نیک لوگوں ، متقیوں اور اللہ والوں کی صحبت اختیا کرنا-آٹھویں دوا

بابر تنویر نے 'دلوں کی اصلاح و پاکیزگی' میں ‏مارچ 22, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آٹھویں دوا

    نیک لوگوں ، متقیوں اور اللہ والوں کی صحبت اختیا کرنا
    :

    یہ وہ لوگ ہیں جن کی صحبت کرنے والا بد بخت نہیں ہوتا ہے، اللہ تعالی اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوۓ فرماتا ہے:

    الکہف 28
    وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطاً[
    اور اپنے آپ کو انہیں کے ساتھ رکھ جو اپنے پروردگاہ کو صبح و شام پکارتے ہیں اور اسی کے چہرے کا ارادہ رکھتے ہیں (رضا مندی چاہتے ہیں) خبردار! تیری نگاہیں ان سے نہ ہٹنے پائیں کہ دنیوی زندگي کے ٹھاٹھ کے ارادے میں لگ جائیں۔ دیکھ اس کا کہنا نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کردیا ہے اور جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور جس کا کام حد سے گزر چکا ہے۔ اور امام ا حمد رحمہ اللہ نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

    مسند احمد 2/303
    ((المرء على دين خليله، فلينظر أحدكم من يخالل))
    آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہذا تمہیں یہ دیکھنا چاہیے کو وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔

    اور مالک بن دینار کا قول ہے:
    ((إنك أن تنقل الحجارة مع الأبرار خير من أن تأكل الحلوى مع الفجار))
    نیک لوگوں کے ساتھ پتھر ڈھوؤ یہ زیادہ بہتر ہے اس بات سے کہ تم فاجر اور کمینوں کے ساتھ حلوہ کھاؤ۔

    اس لیے تم نیکوکاروں اور صالحین کی صحبت کا لازم پکڑو اور ان لوگوں کی صحبت کے حریص بنو جنہین دیکھ کر اللہ یاد آجاۓ، کیونکہ صحبت صالحین دلوں کے لیے زندگی ہے، ایک بزرک سلف رحمہ اللہ کا قول ہے:

    میں اپنے بھائيوں میں سے ایک سے ملاقات کرتا تھا تو اس کی ملاقات سے میں کئ دنوں تک عقل والا بن جاتا تھے۔

    اور ایک دوسرے سلف کا قول ہے:
    میں اپنے بھائیوں میں سے ایک بھائ کو دیکھتا تھا تو اس کو دیکھنے کے سبب میں مہینہ بھر عمل خیر کرتا رہتا تھا۔

    دلوں کی اصلاح
     
    Last edited: ‏مارچ 22, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا بے شک !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    و ایاک
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں