تھوڑا مزا کریں ، لالا موسی

غلام نبی نوری نے 'لطائف' میں ‏اپریل 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. غلام نبی نوری

    غلام نبی نوری نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2015
    پیغامات:
    70
    ایک بوڑھی عورت بس میں سفر کر رہی تھی وہ اپنے ساتھ بیٹھے ایک نوجوان سے بار بار کہہ رہی تھی بیٹا جب لالا موسی آجائے تو مجھےبتا دینا۔ سفر لمبا تھا اس لیے بوڑھی عورت کی تھوڑی دیر بعد آنکھ لگ جاتی پھر ایک دم جاگ کر کہتی بیٹا لالا موسی آگیا ؟؟؟ نوجوان کہتا اماں جب لالا موسی آئے گا تو میں آپ کو بتا دونگا، بوڑھی عورت یہ سُن کر مُطمین ہو کر آنکھ بند کر کے سو جاتی۔ کچھ لمحے بعد نوجوان کی بھی آنکھ لگ گئی اور لالا موسی گُزر گیا ۔ لالا موسی سے آدھا گھنٹے کے سفر کے بعد نوجوان کی آنکھ کھُلی تو راستہ دیکھ کر چونک گیا اور اپنا سر پکڑ لیا، بوڑھی عورت اُسی طرح سو رہی تھی، وہ چُپکے سے ڈرائیور کے پاس پہنچا اور کہا کہ یہ بوڑھی عورت لالا موسی میں اُترنا چاہتی تھی لیکن اُس کی آنکھ لگ گئی، ڈرائیور بھی یہ سُن کر پریشان ہو گیا اور گاڑی سائیڈ پر کھڑی کر دی تاکہ حالات سے نمٹنے کا کوئی طریقہ سوچا جا سکے ، بہت سوچ بچار کے بعد گاڑی واپس موڑنے کا فیصلہ ہوا کیوں کہ بوڑھی عورت اتنا سفر پیدل نہیں کر سکتی تھی، بس میں موجود کچھ سواریوں نےبس واپس موڑنے کی مخالفت بھی کی لیکن حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے خاموش ہو گئے۔ خیر بوڑھی عورت کے سوتے ہوئے ہی گاڑی واپس موڑ لی گئی اور آدھے گھنٹے میں بس لالا موسی پہنچ گئی۔ نوجوان نے پُرجوش انداز میں بوڑھی عورت کو جگایا اور بولا اماں لالا موسی آگیا ہے ۔ بوڑھی عورت نے جاگ اپنے ساتھ پڑے ایک چھوٹے سے بھیگ کو کھولنے لگی، اور اُس میں سے دوائیوں کا ایک شاپر نکال کر اُس میں سے ٹیبلٹ کے پلتے میں سے ایک گولی کھا کر بوتل سے پانی پینے کے بعد تمام دوائیاں واپس بیگ میں سنبھال کر سیٹ سے ٹیک لگا کر سو گئی ۔۔ نوجوان اور باقی لوگ حیرانی سے یہ منظر دیکھ رہے تھے، نوجوان نے بوڑھی عورت سے پوچھا اماں آپ نے اُترنا نہیں ہے ؟؟؟؟ بوڑھی عورت بولی : بیٹا ڈاکٹر نے کہا تھا کہ یہ ایک گولی لالا موسی پہنچ کر کھا لین،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،غلام نبی نوری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں