یمن تنازعہ

عبدالرّحمن نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏اپریل 12, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدالرّحمن

    عبدالرّحمن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 7, 2015
    پیغامات:
    7
    — ابابیل تو ان پڑھ ہیں —

    پارلیمنٹ کی تاریخ بتاتی ہے کہ اس کی کتنی ہی قراردادیں ہیں جو آج تک عمل درآمد کی منتظر ہی رہیں...
    .
    پارلیمنٹ کی تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ اس کی منظور شدہ قرارداد عوام کی امنگوں کی کبھی بھی حقیقی ترجمان نہیں رہی...
    .
    *- کیا ڈرون حملے پارلیمنٹ کی قرارداد سے رک گئے تھے؟

    *- کیا آزادی فلسطین یا کشمیر پر پاس کی گئی قراردادیں داخل دفتر نہیں؟

    *- کیا اہانت رسول (ص) وشعائر دینیہ کے بارے پارلیمنٹ کی کسی قرارداد پر عمل ہوا؟

    *— ملکی مسائل پر پارلیمنٹ کی کوئی قرارداد معتبر اور مؤثر ثابت ہوئی؟

    تو پھر گھبرائیں نہیں بلکہ خود ہی سمجھ جائیں کہ یمن تنازعہ والی قرارداد کا کیا انجام ہونے والا ہے..

    جیسے بے اعتباری لیڈر...
    ویسی ”صم بکم عمی“ پارلیمنٹ...
    اور ویسی ہی بصیرت سے محروم بے وقعت سی قراردادیں....

    ”ابابیل“ تو ان پڑھ ہیں..
    تمہاری پارلیمنٹ کو جانتے ہیں نہ ہی اس کی قراردادیں پڑھیں گے اور نہ ہی سمجھیں گے..
    انہیں پٹرول درکار ہے نہ ریال...
    وہ تو اپنے رب کے اشارے کے منتظر ہیں..
    جانے والے تو جائیں گے..
    جانیں بھی لٹائیں گے..

    بہرحال ایک فائدہ ضرور ہوا قرارداد کا کہ بقول شاعر:
    — ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺗﻨﺎ ﺗﻮ ﮨﻮﺍ ﮐﭽﮫ ”ﻟﻮﮒ“ ﭘﮩﭽﺎﻧﮯ ﮔﺌﮯ—

    [ابوریان]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 11
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا ابو ریان : ) مختصر مگر موثر!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ماشاء اللہ آپ نے تو سمندر کو کوزے میں کمپریس کردیا
    بالکل صحیح !
    ویسے پارلیمنٹ نے تو پہلے کونسے بڑے کارنامے سرانجام دئیے ہیں۔ جن پارٹیوں کے ارکان نے یہ قرار داد پاس کروائیں کیا وہ عوام کے اصل نمائندہ تھے کہ نہیں !
    ایران انڈیا کے ساتھ مل کر دفاعی معاہدے کررہا ہے اور پاکستان مخالف شمالی اتحاد کے فارسی بولنے والوں کو افغانستان میں پاکستان کے خلاف بھڑکا رہا ہے ، ہمیں دھمکیاں دیتا ہے کبھی پارلیمنٹ نے اس پر بھی رائے دی ہے !
    زیادہ چور ایک ساتھ رائے دیں گے تو پھر یہی کہیں گے کہ چور کا ہاتھ نہ کاٹا جائے۔
     
    Last edited: ‏اپریل 12, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. عبدالرّحمن

    عبدالرّحمن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 7, 2015
    پیغامات:
    7
    یہ پارلیمنٹ تو خود اپاہج اور معذور ہے.
    کبھی جعلی ڈگریوں والے اس کے خزانے سے سالہا سال تنخواہیں بٹورتے ہیں تو کبھی اس کی کرسیوں پہ براجمان N.R.O. کے محتاج... زیادہ دور کی بات نہیں.. اسی پارلیمنٹ کے ممبران کی چھوٹی سی تعداد نے کنٹینر کشی کی تو باقی اکثریت چھپ چھپ کے عقبی دروازوں سے داخل ہوتی رہی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا۔
    اس سب کے بعد میرے خیال ایک سوال باقی رہ جاتا ہے۔
    جب یہ پارلمنٹ اتنی بے اثر اور بے وقعت اور بے اعتبار ہے تو پھر اس کی ضرورت ہی کیا؟۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. عبدالرّحمن

    عبدالرّحمن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 7, 2015
    پیغامات:
    7
    اس موضوع پر آئندہ ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا وبارک اللہ فیک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ان شاءاللہ ابابیل پاکستان سے بھی جائیں گے،پاکستانی عوام کی حرمین سے محبت میں کوئی دو رائے نہیں لیکن ہمارے لوگ عرب ممالک کے معاملات کو گہرائی سے نہیں سمجھتے جس کا فائدہ میڈیا میں بیٹھے تقیہ باز رافضیوں نے اٹھایا ہے۔ خبریں ٹوسٹ ہو رہی ہیں۔ حرم سے محبت کرنے والوں کو مسلسل آواز اٹھاتے رہنے کی ضرورت ہے جس طرح آپ سب اٹھا رہے ہیں ۔ یہ کم از کم خدمت ہو گی۔
    ابابیل ہیں ہم
    بس اسی قدر فرض ہے ہم پر
    کوئی کنکر کوئی پتھر
    ذرا ان ہاتھیوں کے لشکر پر ہم پھینک دیں !

    بحیثیت پاکستانی مجھے بھی مایوسی ہوئی کہ نیٹو جیسے فضول اتحاد کا ساتھ دیتے رہے لیکن ایسے وقت میں جب مسلم ممالک کا بڑا اتحاد بنا ہم نے دوٹوک موقف نہیں اپنایا لیکن پھر بھی رجائیت کی نظر سے دیکھا جائے تو پاکستان نے ایران کو دوٹوک پیغام ضرور دیا ہے کہ سعودی سرحد پر شرارت برداشت نہیں کی جائے گی۔
    پاکستان کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی یمن آپریشن کی واضح حمایت کر چکی ہیں۔اگر کوئی واقعی سیاست دان ہے تو وہ مسلم امہ کے دس ممالک کے اجتماعی اقدام کو نظر انداز کر ہی نہیں سکتا۔ باقی چھوٹے چھوٹے مفادات کے مارے چھوٹے مقامی لیڈر، ان کی سوچ اپنے پتیسے کی فروخت سے بلند نہیں ہو سکتی۔ پارلیمنٹ میں جن لوگوں نے فضول باتیں کی ہیں یہ وہ سیاسی دھڑے ہیں جو خود پاکستان اور بانی پاکستان کے بارے میں گستاخیاں کرتے ہیں۔ ان کو خدا نے اتنی قوت نہیں دی کہ رائے عامہ پر اثرانداز ہو سکیں۔ دو دو نشستوں والی جماعتوں کواہمیت نہیں دینی چاہیے۔
    پارلیمانی قرارداد کی زبان کچھ سرد سہی لیکن اس میں ایک آپشن کھلا رکھا گیا ہے کہ سعودی سرحد کو خطرے کی صورت میں پاکستان اس کا ساتھ دے گا۔ یہ اچھی بات ہے اور یہی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان اتحادی ممالک کے ساتھ ہے۔
    اسی بات کو سمجھ کر ایران نے افغانستان میں اپنے پالتو کتوں کے ذریعے پاکستان پر حملے بھی شروع کروا دئیے ہیں۔ پاکستانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ خلیجی ممالک مسلم پڑوس میں رہتے ہیں ، زبان کا رابطہ بھی ان کو قریب رکھتا ہے جب کہ پاکستان ایک مشکل خطے میں واقع ہے۔ ہمارے سب پڑوسی مسلم نہیں۔ ایران سے کبھی تاریخ میں ہماری نہیں بنی، ہندوستان، افغانستان، اور بنگلہ دیش میں پہلے ہی پاکستان دشمن حکومتیں اقتدار میں ہیں، پاکستان کے اندر بدامنی پھیلانے والے ہاتھ بھی انہی کی کٹھ پتلیاں ہیں۔ شاید اسی لیے پاکستانی قیادت سوچ میں ہے۔ ایران کو مغربی ممالک کی تھپکی سے اندازہ ہوتا ہے کہ مستقبل کانقشہ بہت خوفناک بھی ہو سکتا ہے۔ہماری نسل اب جنگیں دیکھنے اور مشکل حالات میں بھی زندگی گھسیٹنے کی عادی ہو چکی ہے۔ بش کی پتھر کے زمانے میں پہنچانے کی ایک دھمکی آمیز فون کال پر ہم جنگ میں کود پڑے، اب اگر حرم کی حفاظت کی خاطر فاقے کرنے پڑگئے تو اس سے بڑی سعادت کی بات کیا ہوگی؟
    مجھے کچھ مذہبی سیاسی جماعتوں کے رویے پر افسوس ہے جو مسلم امہ کے اتحاد کی دعائیں مانگتے نہیں تھکتے، لیکن جب مسلم امہ کے دس بڑے ملک متحد ہوئے تو یہ امن اور مذاکرات کی باتیں کرنے لگے حالان کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ہی حکمرانوں اور فوج کو طاغوت کے غلام کہتے ہیں۔ ۔ مذہبی حلیے کا لازمی مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دل میں بھی ایمان کی تڑپ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جزاک اللہ خیرا،جب تک ہاتھی والے رہیں گے ، ابابیل بھی آتے رہیں گے ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں