کچھ حقیقتیں۔۔۔۔۔آغا شورش کاشمیری کے قلم سے

sjk نے 'ادبی مجلس' میں ‏اپریل 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    میرا عقیدہ ہے کہ استادوں کی نگاہ اور دعا دونوں اثر کرتی ہیں۔ص۔17

    اِن (افلاس کے) دنوں ایک تجربہ ہوا کہ اِن حالات میں اعزّہ بھی آنکھیں پھیر لیتے ہیں،افلاس کو رُسوا کرنے سے سے بہتر ہے کہ چھپایا جائے،کیوںکہ اِن حالات میں رُستگاری تو شاذ ہی ہوتی ہے لیکن عام دوستوں کے لہجے سے احترام اُڑ جاتا ہے۔۔ص-62

    ایک چیز جس نے میرے دماغ پر عجیب اثر ڈالا (وہ) انسانی فطرت کا ایک خاص رویہ تھا کہ اپنے کسی ہمسفر کی پذیرائی پر حاسدوں سے زیادہ دوستوں کو رنج پہنچتا ہے۔ ص۔219

    عوام کی نفسیات ہی یہ ہے کہ وہ آنکھوں سے زیادہ کانوں سے محبت کرتے ہیں۔جو کچھ ان کے کانوں میں ڈالا جاتا ہے اپنے دلوں پر نقش کر لیتے ہیں۔گویا تقریر نام ہے کانوں کے راستے دل میں اتر جانے کا۔۔ص-439

    سچ بولنا بڑا خطرناک ہے،سچ کے لیے ہمیشہ دو کی ضرورت ہوتی ہے،ایک وہ جو سچ بولے،دوسرا وہ جو سچ سنے،سچ تب ہی مکمل ہوتا ہے۔ یہاں سچ بولنے والے کم ہیں لیکن سچ سننے والے کمیاب ہیں بلکہ نایاب،اکثر سچائیاں اس لیے ناکام ہو گئیں کہ ان کے پاس طاقت نہ تھی،بیشتر جھوٹ اس لیے سچ ہوگئے کہ انہیں طاقت نے پروان چڑھایا،آخری فتح سچ کی ہوتی ہے۔ہمارے دور میں یہ مقولہ کبھی بارآور نہیں ہوا "سانچ کو آنچ نہیں" تو فی زماننا اس قسم کے فقرے کتابوں کے صفحات پر ہی بھلے معلوم ہوتے ہیں،حقائق سے ان کا برائے نام ہی تعلق ہے۔۔۔
    آج کل سچائی کی قوت مرضی اور حق طاقت کی خواہش کا نام ہوگیا ہے۔ص۔195

    از ۔ آغا شورش کاشمیریؒ
    سورس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بهت خوب . عمدہ انتخاب
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    بہت خوب
    بالکل درست!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں