جو کچھ میں نے سمجھا

اہل الحدیث نے 'نقطۂ نظر' میں ‏مارچ 3, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    قرآن کی روشنی کے بغیر تمام روشنیاں بے فائدہ ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    عبرت کے واقعات اور پہلوں کی کہانیاں، ان کے لیے فائدہ مند ہیں جو بہت ہی صبر کرنے والے اور نہایت شکر گزار ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    مشکل کو جھیلنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے لوگوں کی بڑی مشکلات ، صبر اور بہترین انجام کا مطالعہ کیا جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    دنیا کی محبت اگر احکام الہٰی کے تابع ہو تو عبادت اور اگر بالمقابل ہو تو ہلاکت ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    لوگ دین کے معاملے میں آباء و اجدادکی غلطیاں دہراتے ہیں مگر دنیا وی امور میں قطعاً ایسا نہیں کرتے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    پیغمبروں کے معجزات تو ان کے اختیار میں نہ تھے(صرف اللہ کے حکم سے ہی ظاہر ہوتے تھے) مگر 'کچھ لوگ' ایسے بھی ہیں جو جب چاہیں 'کرامت' دکھا ڈالتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اللہ کے احسانات کو مانتے ہوئے ان کا اظہار شکر جب کہ اللہ کی نعمتوں اور احسانات کو بھلا دینا کفر( کفران نعمت) ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    بعض لوگ اپنی غلطی دوسروں کے سر ڈالنے میں ید طولی رکھتے ہیں، دراصل یہ اس شیطانی روش کا شکار ہیں جن میں نے شیطان نے اپنی گمراہی کا ذمہ دار الله کو قرار دیا. روز قیامت کفار بھی یہی روش اپنائیں گے کہ الله نے تو ہمیں ہدایت دی ہی نہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    گرمیوں میں پردہ کرنا کتنا مشکل ہے، سردیوں میں لحاف چھوڑ کر ٹھنڈے پانی سے وضو کرنا بھی بہت مشکل ہے.
    نیک اعمال مشکل ہیں ...
    شاید اسی لیے جہنم کو شہوات سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور جنت کو ناگوار چیزوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ہم میں سے ہر شخص مال اکٹھا کرنے کے پیچھے بھاگ رہا ہے جب کہ حدیث رسول کے مطابق بلا ضرورت حاصل کیا گیا مال روز قیامت اس شخص کے خلاف گواہی دے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اصلی اور نقلی سید کا سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے دعا فرمائی: اے الله آل محمد کو صرف اتنا رزق عطا فرما کہ ان کے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رہ سکے
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    لوگ کئی طرح کے ہوتے ہیں، کچھ پیسے کے مالدار ، کچھ دل کے مالدار، اسی طرح کچھ پیسے کے کنجوس اور کچھ دل کے کنجوس. میرے نبی صلی الله علیہ وسلم نے کیا ہی پیاری بات فرمائی:
    مال داری ، ساز و سامان کی کثرت سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ مال تو اصل نفس کی مال داری ( قناعت) ہے.
    صحیح بخاری 6446
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نصرالباری بهائ کیا یہ کسی حدیث میں ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    متفق علیہ روایت ہے.
    بخاری 6460, مسلم 1055
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بارك الله فيك اخي
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ہماری زندگی کے معیار ہی بدل چکے ہیں، دنیا داروں اور مالداروں کی عـزت کی جاتی ہے اور اہل علم کو جوتے کی خاک کے برابر بھی نہیں سمجھا جاتا جب کہ پیارے نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
    سن لو! دنیا اور جو کچھ اس میں ہے سب ملعون ہیں. ہاں البتہ الله کا ذکر، الله کے پسندیدہ اعمال اور عالم و متعلم اس سے مستثنیٰ ہیں (ترمذی و ابن ماجہ)

    پھر کیا کہنے ہماری عقل مندی کے کہ لعنت زدہ چیزوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور علم سے دور ہوتے جا رہے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کسی کے دل کو چیر کر اس کا موقف جاننا ناممکن ہے پھر بھی ہم اپنے اندازوں پر لوگوں کے بارے میں رائے قائم کر لیتے ہیں اور یہ رائے اکثر بدظنی پر ہی مشتمل ہوتی ہے. جب کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:

    حسن ظن، حسن عبادت میں سے ہے.
    ابوداؤد 4992
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  18. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ہم انتہا کی حد تک خود غرض ہو چکے ہیں ـ کسی کے ساتھ کوئی بھی معامله کرنے سے پہلے یہ سوچتے ہیں کہ ہمیں اس کا کیا فائدہ ہو گا اور یہ فائدہ دنیا کا فائدہ ہی سمجھا جاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ کسی کو گناہ یا غلط کام کرتے دیکھ کر بھی نہیں روکتے کہ اس کا اپنا معاملہ اور میرا اپنا. دین میں جبر نہیں اس لیے ہر بندہ آزاد جب کہ نبی صلی اللَه علیہ وسلم نے فرمایا:
    جب زمین پر گناہ کیا جائے اور وہاں موجود شخص اسے ناپسند کرے تو وہ اس شخص کی مانند ہے جو وہاں موجود نہیں، اور جو شخص وہاں موجود نہ ہو مگر وہ اس پر راضی ہو تو وہ اس شخص کی مانند ہے جو وہاں موجود ہو.

    سنن ابن داؤد 4345
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  19. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    دوست کسے بنایا جائے، ایک اہم سوال مگر لوگ دوست بناتے اور مجلسیں لگاتے اس پہلو کا چنداں خیال نہیں کرتے
    جب کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
    تم صرف کسی مؤمن شخص کی ہم نشینی اختیار کرو اور تمہارا کھانا صرف متقی شخص ہی کھائے
    ترمذی 2395، ابو داؤد 4832
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں