اللہ ہے بس پیار ہی پیار

عائشہ نے 'مجلس اطفال' میں ‏فروری 14, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    [​IMG]
    پیار بھرا ہر ایک اشارہ

    پیارا اس کا ہر نظارہ

    جس نے زمیں پر پیار اتارا

    وہ خود ہو گا کتنا پیارا

    پیار کا اس کے نہیں شمار،

    اللہ ہے بس پیار ہی پیار

    اللہ ہے بس پیار ہی پیار


    پھول بنائے پیارے پیارے

    تتلی جگنو اور فوارے

    جگمگ کرتے چاند ستارے

    اور کہا یہ سب ہیں تمہارے

    پیار کا اس کے نہیں شمار

    اللہ ہے بس پیار ہی پیار

    اللہ ہے بس پیار ہی پیار


    برسایا پانی کا دھار

    ہم کو دی فصلوں کی بہار

    گندم ،چاول، مکئی، جوار،

    سیب، خوبانی،آم، انار،

    پیار کا اس کے نہیں شمار،

    اللہ ہے بس پیار ہی پیار

    اللہ ہے بس پیار ہی پیار


    بادل،بارش،دریا ،بستی

    لہر لہر موجوں کی مستی

    رواں دواں چھوٹی سی کشتی

    سب کی مالک ایک ہی ہستی

    پیار کا اس کے نہیں شمار

    اللہ ہے بس پیار ہی پیار

    اللہ ہے بس پیار ہی پیار


    شاعر: خلیل اللہ فاروقی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم
    جزاک اللہ خیرا وبارك اللہ فیک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابويحي٣٠٠

    ابويحي٣٠٠ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 20, 2014
    پیغامات:
    8
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بچپن میں سنی ہوئی اس کی آواز یاد آگئی۔
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرے بھتیجے اور بھانجے پڑھ رہے ہوتے ہیں تو بچپن یاد آ جاتا ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں