داعش کی حقیقت- عالم عرب کے معروف عالم دین محدث مدینہ شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ کا فتوی

خطاب نے 'فتنہ خوارج وتكفير' میں ‏مارچ 17, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    داعش کی حقیقت عالم عرب کے معروف عالم دین محدث مدینہ شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ کا فتوی:


    کچھ سالوں قبل عراق میں ایک فرقہ نے جنم لیا جس نے شام وعراق میں اپنے آپ کو اسلامی حکومت سے متعارف کرایا.اور اس فرقے کی شہرت چار حروف والے کلمہ"داعش"سے ہوئی.اور یہ چاروں حروف چار ممالک کی طرف نشاندہی کرتے ہیں.جس کی زعامت اور سرداری کے پیچہے یہ لوگ لگے ہوئے ہیں.ان عاشقان ملک وخلافت میں سے کوئی ابو فلان الفلانی ہے تو کوئی ابو فلان ابن فلان ،کوئی اپنے شہر تو کوئی اپنے قبیلہ کی طرف منسوب ہے جیسا کہ بد باطن اور مجہولین عام طور سے کیا کرتے ہیں.سوریا کی موجودہ جنگ کے ایک مدت گزرنے کے بعد اس فرقہ کے بہت سارے لوگ حکومت سے عدم جنگ کے نام پر شام میں داخل ہوئے.مگر ان لوگوں نے حکومت کے برسر پیکار سنیوں کا کہلم کہلا خون بہایا.ان کی ایسی خونریزی کی،اور چاکو سے ایسے ذبح کیا جس سے سن کر روح کانپ جاتی ہے.ابھی شروع رمضان میں اس باطل فرقے نے اپنا نام تبدیل کرکے"الخلافہ الاسلامیہ"رکہہ لیا.اور اس فرقہ کے خلیفہ جس کو ابوبکر البغدادی کہا جاتا ہے "موصل" کی ایک مسجد میں خطبہ دیتے ہوئے کہا:"میں تمہارا والی متعین کیا گیا ہوں،حالانکہ میں تم سے بہتر نہیں ہوں".سچ ہے وہ محکوم سے بہتر نہیں ہے.اس لیے کہ اگر اس کے حکم اور اس کے ایما پر یہ قتل وخون اور انسانوں کو بیل بکریوں کی طرح ذبح کیا ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی.تو یقینا یہ اس کا بد ترین فعل ہے.

    اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو کسی کو راہ راست کی طرف بلاتا ہے تو اس کو اتنا ہی ثواب ملتا ہے جتنا اس پر چلنے والے کو اور ان میں سے کسی کے ثواب میں کمی بہی نہیں ہوتی.اسی طرح جو کسی کو راہ بد کی طرف بلاتا ہے تو اس کو اس پر چلنے والے کے برابر گناہ ملتا ہے.اور کسی کے گناہ میں کوئی کمی بہی نہیں ہوتی"(مسلم)

    اور مذکورہ جملہ جس کو بغدادی نے اپنے خطبہ کے دوران دہرایا ہے یہ وہ تاریخی جملہ ہے جس کو سب سے قبل حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جو کہ اس امت کے سب سے پہلے خلیفہ تہے انہوں نے اپنی خاکساری اور تواضع کی بنیاد پر کہا تہا.جب کہ صحابہ کرام کو دلیل وبرہان اور وہ عینی شہادت کی بنیاد پر معلوم تہا کہ اس امت کا سب سے بہتر اور برتر انسان حضرت ابوبکر(رضی اللہ عنہ)ہیں.اور اس فرقہ اور اس کے مزعوم خلیفہ کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنا اور اپنے اعمال کا جائزہ لے.راہ راست کی طرف پلٹے قبل اس کے کہ وہ دیگر جماعتوں اور فرقوں کی طرح راکہہ کی طرح ہوا کے دوش پر منتشر ہوجائے اور اس کا نام ونشان مٹادیا جائے.افسوس کی بات ہے کہ اس مزعوم خلافت کے فتنے نے بلاد حرمین کے بعض نونہانوں کو بھی متاثر کیا ہے.ان کی خوشی ایسے ہی ہے جیسے کہ کوئی پیاسا ریتیلی زمین کو دیکھ کر پانی کے دھوکہ میں پڑجاتا ہے.اور بعض نے تو اس مجہول خلیفہ کی بیعت کی بہی بات کی ہے،بہلا بتلائیے جس نے عام مسلمانوں کی تکفیر،ان کے بدترین قتل کا ارتکاب کیا،کیا اس سے کسی خیر کی امید کی جاسکتی ہے؟ایسے تمام نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ہر مداری اور گہڑیال کے آنسو بہانے والے کے پیچھے بھاگنے سے بچیں.اور اپنے ہر معاملات میں کتاب وسنت اور سلف صالحین کی طرف رجوع کریں.جو ہر خیر کا چشمہ اور کامیابی کا ضامن ہے.

    عربی میں اصل متن ملاحظہ کرنے کے لیےیہاں تشریف لائیں :

    http://www.al-abbaad.com/index.php/articles/125-1435-09-28
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. قیصر سجاد

    قیصر سجاد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2015
    پیغامات:
    32
    جزاک اللہ احسن جزا
     
  4. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    اگر آپ فیس بک میں دیکھیں توچندکرم فرماؤں نے داعش کووہابی ثابت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا
     
  5. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    اجی وہ رفع یدین جو کرتے ہیں.. اس لئے وہابی ہیں... افسوس ہے اس بر صغیر میں چند ظاہری مسائل کو ہی سلفیت کا معیار قرار دے دیا گیا ہے... رفع یدین ، سینے پر ہاتھ اور اونچی آمین....بس پھر کیا ہے... ان مسائل پر عمل کرو.. جنت آپ کی ہوئی... دوسری طرف بیشک منہج کی دھجیاں اڑا دو... مسلمانوں کی تکفیر کرو... ان کی گردنیں مارو... فساد پھیلاؤ... لیکن چونکہ آپ رفع یدین کرتے ہیں اور سینے پر ہاتھ باندھتے ہیں... لحاظہ آپ "ہمارے بھائی ہیں"
     
  6. أبو عبدالله بلال سلفي

    أبو عبدالله بلال سلفي رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 4, 2015
    پیغامات:
    30
    آپ لوگوں کا ماسوائے خوارج کے رد کے کوئی کام نہیں علما کے فتاوی کون مانتا ہے ???
    یہاں خوارج کے دو چار حامیوں کو ایڈ کریں پھر یہ فتاوی ان کے رد میں پیش کیجیے گا دیکھتے ہیں کتنے لوگ آپ کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں??
    جو لوگ صاحب بصیرت ہیں انہیں فتوؤں کی ضرورت نہیں حالات و واقعات سے ہر ذی شعور شخص سمجھ سکتا ہے ِبوکو کتے بھونکو کے منہ پر پھٹکار پڑ رہی ہیں خنزیر سے بدتر اس کا حلیہ ہے ِلہذا آپ اپنی وال پر شئر کرنے کے بجائے انصار الخوارج کو متنبہ کریں.
    بقول انصار الخوارج کے یہ تمام علماء کرام کے سیاسی فتوے ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک واسط نہیں .اور خوارج کے رد میں اتنا بھی آگے نا نکل جائیں کہ روافض کفار کے مؤقف کی تائید کرنے لگے نور المالکی اور اس کے حامی شیعہ ایرانی
    ونعوذبك من شرور انفسنا

    Sent from my LG-D620 using Tapatalk
     
  7. أبو عبدالله بلال سلفي

    أبو عبدالله بلال سلفي رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 4, 2015
    پیغامات:
    30
    محدث شیخ ارشاد الحق اثری حفظه اللہ تعالی ورعاہ لکھتے ہیں

    سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا:
    أَهْلِ النَّهْرِ أَهُمْ مُشْرِكُونَ؟ قَالَ : " مِنَ الشِّرْكِ فَرُّوا "، قِيلَ : فَمُنَافِقُونَ هُمْ؟ قَالَ : " إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا "، قِيلَ لَهُ : فَمَا هُمْ؟ قَالَ : " قَوْمٌ بَغَوْا عَلَيْنَا "

    کہ کیا وہ مشرک ہیں؟؟؟

    سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا شرک سے ہی تو وہ بھاگے ہیں

    کہا گیا کہ کیا وہ منافق ہیں؟

    فرمایا
    منافق تو اللہ کو بہت کم یاد کرتے ہیں(مگر یہ ایسے نہیں بڑے عبادت گزار ہیں)پوچھا گیایہ پھر کون اور کیسے ہیں؟؟؟

    فرمایا انہوں نے ہمارے خلاف بغاوت کی ہے اس لیے ہم نے ان سے قتال کیا ہے

    مصنف ابن ابی شیبہ37942
    بیہقی ج 8 ص 174



    Sent from my LG-D620 using Tapatalk
     
  8. أبو عبدالله بلال سلفي

    أبو عبدالله بلال سلفي رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 4, 2015
    پیغامات:
    30
    رسول اللہﷺنے فرمایا
    یہ لوگ قرآن پڑھیں گے مگرقرآن ان کے حلقوں سے نیچے نہ اترے گا
    یہ اہل اسلام کو قتل کریں گے
    اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے
    اگر میں انہیں پاؤں تو قوم عاد کی طرح انہیں قتل کروں

    صحیح بخاری صحیح مسلم

    فتاوی دارلافتاء سعودی عرب میں عراقی جعفری مذہب کے ماننے والوں کی بابت دریافت کیا گیا ؟؟

    جعفری لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ حسن حسین رضی اللہ اجمعین اور دیگر بزرگوں کو پکارتے ہیں تو وہ مشترک اور مرتدین ہیں
    اسی طرح روافض عوام کا بھی حکم ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مشرکین کے سرداروں سے بھی جنگ کی اور اور عام مشرکوں سے بھی صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا بھی یہی عمل رہا ہے انہوں نے سرداروں اور پیروکاروں میں کوئی فرق نہیں کیا
    اسی طرح ان کا ذبیحہ بھی کھانا حلال نہیں کیونکہ وہ مردارا کے حکم میں داخل ہے اگرچہ اس پر اللہ کا نام ہی لیا گیا ہو

    وباللہ التوفیق

    رکن عبداللہ قعود عبداللہ بن غدیان نائب صدر عبدالعزیز بن باز فتوی نمبر 3008. ناشر دارالسلام جلد دوم

    Sent from my LG-D620 using Tapatalk
     
  9. أبو عبدالله بلال سلفي

    أبو عبدالله بلال سلفي رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 4, 2015
    پیغامات:
    30
    فتاوی دارلافتاء سعودی عرب میں عراقی جعفری مذہب کے ماننے والوں کی بابت دریافت کیا گیا ؟؟

    جعفری لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ حسن حسین رضی اللہ اجمعین اور دیگر بزرگوں کو پکارتے ہیں تو وہ مشرک اور مرتدین ہیں

    اسی طرح روافض عوام کا بھی حکم ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مشرکین کے سرداروں سے بھی جنگ کی اور اور عام مشرکوں سے بھی صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا بھی یہی عمل رہا ہے انہوں نے سرداروں اور پیروکاروں میں کوئی فرق نہیں کیا اسی طرح ان کا ذبیحہ بھی کھانا حلال نہیں کیونکہ وہ مردارا کے حکم میں داخل ہے اگرچہ اس پر اللہ کا نام ہی لیا گیا ہو

    وباللہ التوفیق
    رکن عبداللہ قعود عبداللہ بن غدیان نائب صدر عبدالعزیز بن باز فتوی نمبر 3008. ناشر دارالسلام جلد دوم

    Sent from my LG-D620 using Tapatalk
     
  10. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    امام مالک رح نے فرمایاہے کہ تمام مسالک اپنی جگہ پردرست ہیں
    اگرہم اس ایک مقولے پرعمل کریں دوسرے مسلک کوخطاپرقیاس کرنے کے باوجودگنجائش بھی رکھیں کہ اسے غیرمسلم کہنایادل آزاری کرنادرست نہیں اورباہمی ہم آہنگی قائم رکھنی ہے توہمارے درمیان فروعی بنیادپرکشت وخون بند ہوسکتاہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں