پرائی جنگ

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏اپریل 13, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487

    پرائی جنگ
    شاعر: خلیل الرحمن چشتی

    پروردہء مغرب کی ہے منطق ہی نرالی
    اپنوں کی لڑائی کو یہ کہتا ہے پرائی

    حنظل کو کہے آم تو کدو کو کریلا
    انصاف کو یہ ظلم تو نیکی کو برائی

    باغی کی بغاوت کو سمجھتا ہے حکومت
    ریزر سے سمجھ لیتا ہے بندر کو بھی نائی

    کوشش بھی نہیں صلح کی افہام نہ تفہیم
    اسلام کی ہر چند یہ دیتا ہے دہائی

    ہٹ دھرم ہو جب ایک فریقین میں کوئی
    منصف پہ بھی ملزوم ہے اس وقت لڑائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں