لطیفے

المسافر نے 'لطائف' میں ‏اپریل 20, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ایک مکھی (دوسری سے): آدمی بہت بے وقوف ہوتے ہیں۔

    کیوں؟ دوسری نے پوچھا۔

    پہلی مکھی: یہ بے وقوفی نہیں تو اور کیا ہے کہ اتنا پیسا خرچ کرکے چھت بناتے ہیں اور اس کے بعد فرش پر چلتے پھرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    بیوی ہو تو ایسی

    ایک صاحب دوستوں کی محفل سے اٹھ کر رات گئے گھر پہنچے دوسرے دن دوستوں نے پوچھا -
    ارے یار رات کو بھابی نے کچھ کہا تو نہیں؟
    ان صاحب نے قدرے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا، کوئی خاص بات نہیں یہ سامنے کے دو دانت تو میں کئی دنوں سے نکلوانا چاہتا تھا
     
  3. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    سردی

    دو دوست لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے

    ایک کہنے لگا کہ اتنی سردی تھی کہ ہم بات کرتے تو وہ منہ سے نکل کر جم جاتی، اسے گرم کرتے تو آواز آتی۔

    دوسرا کہنے لگا یار کل میں نے کمپیوٹر پر Water ٹائپ کیا تو سکرین پر Ice لکھا ہوا تھا۔
     
  4. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    پستول

    محکمہ صحت کے ایک اعلا افسر دماغی امراض کے اسپتال کے معائنے کے دوران ایک مریض کے کمرے میں جھانک رہے تھے۔۔انہوں نے دیکھا کے مریض نے اچانک چھلانگ لگا کر پوزیشن لی اور اپنی انگلیوں کو پستول کے انداز میں ڈاکٹر پر تان لیا۔۔پھر اس نے منہ سے آواز نکالی۔۔‘‘ٹھاہ‘‘ ڈاکٹر زمین پر گر کر بے حس و حرکت ہو گیا اور مریض بڑے اطمینان کے ساتھ اپنے بستر پر جا کر لیٹ گیا۔۔
    تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ مریض نے پھر فائرنگ شروع کر دی اور ڈاکٹر صاحب پھر مر گئے۔۔افسر نے دیکھا کہ پندرہ بیس منٹ کے دوران بے چارے ڈاکٹر کو پانچ چھ دفعہ مرنا پڑا۔۔بعد میں ان کی ملاقات ڈاکٹر سے ہوئی۔۔افسر نے‌ڈاکٹر سے کہا۔۔
    آپ کو اتنی دفعہ مرنا پڑتا ہے آپ اپنا کام کیا خاک کر پاتے ہوں گے۔۔اس کو فائرنگ کرنے دیا کریں اور آپ اپنا کام کرتے رہا کریں۔۔
    ‘‘نہیں جناب! ‘‘ ڈاکٹر نے بے چارگی سے کہا۔۔
    ‘‘آپ کو معلوم نہیں اگر میں نہ مروں تو وہ کہتا ہے۔۔اوہو پستول خراب ہے۔۔پھر وہ جوڈو کراٹے کے داؤ آزمانے لگتا ہے۔۔‘‘​
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    دو آدمی گاڑی میں آمنے سامنے بیٹھے تھے کافی دیر گزر گئی تو ان میں‌سے ایک آدمی دوسرے سے بولا۔
    “معاف کریں میں کچھ اونچا سنتا ہوں مگر آج تو لگتا ہے بالکل ہی بہرا ہوگیا ہوں۔ دیکھئے ناں آپ آدھے گھنٹے سے باتیں‌کررہے ہیں اور مجھے ایک لفظ بھی سنائی نہیں دیا۔
    دوسرا آدمی تیوریاں چڑھاتے ہوئے بولا “میں باتیں نہیں‌کررہا چیونگم چبارہا ہوں۔“ :tease:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    زمین

    "زمین کیسی ہے؟ " کلاس ٹیچر نے ننھے ارشد سے پوچھا۔
    "گول۔" ارشد نے جواب دیا۔
    "تم یہ بات کیسے کہہ سکتے ہو؟ " ٹیچر نے سوال کیا۔
    "چلیے ہو سکتا ہے چوکور ہو۔ میں اس معاملے میں آپ سے بحث نہیں کرنا چاہتا۔" ارشد نے بے پروائی سے جواب دیا۔​
     
  7. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    بچہ

    بس میں ایک بچے نے اپنی ماں کی قمیض کھینچتے ہوئے اوردوسرے ہاتھ سے ایک آدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا "امی امی! دیکھیں اس آدمی کے سر پر ایک بھی بال نہیں ہے!"
    "شش! "ماں نے جلدی سے اسے چپ کراتے ہوئے نیچی آواز میں کہا " بیٹا وہ سن لے گا!"
    "تو کیا اسے یہ بات معلوم نہیں ہے؟" بچتے نے معصومیت سے پوچھا۔​
     
  8. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    استقبال

    " اس کلاس میں اگر کوئی بےوقوف ہے تو فوراً کھڑا ہو جائے۔" نئی ٹیچر نے کلاس میں داخل ہو کر کہا۔
    کافی دیرتک توکوئی کھڑا نہیں ہوا پھرتھوڑی دیر بعد ایک لڑکا جھجکتے ہوئے کھڑا ہوگیا۔
    " تم اپنے آپ کو بےوقوف کیوں سمجھتے ہو؟ " ٹیچر نے پوچھا۔
    "بات دراصل یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو بے وقوف بلکل نہیں سمجھتا! وہ تو میں صرف اس لیے کھڑا ہو گیا کہ آپ کلاس میں اکیلی کھڑی اچھی نہیں لگ رہی تھیں!" لڑکے نے جواب دیا۔
     
  9. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    حقیقت

    بچی باپ سے"ابو شادی کیا ہوتی ہے؟"
    باپ دراز سے شادی کی تصاویرکا البم نکال کربچی کو سمجھاتا ہے اور ایک کے بعد ایک شادی کی ساری رسومات کے بارے میں بتاتا جاتا ہے۔ جب رخصتی کی تصاویر پر پہنچتا ہے تو سمجھانے لگتا ہے " اور ہہاں سے رخصت ہو کر تمھاری امی میرے ساتھ اس گھر میں آگئیں!"
    بچی کہتی ہے "اچھا یہی وہ دن تھا جس دن امی نے ہمارے گھرمیں کام کرنا شروع کیا تھا!"
     
  10. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    دلہن

    "دلہن نے سفید لباس کیوں پہنا ہے؟ " لندن کی ایک شادی میں بچی نے ماں سے سوال کیا۔
    ماں نے جواب دیا "سفید رنگ خوشی کا رنگ ہوتا ہے اورآج اس لڑکی کی شادی ہے اس لیے اس نے یہ رنگ پہنا ہے۔"
    "تو پھر دولہا نے سیاہ سوٹ کیوں پہنا ہے؟" بچی نے الجھے ہوئے لہجے میں پوچھا۔
    "بیٹا وہ سمجھدار ہے !" پیچھے سے بچی کے ابا کی آواز آئی۔​
     
  11. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    عمر

    ایک ساٹھ سالہ میاں بیوی اپنی شادی کی تیسویں سالگرہ منارہے ہوتے ہیں کہ اتنے میں ایک پری کا وہاں سے گزرہوتا ہے۔ "تم لوگ الگ الگ اپنی کوئی ایک خواہش بتائو تومیںاُسے تمہاری ۳۰ سالہ رفاقت کے صلہ میں پوری کردوں گی۔ " پری جوڑے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہے۔
    بیوی کہتی ہے "کا ش کہ میں ساری دنیا گھوم سکوں ۔ " پری اپنی چھڑی گھماتی ہے اور بیوی کے ہاتھ میں دنیا گھومنے کا ہوائی ٹکٹ، ہوٹلوں کی بکنگ اور ڈھیر سارے ٹریولرز چیک آجاتے ہیں۔
    شوہر اپنی بار ی پر کہتا ہے "میں چاہتا ہوں کے میری بیوی مجھ سے۳۰ سال چھوٹی ہو جائے۔"
    پری اپنی چھڑی گھماتی ہے اور شوہر۹۰ سال کا ہو جا تاہے!​
     
  12. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    آزادی

    رات کے پچھلے پہر بیوی کی آنکھ کھلتی ہے تو شوہر کو بستر سے غائب پاتی ہے۔ نیچے اُتر کر آتی ہے تو دیکھتی ہے باورچی خانے میں شوہر کافی کا کپ لیے دیوار کو بڑی اُداسی سے گھور رہا ہے۔ پھر رومال نکال کر اپنے آنسو پونچھتا ہے اور پھر دیوار کو گھورنے لگتا ہے۔
    "آپ کو کیا ہوا جی؟ طبعیت تو ٹھیک ہے آپکی ؟ " بیوی نے بہت پیار سے پوچھا۔
    شوہر "تمہیں یاد ہے بیس سال پہلے شادی سے دو دن قبل جب میں کھڑکی کے ذریعے تم سے چھپ کر ملنے آیا تھا؟ "
    "ہا ں یاد ہے۔ " بیوی بولی۔ "تمہیں یاد ہے تمہارے باپ نے اس دن ہمیں پکڑ لیا تھا اور مجھ پر اپنی بندوق تان لی تھی؟ "
    "ہاں یہ بھی یاد ہے۔ " بیوی نے کہا
    "اور اور تمہیں یاد ہے کہ تمھارے جج باپ نے کہا تھا کہ اگر میں نے تم سے فوراً شادی نہ کی تو یاتو مجھے جان سے ہاتھ دھونے پڑیں گے یا پھر۲۰ سال کے لیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا؟"
    "ہاں ! ہاں ! یہ بھی یاد ہے مگرآپ یہ سب کچھ آج کیوں یاد کر کہ افسوس کر رہے ہیں؟ "
    "اس لیے کہ آج کے دن میں جیل سے رہا ہو چکا ہوتا!" شوہر نے جواب دیا۔
     
  13. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    شادی

    ابو شادی کرنے پر اندازاً کتنا خرچ آتا ہے" بیٹے نے باپ سے پوچھا۔
    "بیٹے کچھ کہہ نہیں سکتا ۔ میں تو ابھی تک خرچ کیے جا رہا ہوں! " باپ نے جواب دیا۔​
     
  14. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ہماری

    پیرس کے مشہور اخبار میں اشتہار چھپا "ایک عدد بیوی کی ضرورت ہے!"
    دوسرے دن سینکڑوں خطوط موصول ہوئے جن سب میں ایک ہی بات لکھی تھی۔ "تم ہماری بیوی لے لو!"​
     
  15. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    یہ بیویوں‌کے پیچھے کیوں‌ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔۔:00031:
     
  16. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    جواب

    عبدالرحمن بھائی!
    آپ شادی تو کریں۔۔۔ پھر پتہ چلے گا۔۔۔
    یہ میرا نہیں۔۔ کئی شادی شدہ لوگوں کے کمنٹس ھیں
     
  17. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  18. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  19. عبدالوھاب کاٹھ

    عبدالوھاب کاٹھ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 5, 2007
    پیغامات:
    130
  20. عبدالوھاب کاٹھ

    عبدالوھاب کاٹھ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 5, 2007
    پیغامات:
    130
    Abdul Rehman bhai
    yeh urdu main nay urdu Editor kee madad say likhi or yahan Copy paste kadi
    lakin Urdu Pad abhi bee shai kam nahi ka raha hai plz is ka Hul nikalain
    alanak main Windows Xp Use kar raha hoon or internet Explrore
    or Encoding bee UTF -8 prt hai
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں