بھارتی شخص کعبہ کی توہین آمیز تصویر سوشل میڈیا پر شائع کرنے پر گرفتار

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏مارچ 5, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    بھارتی قونصل نے تصدیق کی ہے کہ سعودیہ میں ایک بھارتی شہری کو حرم کعبہ کی توہین آمیز تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے تفتیش ہو رہی ہے۔ یہ شخص سعودیہ میں دو سال سے ایک کیٹرنگ کمپنی میں ملازم تھا۔
    اس شخص نے کعبۃ اللہ کی دیواروں میں ہندو دیویوں اور دیوتاؤں کو چسپاں دکھایا تھا۔ اس نے اعتراف کر لیا ہے کہ اکاؤنٹ اسی کا تھا مگر اس نے تصویر اپ لوڈ نہیں کی بلکہ ایک دوسرے اکاؤنٹ پر موجود اس تصویر کو لائک کیا تا کہ تصویر دیکھ سکے اور اس لائک کی وجہ سے تصویر اس کے اکاؤنٹ پر بی لوڈ ہو گئی جسے اس کے فالوورز دیکھ سکتے تھے۔
    تفتیش کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس نے نفرت انگیز مواد شائع کر کے سعودیہ کے سائبر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
    بشکریہ عرب نیوز
    http://www.arabnews.com/saudi-arabia/news/713876

    ہندوؤں کے نزدیک مذہب مذاق ہو گا، راون،سیتا کی کہانیاں، کبھی نریندر مودی بھگوان کا مندر، امید ہے اب یہ بھارتی ہندو اچھا سبق سیکھ کر ہندوستان واپس جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,332
    بی جے پی والی عادتیں انڈیا سے باہر مہنگی پڑتی ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں