امید و رجاء کے لیے تین باتیں

مریم جمیلہ نے 'امام ابن قيم الجوزيۃ' میں ‏مارچ 28, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مریم جمیلہ

    مریم جمیلہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 26, 2015
    پیغامات:
    111
    امید و رجاء کے لیے تین باتیں​

    یہ امر سمجھ لینا بہت ضروری ہے کہ کسی چیز کی امید و رجاء کے لیے تین چیزیں لازم اور ضروری ہیں:
    اول: اس چیز کی محبت
    دوم: اس کے فوت ہونے کا خوف و اندیشہ، اور
    سوم: اس کے حصول کی حتی الامکان کوشش
    جس امید و رجاء میں یہ تین باتیں نہ ہوں، وہ محض امانی، یعنی خیالی آرزو کے اور کچھ نہیں۔ ظاہر ہے کہ امید و رجاء اور چیز ہے، اور امانی و آرزو دوسری چیز۔ ہر صاحب امید و رجاء اپنی مطلوب چیز کے فوت ہونے سے خائف رہتا ہے۔ ایک مسافر جب سفر کا راستہ طے کرتا ہے تو اسے دوران سفر منزل تک پہنچنے کا خوف رہتا ہے۔ وہ اپنی رفتار تیز کر دیتا ہے، چنانچہ ھضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

    [TRADITIONAL_ARABIC]من خاف أدلج ومن أدلج بلغ المنزل، الا إن سلعة الله غالية، ألا إن سلعة الله الجنة.[/TRADITIONAL_ARABIC]
    جو شخص ڈرتا ہے وہ پچھلی رات ہی سے سفر شروع کر دیتا ہے اور جو پچھلی رات سے سفر شروع کر دیتا ہے، منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ آگاہ رہو اللہ تعالی کا دیا ہوا سامان بہت قیمتی ہے اور اللہ تعالی کا دیا ہوا سامان جنت ہے۔

    اللہ تعالی نے اعمال صالحہ رکھنے والوں کے لیے امید و رجاء کو ضروری گردانا ہے۔ اسی طرح ان کے لیے خوف اور ڈربھی لازمی قرار دیا ہے۔ اور یہ واضح رہے کہ خوف و رجاء وہی مفید ہے جس کے ساتھ عمل صالحہ موجود ہے۔

    [QURAN_FONT]اِنَّ الَّذِيْنَ ہُمْ مِّنْ خَشْيَۃِ رَبِّہِمْ مُّشْفِقُوْنَ۝۵۷ۙ وَالَّذِيْنَ ہُمْ بِاٰيٰتِ رَبِّہِمْ يُؤْمِنُوْنَ۝۵۸ۙ وَالَّذِيْنَ ہُمْ بِرَبِّہِمْ لَا يُشْرِكُوْنَ۝۵۹ۙ وَالَّذِيْنَ يُؤْتُوْنَ مَآ اٰتَوْا وَّقُلُوْبُہُمْ وَجِلَۃٌ اَنَّہُمْ اِلٰى رَبِّہِمْ رٰجِعُوْنَ۝۶۰ۙ اُولٰۗىِٕكَ يُسٰرِعُوْنَ فِي الْخَــيْرٰتِ وَہُمْ لَہَا سٰبِقُوْنَ۝۶۱[/QURAN_FONT]
    جو لوگ اپنے پروردگار کے خوف سے ڈرتے ہیں۔ اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ اور جو اپنے پروردگار کے ساتھ شریک نہیں کرتے۔ اور جو دے سکتے ہیں وہ دیتے ہیں اور ان کے دل اس بات سے ڈرتے رہتے ہیں کہ ان کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ یہی لوگ نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی ان کے لئے آگے نکل جاتے ہیں۔

    حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اس آیت کے متعلق پوچھا کہ "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ایسے لوگ کون ہیں؟ کیا وہ لوگ جو شراب پیتے اور زنا اور چوری کرتے ہیں؟"
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    اے صدیق کی بیٹی! نہیں ایسے لوگ نہیں، بلکہ وہ لوگ جو روزے رکھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں، صدقہ دیتے ہیں، اور پھر ڈرتے ہیں کہ کہیں ان کے اعمال نامقبول نہ ہوں۔ یہی لوگ خیر اور بھلائی میں جلدی کیا کرتے ہیں۔
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اہلِ سعادت کی تعریف و توصیف ان کے احسان و نیکی اور خوفِ الہٰی، اور شقی و بدبخت لوگوں کا ذکر ان کے گناہ اور ان کی بےخوفی کے ساتھ فرماتا ہے۔
    کوئی صاحبِ بصیرت اگر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے حالات پر غور کرے تو اسے معلوم ہو گا کہ وہ اعمالِ صالحہ سے کس درجے مزین تھے، اس کے باوجود کس درجے خدا سے ڈرتے تھے اور ہم باوجود انتہا درجے کی تقصیر و کوتاہی کے کس قدر بے خوف اور نڈر بنے ہوئے ہیں۔ یہ ہماری کس قدر غلط فہمی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاكِ الله خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت ہی موثر، جزاک اللہ خیرا۔ یہ ترجمہ کس کا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. مریم جمیلہ

    مریم جمیلہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 26, 2015
    پیغامات:
    111
    بارک اللہ فیکم۔ یہ ترجمہ محمد اسماعیل گودھروی کا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    جزاك الله خيرا
    قرآنی آیات ترتیب سے کیوں پیسٹ نہیں ہوتے ہیں... یا taptalk میں مجھے آیات کی ترتیب صحیح نظر نہیں آرہی..
    والذين يؤتون ما 'اتو وقلوبهم وجلة أنهم إلى ربهم راجعون.. یہ آیت مجھے'اتو کے بعد ؛والذين هم بربهم لا يشركون؛ نظر آرہی ہے..
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں