانی یا نئی کتابوں میں یہ تصاویر مجھے نہیں ملیں ـ اور دوسری بات یہ کہ اتنی قریب سے تصاویر لینا نا ممکن ہے ـ واللہ اعلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    یہ تصاویر اپنے موبائل سے بنائی ہیں ایک کلاس فیلو نے.
    اور روضہ پر ڈیوٹی اپنے غوری صاحب کی ہے یہ سب ان کی وساطت سے ہوا ہے سب سے آخری تصویر جس کا نیٹ سے کھا گیا ہے بس وہی باہر کی ہے باقی اوریجنل ہیں...سو فیصد ان شاء اللہ.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    اچھا اا ، صحیح ، میں اس لئے تصدیق نہیں کررہا کہ آج تک حکومت کی طرف اس طرح کی تصاویر جاری نہیں کی گئیں اور عام لوگوں کے لئے ممکن نہیں کہ وہ رسائی حاصل کر سکیں ـ آخری تصویر جو نیٹ سے لی گئی ہے اس میں دیوار نہیں ـ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی پردہ لٹکایا گیا ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    نیٹ والی تصویر کی تصدیق کرؤائی گئی ہے لیکن ممکن ہے تصدیق کنندہ کو بھی غلطی لگ سکتی بہرکیف باقی تصاویر تو بنا شک و شبہ کے پاک ہیں.
    ان شای اللہ.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  7. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    میں ان شاء اللہ صبح پتہ کرتا ہوں کہ آیا جو اندر دیواریں ہیں ان پر پردہ ہے یا نہیں..
    اور ایک بات مزید کہ حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہا. اندر والی دیوار یعنی دوسری دیوار سے شروع ہوتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  8. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    شکریہ ۔
    شکوک وشبہات کو دور کرنے کے کی کوشش میں ہم کہیں مزید شبہات کا سبب نہ بن جائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    کس لحاظ سے.؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. أبو ثوبان

    أبو ثوبان -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2014
    پیغامات:
    33
    نصراللہ بهائی سے ملاقات کا موقعہ ملا بابر بهائی کے گھر پر تو اس موضوع پر گفتگو ہوئی. نقشہ بھی دکھایا بهائی نے. بہت ہی اچھا لگا ان کی زبانی سن کر. اس بات کو لوگوں تک پہچانا چاہیے. تاکہ لوگ ان جعلی تصویروں پر یقین نہ کریں جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • متفق متفق x 2
  11. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    بارك الله فيكم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    وایاکم یا اخي الغالي.
    بھت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر..

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
  13. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,445
    جزاک اللہ خیر
     
  14. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    ویسے شعر تو کافی گھسا پٹا ہے لیکن فٹ بیٹھ رہا ہے تو کیوں نہ کہ دوں...
    میرے پاس سے گزر کر میرا حال تک نہ پوچھا
    میں یہ کیسے مان جاؤں کہ وہ دور جا کے روئے؟؟

    ابتسامہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    آپ کے پاس بھی آئیں گے اور حال بھی پوچھیں گے...
    بس مان جائیں کہ یہ حقیقت ہونے کو ہے..
    التزامی اختراعی شعر ہے..
    ابتسامہ.
    یہاں کچھ نظارہ ہو جاتا تھا اب آپ یہاں بءی نظر نہیں آتے..
    پرسنل پر واٹس ایپ نمبر بھیج دیں ذرا اپنا..


    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. Sharif Munir

    Sharif Munir نوآموز

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2017
    پیغامات:
    3
    ماشاءاللہ
    بہت ہی عمدہ طریقہ سے اس بات کا خلاصہ کیا گیا
    جزاک اللّٰہ خیر
     
  17. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں