عرض ناشر

بابر تنویر نے 'دلوں کی اصلاح و پاکیزگی' میں ‏مارچ 14, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دلوں کی اصلاح و پاکیزگی

    (اصلاح القلوب باللغۃ الاردیہ)

    تالیف : خالد بن عبد اللہ بن محمد المصلح

    ترجمہ : ابو فیصل سمیع اللہ

    طباعت و اشاعت : دفتر تعاون براۓ دعوت و توعیۃ الجالیات،
    ربوہ، ریاض، مملکت سعودی عرب۔
    کمپوزنگ براۓ اردو مجلس : بابر تنویر

    عرض ناشر
    الحمد لله وكفى والصلاة والسلام على رسوله الذي اصطفى
    آدمی کے دل کا معاملہ نہایت ہی اہم ہے، فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق یہ اللہ تعالی کی دو انگلیوں کے مابین ہوتا ہے اور اس کی مشیت جب جس کے لیے جیسی ہوتی ہے اسی حساب سے پلٹ دیتا ہے۔ کب کس کے لیے اللہ تعالی کی مشیت بدل جاۓ اور اس کے سارے نیک اعمال اور کیے کراے پر پانی پھر جاۓ، کچھ بھی ضمانت نہیں، اسی سبب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں سلف صالحین ہمیشہ دعا مانگا کرتے تھے کہ " اے دلوں کو پلٹنے والے! میرے قلب کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ"۔
    پیارے بھائیو! زیر نظر کتاب "صلاح القلوب" کا سلیس اردو ترجمہ ہے، جس میں دلوں پر وارد ہونے والی آفات و خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، ان خطرات میں شرک، بدعت، اتباع شہوات، شبہات و غفلت کا شکار ہونا قابل ذکر ہیں۔ ساتھ ہی ان آفات و خطرات کی دوا علاج کے نسخے بھی تجویز کیۓ گۓ ہیں، جن میں قرآن کریم، اللہ سے محبت، ذکر الہی توبہ استغفار، اللہ سے دعا فریاد، آخرت کی یاد، سلف صالحین کی سیرتوں کا مطالعہ اور نیک و صالح لوگوں کی صحبت و رفاقت قابل ذکر ہیں۔

    اس گراں قدر کتاب کا ترجمہ شائع کرتے ہوۓ ہم مولف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہماری اس کاوش کو قبول فرماۓ اس سے مسلمانوں کو نفع پہنچاۓ اور مولف و مترجم اور مصحح کے ساتھ ساتھ ہماری آخرت کی نجات کا ذریعہ بناۓ، آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں