رونے والا سمائلی!

رفی نے 'طنز و مزاح' میں ‏اپریل 26, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    [​IMG]
    بچپن میں اگر کسی رشتہ دار کی وفات ہو جاتی تو میں اکثر وہاں جانے سے ممکن حد تک کتراتا کہ مجھے رونا نہیں آتا تھا اور ایسے موقع پر جب سبھی رو رہے ہوں وہاں ایک اکیلے کا نہ رونا عجیب سا لگتا ہے، جیسے ہی کچھ بڑا ہوا تو سمجھ میں آیا کہ رونے والوں میں سے اکثر کو رونا آ ہی نہیں رہا ہوتا بس منہ چھپائے دھاڑیں مار رہے ہوتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا کہ ایک دوست نے اپنے کسی عزیز کی وفات کی خبر فیس بک پر دیتے ہوئے ان کی بخشش کے لئے دعائوں کی درخواست کی بس دیکھتے ہی دیکھتے وہاں دعائیہ اور تعزیتی کمینٹس ہونے لگے۔ میں نے بھی تعزیتی کمینٹس پوسٹ کئے لیکن کچھ دیر بعد اس پوسٹ سے نوٹیفیکیشن موصول ہونا شروع ہوئے تو ایک تبصرے نے چونکا دیا، جی ہاں وہ کچھ اور نہیں تھا بس اوپر دیے گئے رونے والے سمائیلی جیسا ایک روتا ہوا سمائیلی تھا، جیسا اس کا نام عجیب ہے ویسا ہی عجیب موقعے پر پوسٹ کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، اور اس کا صحیح استعمال بھی آج ہی معلوم پڑا، ویسے تو میں خود کو سست ترین انسان سمجھتا ہوں لیکن اسے پوسٹ کرنے والے بھائی نے تو حد ہی کر دی کہ دوسرے کے تعزیتی جملے بھی کاپی پیسٹ کرنے کی ہمت بھی نہیں ہوئی، شاوشے!

    ویسے فیس بک جیسی سماجی روابط کی ویب سائیٹس سماجی ضوابط کی دھجیاں اڑانے میں لگی ہوئی ہیں، کہیں پر کوئی اپنے کسی عزیز کی میت کی فوٹو لگا رہا ہے تو نیچے اس کے سینکڑوں لائیکس نظر آ رہی ہوتی ہیں جیسے سب اسی تصویر کو دیکھنے کے انتظار میں بیٹھے تھے، کچھ عجیب نہیں کہ کل کلاں کو کچھ پرانے دوستوں یا رشتہ داروں سے ملنے پر شاید اس قسم کے گلے بھی سننے کو ملیں یار میرے چچا کی وفات والے سٹیٹس پر تم نے ایک رونے والا سمائیلی تک پوسٹ نہیں کیا!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    واٹس ایپ پر ایک فوٹو آئی تھی پیچھے پلنگ پر باپ کی لاش رکھی ہے سامنے سیلفی لے کر شیئر کیا ہے کمبخت نے
    فون کے سامنے والے کیمرے سے ذرا ہاتھ دور کر کے خود فوٹو لینے کو سیلفی کہتے ہیں جو آج کل معمول ہو گیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    41
    واہ
    عمدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں