شکوک و شبہات میں گرفتار ہونا- چوتھی آفت

بابر تنویر نے 'دلوں کی اصلاح و پاکیزگی' میں ‏مارچ 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    چوتھی آفت

    شکوک و شبہات میں گرفتار ہونا:


    شکوک و شبہات حق سے اندھا کردیتے ہیں اور مخلوق کو گمراہ کردیتے ہیں ۔ یاد رکھیے کہ شبہ ایک تباہ کن اور خطرناک مرض ہے جو آدمی سے ایمان کی لذت و چاشنی کو ختم کردیتا ہے۔ اور شیطان کے وسوسوں کو بڑھاوا دیتا ہے اور اس کے شکار شخص کو قرآن و سنت سے نفع اٹھانے سے روک دیتا ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے
    آل عمران 7
    ] فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ [
    پس جن کے دلوں میں کجی ہے وہ تو اس کی متشابہ آیتوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں فتنے کی طلب اور ان کی مراد کی جستجو کے لیے۔

    پس وہ لوگ اللہ جل و علا کی کتاب سے فائدہ اٹھانے ہیں اور نہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے کیونکہ وہ کتاب و سنت میں ہدایت کی طلب کے لیے نظر نہیں ڈالتے، بلکہ وہ تو لوگوں کو شک و شبہ میں ڈالنے اور گمراہ کرنے اور تشبیہ و تمثیل میں مبتلا کردینے کے لیے کتاب و سنت کو استعمال کرتے ہیں، اور یہ چیزین بتلاتی ہیں کہ شبہ اور شبہ پیدا کرنے والوں سے بچنا بہت ضروری ہے ۔ کیونکہ یہ دل پر شکوک و شبہات دل پر وارد ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اسے ہلاکت و تباہی کے گڑھے میں ڈال دیتے ہیں چنانچہ اس کا آخری انجام یا تو کفر ہوتا ہے یا نفاق۔

    شاعر کہتا ہے
    مازالت الشبهات تغزو قلبه -------حتى تَشَحَّطَ بينهن قتيلا

    شکوک و شبہات مسلسل اس کے دل پر حملہ کرتے رہتے ہیں------یہاں تک کہ وہ ان کے درمیان خون میں لت پت مقتول ہو جاتا ہے


    لہذا تم شک و شبہ کرنے اور شک و شبہ پیدا کرنے والوں سے بچو اور کبھی بھی شک و شبہ بیان نہ سنو اور نہ ہیان کی کتابیں پڑھو اور نہ ہی ان کے پاس بیٹھو۔ بلکہ ان کی ساتھ وہی معاملہ کرو، جس کا اللہ تعالی جل و علا نے اپنے اس فرمان میں تمہیں حکم دیا ہے۔

    النساء 014
    وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذاً مِثْلُهُمْ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعاً[
    اللہ تعالی تمہارے پاس اپنی کتاب میں یہ حکم اتار چکا ہے کہ تم جب کسی محفل والوں کو اللہ تعالی کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتےاور مذاق اڑاتے ہوۓ سنو، تو اس مجمع میں ان کے ساتھ نہ بیٹھو! جب تک کہ وہ اس کے علاوہ باتیں نہ کرنے لگیں، (ورنہ) تم بھی اس وقت انہی جیسے ہو، یقینا اللہ تعالی تمام کافروں اور سب منافقوں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے۔

    شبہات پیدا کرنے والے سب سے زیادہ اللہ کی آیتون میں باطل اور بے بنیاد طریقہ پر کلام کرنے والے لوگ ہیں، فضیل بن عیاض رحمہ اللہ نے فرمایا ہے:-:

    ((إياك أن تجلس مع من يفسد عليك قلبك، ولا تجلس مع صاحب هوى، فإني أخاف عليك مقت الله))،
    " جو شخص تمہارے دل کو شکوک و شبہات سے خراب کرنے والا ہے اس کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے اپنے آپ کو بہت دور رکھو، اور اس شخص کے ساتھ بھی مت بیٹھو جو خواہشات نفس پر چلتا ہے، کیونکہ مجھے تمہارے اوپر اللہ کے غضب کا ڈر لگتا ہے"۔

    اس میں کوئ تعجب کی بات نہیں کیونکہ اہل شبہات ہمیشہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ کسی طرح سے مومن کو اس کے دین اور ان چیزوں کے متعلق جن کی خبر اللہ نے اپنے رسول کو دی ہے شکوک و شبہات میں مبتلا کردیں، اور ان کی تگ و دو یہ ہوتی ہے کہ اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو مخالفت کو اپنی فاسد آراء، بے بنیاد شبہات اور جھوٹے خیالات کے ذریعہ نہایت بنا سنوار کے پیش کریں، اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :

    محمد 21
    ]فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ خَيْراً لَهُمْ[
    تو اگر وہ اللہ کے ساتھ سچے رہیں تو ان کے لیے بہتری ہے۔

    نیز اللہ تعالی نے فرمایا :
    النساء 82
    أَفَلا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلافاً كَثِيراً[
    کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یقینا اس میں بہت کچھ اختلاف پاتے۔

    اور اللہ سبحانہ و تعالی نے ارشاد فرمایا:
    حم سجدہ: 41-42
    ]وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ (41)لا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلا مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِيلٌ مِنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ[
    بے شک یہ بڑی باوقعت کتاب ہے، جس کے پاس باطل پھٹک بھی نہیں سکتا نہ اس کے آگے سے نہ اس کے پیچھے سے ، یہ نازل کردہ حکمتوں والے خوبیوں والے (اللہ) کی طرف سے ہے۔

    دلوں کی اصلاح
     
    Last edited: ‏مارچ 22, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت ہی مفید موضوع ہے
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں