مسلمان عورت سے

عفراء نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏مارچ 6, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    [GLOW]مسلمان عورت سے[/GLOW]
    ‫‏ماہرؔالقادری‬

    یہ شرحِ آیہء عصمت سے جو ہے بیش نہ کم
    دل و نظر کی تباہی ہے قربِ نا محرم

    سدا رہا وہ اسیرِ شکایتِ تقدیر
    کہ جس نے خود نہ بنائے عمل سے لوح و قلم

    ہوس کا نام محبت رکھا ہے دنیا نے
    ہوئی ہے مسخ یہاں تک تو فطرتِ آدم

    ادب کی آڑ میں تزئین پارہے ہیں گناہ
    ترش رہے ہیں حرم میں بھی شاعری کے صنم

    زمانہ لذتِ سوزِ یقیں سے ہے محروم
    کوئی خرابِ مسرت،کوئی تباہِ الم

    حیا ہے آنکھ میں باقی نہ دل میں خوفِ خدا
    بہت دنوں سے نظامِ حیات ہے برہم

    یہ سینما یہ کلب گھر،یہ مدرسے یہ چمن
    انہی کے بھیس میں شیطان نے لیا ہے جنم

    یہ نیم باز سے برقعے یہ دیدہ زیب نقاب
    جھلک رہا ہے جھلا جھل قمیص کا ریشم

    تری حیات ہے کردارِ رابعہ بصریؒ
    ترے فسانہ کا موضوع عصمتِ مریمؑ

    نہ دیکھ !رشک سے تہذیب کی نمائش کو
    کہ سارے پھول یہ کاغذ کے ہیں خدا کی قسم

    وہی ہے راہ ترے عزمِ شوق کی منزل
    جہاں ہیں عائشہؓ و فاطمہؓ کے نقشِ قدم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں